Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ہوش کے ناخن لیں

June 12, 2016June 12, 2016 0 1 min read
Khwaja Asif
Khwaja Asif

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر
ہمارے وزیرِدفاع خواجہ آصف سیالکوٹی نے پارلیمنٹ میں ایک”کھڑاک” کیا جسے الیکٹرانک میڈیا نے ایسے اُچھالاکہ ”بیچارے”خواجہ صاحب کونہ صرف شرمندگی کاسامنا کرناپڑا بلکہ تحریری معافی بھی مانگی حالانکہ وہ بڑی آسانی سے یہ کہہ کرجان چھڑاسکتے تھے کہ دنیا کی کسی بھی لغت میں”ٹریکٹرٹرالی” گالی نہیں۔ لیکن معاملہ چونکہ ”خواتین” کاتھااِس لیے اپنی حسّاسیت کے اعتبارسے کچھ زیادہ ہی طول پکڑگیا ۔ سپیکرصاحب کوتحریری معافی کاخط لکھ کرپورے ایوان سے معذرت کے باوجودخواجہ صاحب کومعافی نہ ملی کہ اِس کاتعلق محترمہ شیریںمزاری سے تھا جن کامطالبہ تھا کہ اُن کانام لے کربراہِ راست معافی مانگی جائے جبکہ خواجہ صاحب کاکہنا تھاکہ اُنہوںنے کسی کانام لے کر وہ غیرپارلیمانی الفاظ نہیں کہے اِس لیے نام لے کرمعافی مانگنے کابھی سوال ہی پیدانہیں ہوتا ۔ اسحاق ڈارصاحب نے تو”مٹی پاؤ” پالیسی اختیارکرتے ہوئے خواجہ صاحب کوکہا بھی کہ وہ شیریںمزاری سے براہِ راست معافی مانگ لیںلیکن اُنہوںنے اسے دَرخورِاعتناء نہ سمجھا۔

خواجہ صاحب نے شاید زندگی میںپہلی بار کسی سے معافی مانگی ہوگی اسی لے اپنی شرمندگی مٹانے اور غصّے پرقابو پانے کے لیے خواجہ صاحب نے ٹھنڈا پانی پینے کی بجائے نہرمیں ہی ڈبکیاں لگانی شروع کردیں جس سے کم ازکم یہ اندازہ توضرور ہوتاہے کہ خواجہ صاحب کاغصّہ کِن انتہاؤںکو پہنچا ہواتھا لیکن ہم تویہ سوچ رہے ہیںکہ اگرمعافی مانگنے پراُن کے غصّے کایہ عالم تھاتو محترمہ شیریں مزاری کاکیا حال ہوا ہوگا جنہیں براہِ راست ”ہِٹ” کیاگیا ۔ بہرحال معاملہ اب کافی حدتک ٹھنڈاپڑ چکاہے ، یہ الگ بات کہ یہ ”ٹھَنڈ” ہمارے آزاداور بے باک الیکٹرانک میڈیاکو پسند نہیںآئی کیونکہ یہ اُن کی روزی روٹی اورریٹنگ کاسوال ہے ۔ اسی لیے اب بھی خواجہ صاحب اورمحترمہ شیریںمزاری خبروںکی زینت بنے ہوئے ہیں۔

Imran khan
Imran khan

سلگتاہوا سوال تویہ ہے کہ ایساکیوں ہورہا ہے ، زبانیں دن بدن درازکیوں ہوتی چلی جارہی ہیںاوردامنِ صبرہاتھ سے کیوں چھوٹ رہاہے ؟۔ہماراخیال ہے کہ ہمارے رَہبرانِ قوم غیرپارلیمانی زبان کوہی سیاسی رفعتیں سمجھ بیٹھے ہیں اوراُن کے نزدیک جب تک بازاری زبان استعمال نہ کی جائے حاضرین ، ناظرین اورسامعین کو لطف نہیں آتا ۔ اِس غیرپارلیمانی زبان کی ابتداء تو ذوالفقارعلی بھٹومرحوم سے ہوئی لیکن انتہا محترم عمران خاں نے کردی جن کے نزدیک بے شرم اوربے حیابھی گالی نہیںہوتی ۔ ”کندہم جنس باہم جنس پرواز” کے مصداق محترمہ شیریںمزاری بھی اپنے لیڈرکے تتبع میںنوازلیگ کے کسی بھی رکنِ پارلیمنٹ کی تقریر کے دَوران جملے کَسنے سے پرہیز نہیںکرتیں ۔ اِس سے پہلے طلال چودھری کے ساتھ بھی اسی پارلیمنٹ میںاُن کی ”تُوتکار” ہوچکی ۔ شایدمحترمہ کوحضورِاکرمۖ کایہ فرمان یادنہ ہوکہ جب کوئی شخص بات کررہا ہوتو پہلے اُس کی بات مکمل ہولینے دو، درمیان میںمَت ٹوکو (مفہوم)لیکن ہمارے ہاںتو رواج ہوچلا ہے کہ کسی کو بات مکمل کرنے دینے کامطلب لاجواب ہوناہے۔ یہ رویہ بھی ہمارے بے باک الیکٹرانک میڈیا ہی کی دین ہے ۔ ایک آدھ ٹاک شو کوچھوڑ کر ہرجگہ یہی نظرآتا ہے کہ اگرفریقِ مخالف خاموش ہوتو اینکر بذاتِ خود درمیان میں کُودپڑتا ہے کیونکہ سوال ریٹنگ کاہے اور ”ٹھنڈے ٹھار” ٹاک شوزمیں بھلا ریٹنگ کہاں۔

جن حالات کاہمیں سامناہے اُن میںتوضرورت اِس اَمرکی ہے کہ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بَن کردشمن کے سامنے کھڑی ہوجائے لیکن ہم اب بھی یاتو مسندِاقتدار کی جنگ میںاُلجھے ہوئے ہیںیاپھر کرپشن بچانے کی تگ ودَو میں۔ بلوچستان میںامریکی ڈرون حملے کے بعدپاکستان اورامریکہ کے تعلقات اپنی بدترین سطح پرپہنچ چکے ہیںاورافہام وتفہیم کاکہیںشائبہ تک نظرنہیں آتا ۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی سربراہی میںقومی سلامتی کے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس میںدوٹوک یہ اعلان کردیا گیاکہ 21 مئی کوبلوچستان میںہونے والا ڈرون حملہ ملکی سلامتی اوراستحکام کے خلاف ہے ، ڈرون حملے سے پاک امریکہ تعلقات پرمنفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ اجلاس میںاِس عزم کابھی اظہارکیا گیاکہ قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیںکیا جائے گا۔ اِس سے پہلے ہمارے سپہ سالار دوٹوک الفاظ میںکہہ چکے تھے کہ امریکی ڈرون حملہ پاکستان کی سلامتی اورخود مختاری کے خلاف ہے ۔ وزیرِاعظم کے مشیرسرتاج عزیزنے بھی امریکہ پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اُسے جب ضرورت ہوتی ہے تووہ پاکستان کی دوستی کادَم بھرنے لگتاہے اورجب جی چاہتاہے توالگ ہوجاتا ہے ۔ اُنہوںنے کہا کہ ڈرون حملے کامعاملہ عالمی انسانی حقوق کمیشن میںاُٹھائیں گے کیونکہ ڈرون حملے نہ صرف ہماری سلامتی اور خودمختاری کے خلاف ہیںبلکہ اِن حملوںسے قیامِ امن کی کوششوںکو بھی شدیدنقصان پہنچاہے ۔ ارکانِ سینٹ کامطالبہ تھاکہ امریکی سفیرکو ملک بدرکیا جائے اورڈرون طیارے مارگرائے جائیں ۔

Raheel Sharif
Raheel Sharif

10 جون کوسپہ سالارجنرل راحیل شریف نے افغانستان میںاتحادی افواج کے امریکی کمانڈرجنرل جان نکولسن ، پاکستان وافغانستان کے لیے امریکی خصوصی نمائندے رچرڈ اولسن ، صدر براک اوباما کے سینئر مشیر پیٹرلیوائے پر مشتمل وفدسے جی ایچ کیوراولپنڈی میں ملاقات کی جس کے دوران 21 مئی کوبلوچستان میںڈرون حملے کے بعدپیداشدہ صورتِ حال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ یہ حملہ پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی تھا ۔ اُنہوںنے کہاکہ پاکستان پرافغانستان میںعدم استحکام کاالزام لگانابدقسمتی ہے ۔ سپہ سالارنے ایک بارپھر مطالبہ کیا کہ افغانستان میں تحریکِ طالبان پاکستان اوراُس کے سربراہ مُلّافضل اللہ کے ٹھکانوںکو نشانہ بنایاجائے ۔اُنہوںنے امریکی وفدپر واضح کردیا کہ ڈرون حملے سے آپریشن ضربِ عضب کوٹھیس پہنچی اورباہمی اعتمادکو نقصان پہنچا۔ اب تعلقات میںبہتری امریکہ کی ذمہ داری ہے ۔

سوال یہ ہے کہ اگر امریکہ پاکستان کی خودمختاری کوچیلنج کرتے ہوئے بلوچستان میں مُلّااخترمنصور کونشانہ بنا سکتاہے توکُنڑ (افغانستان) میںبیٹھے مُلّافضل اللہ کوکیوں نہیںجوافغانستان میںامریکی افواج کے پہلواور پناہ میںبیٹھاہے ؟۔ کیااُسے صرف اِس لیے نشانہ نہیںبنایا جارہا کہ امریکہ اوربھارت کوپاکستان میںامن وامان قبول نہیںکیونکہ اِن ہردو ممالک کواندرونی طورپر مضبوط پاکستان قبول ہے نہ دفاعی طورپرمضبوط ایٹمی پاکستان ۔ بدقسمتی تویہ ہے کہ ہمارے سیاستدانوں کواِس کااحساس ہے نہ کارپردازانِ حکومت کوادراک۔

یہ سب کچھ عرض کرنے کامقصد یہ تھاکہ کیااِن مخدوش حالات میںارکانِ پارلیمنٹ کاباہم دست
وگریباں ہوناکسی بھی صورت میںجائز اورمناسب ہے؟۔ کیاپانامالیکس کابہانہ بناکر سڑکوںپر نکلنا دشمن کے ہاتھ مضبوط کرنے کے مترادف نہیں ہوگا؟۔ کیااندرونی طورپرکمزور اور افراتفری کاشکار پاکستان کسی بھی صورت میںبیرونی دشمن کامقابلہ کرنے کی سکت رکھتاہے؟۔ ہم تواپنے سیاسی رہنماؤں سے یہی عرض کرسکتے ہیںکہ ہوش کے ناخن لیتے ہوئے دھرتی ماںکا کچھ توخیال کرلو۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
Khwaja Asif nails parliament World پارلیمنٹ پروفیسر رفعت مظہر خواجہ آصف دنیا ہوش
Grief
Previous Post چاہتے ہیں
Next Post تیسرا اجلاس عاملہ اختتام پزیر : 45 واں مرکزی کنونشن 2 ستمبر کو لاہور میں ہوگا
ISO Meeting

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close