
امریکا(جیوڈیسک) نے مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں پہلی بار ایک خاتون کا نام بھی شامل کیا ہے۔ایف بی آئی کی جاری کردہ مطلوب دہشت گردوں کی تازہ فہرست میں65 سالہ جوآن چیسیمرڈ کا نام بھی شامل ہے۔
خاتون پر الزام ہے کہ اس نے 1979 میں ریاست نیو جرسی میں ایک سیکیورٹی اہلکار کو قتل کیا اور بعد میں کیوبا فرار ہو گئی اور اب وہیں پر رہائش پذیر ہے۔ ایف بی آئی نے اس کے سر کی قیمت 20 لاکھ ڈالر مقرر کی ہے۔
