کراچی : شہر قائد کے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل معروف فٹ بال ٹیم ینگ اتحاد فٹ بال کلب کے سیکریٹری بابو فیروز کی قیادت میں عید الاضحی پر اندورن سندھ نمائشی فٹ بال میچ کھیلنے کے لئے روانہ ہو گی۔ پروگرام کے مطابق ینگ اتحاد فٹ بال کلب کورنگی کی ٹیم اندورن سندھ 2نمائشی میں کھیلے گی پہلا میچ عید الاضحی کے دوسرے روز فرینڈ فٹ بال کلب ٹنڈوجام سے ٹنڈو جام میں اور دوسرا نمائشی میچ عید الاضحی کے تیسرے روز الفرید فٹ بال کلب ٹنڈوآدم سے ٹنڈو آدم میں کھیلے گی۔
ینگ اتحاد فٹ بال کلب کورنگی کی ٹیم عید الاضحی کے پہلے روز رسکھر ایکسپریس سے اندورن سندھ روانہ ہو گی۔ شہر قائد کے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل معروف ٹیم کی ٹنڈو آدم اور ٹنڈو جام آمد پر فٹ بال شائقین اور عوام میں شدید جوش و خروش پایا جاتا ہے ینگ اتحاد فٹ بال کلب کورنگی کے سیکریٹر ی بابو فیروز نے کہا ہے کہ نمائشی میچوں سے سندھ کے شہری اور دیہی عوام میں اتحاد و یکجہتی اور بھائی چارگی کو فروغ حاصل ہوگا انہوں نے بتایا کہ ٹنڈو آدم میں نمائشی میچ کے موقع پر نیشنل بنک آف پاکستان کے اسپورٹس کوراڈینٹر حاجی غلام محمد مہمان خصوصی ہونگے۔
