
واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ وہ بحیرہ مشرقی چین کے متنازعہ جزیروں پر قائم کی گئی چینی فضائی دفاعی حدود کی پاسداری کرے گا۔
امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان کے مطابق امریکہ نے خطے میں موجود اپنے طیارہ بردار جہاز اور ہوابازوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ چین کی جانب سے قائم کی گئی فضائی حدود کی مکمل پاسداری کی جائے۔
ہدایات میں کہا گیا ہے کہ امریکی جہاز، متنازعہ جزیروں پر پرواز سے قبل چین کو پیشگی اطلاع دیں۔چین نے چند روز پہلے ہی بحیرہ مشرقی چین میں واقع جاپان اور چین کے درمیان متنازعہ جزیروں پر اپنی فضائی دفاعی حدود قائم کی تھی۔

