
اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے انسداد دہشتگردی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے جائزہ اجلاس آج پھر طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں اے پی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائیگا۔ اجلاس میں وزیراعظم کی سربراہی میں قائم عملدرآمد کمیٹی کی کارکردگی بھی زیر غور آئیگی۔
