
واشنگٹن (جیوڈیسک) محکمہ دفاع کے ہیڈکوراٹر پینٹاگون میں میڈیا بریفنگ کے دوران چک ہیگل نے کہا کام کے طریقہ کار اور اہداف کے حصول پر اختلافات ہوتے ہی ہیں۔
انہوں نے کہا ہر شخص کو علم ہوتا ہے کہ اسے کب جانا چاہیئے۔ چک ہیگل نے گزشتہ ہفتے صدر اوباما کے قریبی حلقوں سے اختلافات کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
انکی پریس کانفرنس کو بھی انکے صدر اوباما سے اختلافات کے معاملے کو دبانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔
