
کولمبیا (جیوڈیسک)کولمبیا کے معروف صحافی رکارڈو کیلڈرون قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔رکارڈو کیلڈرون کا شمار دنیا بھر کے نامور صحافیوں میں ہوتا ہے۔ تحقیقاتی صحافت میں نمایاں مقام رکھنے والے رکارڈو کولمبیا کے معروف جریدے سے منسلک ہیں۔
جریدے کے ایڈیٹر انچیف علی جینڈرو کا کہنا ہے حال ہی میں رکارڈو نے ایک فوجی جیل کو بے نقاب کیا تھا۔ جیل میں قید تمام فوجیوں کو خاص سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ قید فوجی جب چاہیں جیل سے باہر آزاد گھوم پھر سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ رکارڈو پر حملہ ان کی اس خبر کا رد عمل ہو سکتا ہے۔
