
نیو یارک (جیوڈیسک) فیڈرل سول ایوی ایشن کے مطابق طیارہ گرنے سے پہلے دھماکا ہوا اور آگ لگ گئی۔ حکام کا کہنا ہے پرواز کے کچھ دیر بعد ہی پائلٹ نے پیغام دیا کہ طیارے کا انجن کام نہیں کر رہا۔
وہ طیارے کو واپس ہوائی اڈے پر اتارنے کے لئے لایا لیکن حادثے کا شکار ہو گیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد عمارت میں موجود تھے۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
