
القاعدہ کے رہنما مختار بل مختار پر امریکی عدالت نے گیس پلانٹ حملے میں تین امریکی شہریوں کی ہلاکت پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ نیویارک کی عدالت نے القاعدہ کے سرگرم رہنما مختار بل مختار پر الجیریا میں گیس پلانٹ حملے میں تین امریکی شہریوں کی ہلاکت پر فرد جرم عائد کردی۔ وفاقی پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ مختار بل مختار نے جنوری میں الجیرین انتظامیہ سے مذاکرات میں ناکامی کے بعد پینتیس یرغمالیوں کو بھی قتل تھا۔
امریکی حکام کے مطابق القاعدہ کا سرگرم رہنما مختار شمالی افریقہ میں کہیں روپوش ہے۔ امریکی عدالت نے القاعدہ رہنما پر قتل، اغوا، دہشت گردوں کی معاونت سمیت بڑے پیمانے تباہی پھیلانے کے الزامات عائد کیے ہیں۔ یاد رہے کہ کے القاعدہ رہنما مختار بل مختار کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر امریکہ نے پانچ ملین ڈالر کا انعام رکھا ہوا ہے۔
