
گلاسکو (جیوڈیسک) دولت مشترکہ کھیلوں کا بیسواں ایڈیشن سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسکو میں جاری ہے۔ 23 جولائی سے 3 اگست تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 71 ممالک کے 4500 سے زائد کھلاڑی کھیلوں کے 17 مقابلوں میں شریک ہیں۔ ایک ہفتے سے جاری کھیلوں کے زبردست مقابلوں میں تمغوں کی دوڑ میں خواتین نے مردوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
میڈل چارٹ پر پہلی تینوں پوزیشنز پر خواتین قبضہ کئے ہوئے ہیں۔ کینیڈا کی جمناسٹکس کی کھلاڑی PATRICIA BEZZOUBENKO 5 سونے اور ایک کانسی کے تمغے کے ساتھ میڈل ٹیبل پر سرفہرست ہ یں۔ آسڑیلیا سے تعلق رکھنے والی تیراکEmma Mckeon 4 سونے اور 2 کانسی کے تمغوں کے ساتھ فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ Emma
نے تیراکی مقابلوں میں دولت مشرکہ کھیلوں کے چار نئے ریکارڈز بھی اپنے نام کئے ہیں۔ انہوں نے سو میٹر فری سٹائل ریلے فائنل میں نیا رولڈ ریکارڈ بھی قائم کیا۔
آسڑیلیا سے ہی تیراک کھلاڑیAlicia Coutts 3 سونے اور ایک چاندی کے تمغے کے ساتھ میڈل ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر ہیں۔ کھلاڑیوں کے درمیان تمغوں کی دوڑ 3 اگست تک جاری رہے گی۔
