
کوسٹاریکا (جیوڈیسک) وسطی کوسٹاریکا میں واقع آتش فشاں توری البا سے نکلنے والی راکھ دھواں فضا میں سیکڑوں میٹر کی بلندی پر پہنچ گیا ہے۔ حکام نے قریبی آبادیوں کو خالی کروا لیا ہے۔
ابھی کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ماہرین کے مطابق آتش فشاں گزشتہ چار برس سے متحرک ہے اور دھواں اور آگ اگل رہا ہے۔ آتش فشاں کے پھٹنے کی شدت اٹھارہ سو تریسٹھ کے بعد سب سے زیادہ ہے۔
