
لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے پاکستان کے لیے 32 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پیکج سے انفراسٹرکچر، توانائی، ٹرانسپورٹ سمیت دیگر منصوبے لگائے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے چین کے معروف گروپ شین ڈونگ رویائی کے وفد کی ایوان وزیر اعلیٰ میں ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں ٹیکسٹائل سیکٹر میں سرمایہ کاری اور پنجاب ایپرل پارک میں ٹیکسٹائل انڈسٹری لگانے کے معاہدے پر پیشرفت کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں کول پاور پلانٹ لگانے کے لیے چھے مقامات کی نشاندہی کی ہے۔ چین کے ساتھ باہمی تجارتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے جو کہ ملکی معیشت کے لیے مثبت ہے۔
