
نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی حکومت نے چین کے سخت ردعمل کے بعد چین کے باغی ایغور رہنما ڈولکن عیسیٰ کا بھارتی ویزا منسوخ کر دیا۔
عیسیٰ اس مہینے کے آخر میں امریکہ کے ایک جمہوریت نواز ادارے کے زیرِ اہتمام دھرم شالہ میں منعقد ہونیوالی ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے آنے والے تھے۔
