
بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں ایک معمر خاتون نے ہزاروں فٹ کی بلندی سے پیراشوٹ پہن کر چھلانگ لگا دی اور خود کو باہمت ثابت کردیا۔
شیان شہر سے تعلق رکھنے والی 81 سالہ اس معمر خاتون نے پچھلے ماہ 12 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگائی تھی۔ انہوں نے یہ کارنامہ آسٹریلیامیں انجام دیا، اس سے پہلے انہوں نے ایک ہفتے تک مختلف ورزشیں کیں (جیوڈیسک)
ان کے طبی معائنے بھی ہوئے اور انہیں اس کارنامے کے لیے سپر فٹ قرار دیاگیا۔ خاتون کا کہناتھاکہ انہیں بالکل ڈر محسوس نہیں ہوا اوروہ خود کو 60سال کا محسوس کررہی ہیں۔
