
چین (جیوڈیسک) چین میں ماحولیاتی آلودگی کے خلاف مظاہرے ہوئے۔ مظاہروں کے دوران پولیس سے جھڑپوں میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔ چین کے شہر جیانگ مین میں یورینیم پلانٹ کی تعمیر کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہروں کے بعد چینی حکومت نے یورینیم پلانٹ کی تعمیر کا حکم واپس لے لیا۔
مشتعل عوام نے چین میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کے خلاف سرکاری عمارتوں کے سامنے مظاہرہ کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو سرکاری عمارتوں کے قریب جانے سے روکا تو مظاہرین مشتعل ہوگئے اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
