
اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ گھنٹو ں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد، خشک اور آبر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم کوئٹہ، قلات، راول پنڈی ڈویژن ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
ملک کے بالائی علاقے سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں گلگت شہراور گردونواح میں شدید برفباری کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا دیامر، غذر، استور کے بالائی پہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سب سے کم درجہ حرارت پارا چنار میں منفی 12،استور میں منفی 10 اور ہنزہ اور اسکردو میں منفی 9 گلگت میں منفی 6، کالام اور مری میں منفی 3 جبکہ قلات، خضدار میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا۔
