
بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں ایک شخص پیٹرول پمپ پر ادائیگی کرنے کے لیے ذرا سی دیر کے لیے اپنی کار سے کیا غافل ہوا نزدیک ہی گھومتے چور کے وارے نیارے ہوگئے۔
چور نے آؤ دیکھا نہ تاؤ جھٹ ڈرائیونگ سیٹ کا دروازہ کھول کر گاڑی لے اڑا۔ گاڑی کا مالک ہاتھ ملتا رہ گیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے صرف 4 دن میں چور کو گرفتار کر کے گاڑی برآمد کرلی۔
