کراچی : سعودیہ اسپورٹس فٹ بال کلب ملیر کے زیر اہتمام ملیر فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری آل کراچی جشن سعودیہ اسپورٹس فٹ بال ٹورنامنٹ میں چار ٹیموں نے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل خیبر مسلم فٹ بال کلب نے باآسانی گلستان فرینڈز کورنگی کو 4-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی جبکہ دوسرے میچ میں اُسامہ اسپورٹس شاہ فیصل ٹائون نے ایک سخت مقابلے کے بعد مضبوط حریف ملیر اسٹوڈنٹس کو ٹائی بریکر پر6-5 سے زیر کرکے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی کھیل کی خاص بات اُسامہ اسپورٹس کے کپتان سلیم شاہ کا عمدہ کھیل تھا جنہو نے چار پنالٹی ککس روک کر اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے تیسری اہم میچ میں میزبان کلب سعودیہ اسپورٹس نے اپنے مضبوط حریف نیشنل فائٹر فٹ بال کلب کو 3-1 سے پچھاڑ کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
چوتھے اور اہم میچ میں اعظم اسپورٹس ڈرگ روڈ نے ایک سخت مقابلے کے بعد مسلم برادرز کورنگی کو 1-0 سے ہرا دیا جبکہ مسلم برادرز کی ٹیم نے کھیل کے دوران جارہانہ کھیل کے باوجود کوئی گول کرنے میں ناکام رہی ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ان میچوں میں ریفری کے فرائض عبدالطیف بلوچ ،محمد ریاض ،سلیم شاہ اور منصور علی نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر کے فرائض امیر محمد خان نے انجام دیئے۔
