
کیلیفورنیا (جیوڈیسک) خشک سالی کا شکار ریاست میں بحر اوقیانوس سے اٹھنے والے طوفان کے زیر اثر تیز ہواؤں اور بارش نے نظام زندگی میں رخنہ ڈال دیا۔ تیز ہوا نے متعدد درخت اکھاڑ پھینکے جنہوں نے گھروں کو نقصان پہنچایا اور سڑکوں پر ٹریفک معطل کر دی۔
دس سینٹی میٹر بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا۔ جس میں متعدد گاڑیاں پھنس گئیں۔ سانتا کروز، ریڈ بلف اور بولڈر کریک سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ریاست کے سب سے بڑے شہر لاس اینجلس میں رواں برس اب تک صرف پندرہ سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ وہاں سالانہ اوسط اڑتیس سینٹی میٹر بارش ہوتی ہے۔
