
چین (جیوڈیسک) کی ایک سو پندرہ سالہ خاتون لندن سے دنیا کی معمر ترین شخصیت ہونے کا سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کے بعد گینیز بک آف ورلڈ میں نام درج کرانے کیلئے پر عزم ہیں۔ زندگی کی ایک سو پندرہ بہاریں دیکھنے والی چین کی فیو سوکنگ کو لندن کے کیری دی فلیگ نامی ادارے نے دنیا کی معمر ترین شخصیت ہونے کا اعزاز دے دیا ہے۔
فیو سوکنگ کی پیدائش اٹھارہ سو ستانوے میں سیچوان میں ہوئی، فیو اگست میں ایک سو سولہ سال کی ہو جائیں گی، فیو کے چھ بچے تھے جن میں سے اب صرف دو ہی زندہ ہیں اور فیو کے اڑتالیس پوتے پڑپوتے اور نواسے نواسیاں ہیں۔
خوش کن بات یہ ہے کہ فیو اس عمر میں بھی چل پھر سکتی ہیں اور خود سے کھانا بھی کھا لیتی ہیں، فیو کی پڑپوتی کا کہنا ہے کہ وہ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں اپنی پردادی کا نام درج کرانے کیلئے انکے نمائندے سے رابطہ کر رہی ہیں۔
