
سکاٹ لینڈ (جیوڈیسک) مینز ریسلنگ کی 61 کلوگرام کیٹیگری میں پاکستان کے عبدالوہاب ، نائیجیریا کے اماس ڈینیل کے مدمقابل ہوئے، مقابلے کے آغاز ہی میں نائیجرین کھلاڑی نے عبدالوہاب کو ہلنے نہ دیا، جس کے نتیجے میں اماس کو پاکستانی وہاب کے خلاف گیارہ صفر سے کامیابی حاصل ہوئی۔
ٹیبل ٹینس کے مکسڈ ڈبلز ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کر کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی ، مکسڈ ڈبلز میچ میں پاکستانی تابش رشید اور اریبا شیخ نے پاپوا نیو گنی کی ٹیم کو تین صفر سے ہرایا۔
