Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

موجودہ حالات اور بڑھتا ہوا ذہنی دبائو!

June 4, 2020 0 1 min read
Depression
Depression
Depression

تحریر : شیخ خالد زاہد

اونٹ کسی کروٹ بیٹھنے کو تیار نہیں دیکھائی دے رہا ۔ کاروباری سرگرمیاں کھولنی ہیں یا بند رکھنی ہیں ، کسے جانے دینا ہے کسے روکنا ہے ، طبی امراض کے مراکز کہاں تک سچ بول رہے ہیں ، کس سے ملیں اور کس سے نا ملیں ، مرنے والوں کی تدفین میں کیسے شرکت کریں ، کسی بیمار کو ہسپتال لیکر جائیں یا پھر مرنے کیلئے گھر پر ہی رکھ لیں ، بچوں کو کہاں تک قید و بند میں رکھیں ، انہیں کہاں تک موبائل ، ٹیلیویژن اور کمپیوٹر سے دور رکھیں ، گھریلو زندگی کو معمول پر کیسے لائیں ، دفتر جائیں کہ نا جائیں ، کاروبار مسلسل نقصان میں جارہا ہے ، معلوم نہیں تنخواہ آئے گی کے نہیں ، وفاقی حکومت کچھ کہہ رہی ہے کچھ کر رہی ہے یہاں سندھ حکومت کچھ کہہ رہی ہے اور کچھ کررہی ہے ،آخر ہم دنیا سے مختلف کیوں سوچ رہےں ، اس طرح کہ سوالات ایک کے بعد ایک ذہن میں اٹھتے رہتے ہیں اور جواب ہے کہ کسی کے پاس نہیں ہے ۔ سچ پوچھیں تو ایسا لگ رہا ہے کہ کوئی ڈراءونی فلم چل رہی ہے اور ساری کی ساری دنیا آسیب زدہ ہوگئی ہے ، کوئی عامل یا کوئی عالم بھی اس آسیب سے نجات دلانے کا دعوی کرتا نہیں سنائی دے رہا ، سب سے بڑھ کر سائنس بھی اپنا سر پکڑ کر بیٹھی ہوئی ہے ۔ عام آدمی جب کسی مشکل میں گرفتا ہوتا ہے تو وہ کسی خاص آدمی سے رجوع کرتا ہے لیکن آج تو خاص آدمی سجھائی ہی نہیں دیتا ، سب ہی عام سے عام ترین ہوئے ہیں کہ اس سے نہیں ملنا، اس سے نہیں ملنا ، یہ کرنا ہے تو وہ کرنا ہے ۔ مسلسل تذبذب کی کیفیت ہے گوکہ لوگ ایک دوسرے کا سہارا بننے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن سہارا نہیں بن پارہے ایسے میں سوائے اللہ رب العزت کے کوئی سہارا سجھائی نہیں دے رہا ۔

ہمارے علمائے کرام نے ہر ممکن کوشش کی کہ وہ حکومتی اقدامات کی بالادستی کو یقینی بنائیں انکی بدولت عوام رمضانوں میں بھی گھروں میں عبادات کرتے رہے یہ علماء کرام ہی تھے کہ جن کی بدولت قوم کو صبر و تحمل سے طے شدہ طریقہ کار پر عمل کرتے رہنے کی تلقین کرتے رہے لیکن پھر کیا ہوا کہ حکومت وقت نے دہرے میعار کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوم علی ;230; پر ہونے والے اجتماعوں اور جلوسوں کو روکنے میں مکمل ناکامی کا ثبوت پیش کیایا پھر طرفداری کی روایت برقرار رکھی ، جو اس بات کا جواز بنا کہ علمائے کرام نے کسی بھی قسم کی مذہبی اجتماعی عبادت کرنے کی عام اجازت دے دی اور حکومت کے اس دہرے روئیے کی بدولت حکومت کے کسی بھی ایسے اقدام کی قطعی مخالفت کا اعلان کردیا جو عبادت میں خلل کا باعث بنے ۔ گوکہ رمضان المبارک ختم ہوگئے اور پاکستانی قوم نے عید کی نماز کے اجتماعات کا بھرپور اہتمام کیا اور عید کسی حد تک اپنے طریقے سے منائی ۔

ہر قسم کی تعلیمی سرگرمیاں گزشتہ تین ماہ سے موقوف ہیں ، بچوں کیلئے تفریح گاہیں مکمل بند ہیں لوگوں سے رابطہ کیلئے ویسے ہی سختی سے منع کیا جا رہاہے اور سب سے بڑھ کر ذاتی احتیاط پر بھرپور توجہ دلائی جا رہی ہے یعنی ایک قید ِ مسلسل ہے اور خصوصی طور پر بزرگوں اور بچوں کیلئے جنہیں ویسے ہی سب سے زیادہ گھروں سے باہر گھومنے پھرنے کا شوق ہوتا ہے ۔ اب یہ بچے مسلسل روک ٹوک کا شکار ہیں لاکھ سہولیات فراہم کرلیں اس بات کا اندازہ اب ہوتا جا رہاہے کہ قید قید ہی ہوتی ہے ۔

کرونا کے پہنچنے والے نقصانات کی دو بڑی وجوہات ہیں پہلی جس کا نتیجہ ترقی یافتہ ممالک بھگت رہے ہیں وہ یہ کہ اپنی ترقی پر حد سے زیادہ انحصار یا پھر دوسرے لفظوں میں تکبر جبکہ ترقی پذیر اور تیسری دنیا کے ممالک نے تعلیم کی عدم دستیابی کی وجہ سے نقصانات اٹھارہے ہیں یعنی پاکستان جیسے ممالک تعلیم جس سے سہی سمجھ اور آگہی میسر آتی ہے نا ہونے کے برابر ہے ۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان صاحب نے پہلے دن سے اس بات پر زور دیا کہ مکمل بندش (لاک ڈاءون) نا کیا جائے کیونکہ ہم چین ، کنیڈا ، سنگاپور جیسا لاک ڈاءون برداشت ہی نہیں کرسکتے، ایک طرف ہمارے لوگ بھوک سے مرنے لگینگے تو دوسری طرف چھوٹے چھوٹے گھروں افراد کی زیادہ تعداد ہے جس کی وجہ سے بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ ہم اپنی طبی سہولیات کی دستیابی سے بھی خوب اچھی طرح واقف ہیں اور طبی عملے کو میسر سہولیات کا خوب اندازہ ہے ، اب جیسا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ ہمارے طبیب بھی کرونا کے مرض میں مبتلاء ہوکر موت کو گلے لگا رہے ہیں جو کہ انتہائی تشویش ناک بات ہے ۔

کرونا وائرس کی وجہ سے کچھ خود کشی کے واقعات بھی منظر عام پر آئے لیکن سرکاری بندشوں کی قد غن کی بدولت اب خبریں بہت دیکھ بھال کر پیش کی جارہی ہیں جس کی وجہ لوگوں میں خوف و ہراس کو بڑھنے سے روکا جائے ۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس وائرس کی ترسیل کب کہاں کیسے ہوجائے ہماری سوچ سے ماورا ء ہے ہمارے بس میں صرف احتیاط ہے جوکہ ہم کر نہیں رہے ، لوگ ہاتھ بھی ملا رہے ہیں لوگ گلے بھی مل رہے ہیں اور لوگ ماسک پہننا شائد اپنی توہین سمجھ رہے ہیں ۔ اس حوالے سے ایک مصدقہ حوالہ دینا چاہونگا جوکہ ہمارے پڑوسی ملک کے شہر کیرالہ کا ہے جہاں کرونا کا دو مریض رپورٹ ہوئے اس کے بعد وہاں کی حکومت نے ماسک اور سماجی فاصلے کو لازمی قرار دے دیا بغیر کسی بندش کے وہاں تاوقتِ تیسرا کیس نہیں آیا تھاجب وہاں کے ایک ذمہ دار سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ کیرالہ میں تعلیمی شرح چھیانوے فیصد ہے جب سرکار نے حکم دیا کہ ماسک پہننا ہے تو سب نے ماسک پہن لیا اور سماجی فاصلے سے کام کرتے رہے جیسا کہ ایک تعلیم یافتہ معاشرے سے توقع کی جاسکتی ہے ۔

کوئی اس بات پر بات کرنے کیلئے بھی تیا ر نہیں کہ ہ میں اس کرونا کیساتھ کب تک رہنا ہے کیونکہ ابھی تک سب اس سے نمٹنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں اور سب سے بڑھ کر وہ ملک جس سے دنیا خوفزدہ رہتی ہے اور ہر معاملے کی رہنمائی کیلئے درپردہ امریکہ کی طرف ہی دیکھتی ہے، دنیا کو الجھا نے کی کوشش میں خود ہی بری طرح سے الجھ گیا ہے اور ابتک لاکھوں انسانی جانیں کرونا کی بھینٹ چڑھا چکا ہے ابھی یہ سلسلہ ختم نہیں ہو پایا تھا کہ نسلی فسادات نے آگہرا ہے ، جس کی وجہ سے یقینا کرونا کو تقویت ملے گی کیوں کہ احتجاج ہر گلی محلے میں شروع ہوچکے ہیں اور بغیر کسی سماجی فاصلے کہ یہ عمل زور پکڑ چکا ہے ۔ ابھی اس بات پر بھی دنیا نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے کہ کرونا کسی حتیاتی جنگ کا آغاز تو نہیں کر دیا گیا ہے کہ جس میں اسلحہ و بارود تواستعمال نہیں ہونگے لیکن انسانی جانیں بے دریغ ضائع ہونگی ۔

مذکورہ بالہ تمام گفتگو سوالوں پر مشتمل ہے اور کسی سوال کا حتمی جواب موجود نہیں جیسا کہ کرونا کی ویکسین تقریباً ڈیڑھ سال میں منظر عام پر آنے کا کہا جا رہا ہے اسی طرح سے ان سوالوں کے جواب بھی وقت کیساتھ ساتھ ملنا شروع ہوجائینگے لیکن ایک خوفناک حقیقت آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں کہ لوگ آہستہ آہستہ ذہنی مریض بنتے چلے جائینگے، جتنی تیزی سے کرونا نے تباہی مچائی ہے اسکی وجہ سے جو لوگ بچ گئے ہیں ان میں سے کثیر تعدا د ذہنی مرض میں مبتلاء ہوجائے گی ۔ اگر اس سے بچنا ہے تو ابھی سے خوف و ہراس کی فضاء کو قابو میں کرنے کی کوشش کرنا ہوگی ۔ ایک طر ف لوگ کرونا سے مر رہے ہیں تو دوسری طرف کرونا ذہنی مریض بنانے میں بھی آگے آگے لایا جا رہاہے ۔ اس ذہنی دباءو کا شکار سب سے زیادہ ہماری نئی نسل نے ہونا ہے جسکے سدباب کیلئے ہ میں انتہائی اقدامات اٹھانے ہونگے ۔ وزیر اعظم صاحب اس جانب بھی توجہ دیں ۔

Sh. Khalid Zahid
Sh. Khalid Zahid

تحریر : شیخ خالد زاہد

Share this:
Tags:
business activities Current conditions escalation stress بڑھتا ذہنی دبائو کاروباری سرگرمیاں موجودہ حالات
Mian Naveed Ali
Previous Post (ن) لیگ کے ایم پی اے میاں نوید کورونا وائرس میں مبتلا
Next Post کرونا شرونا حقیقت یا ڈرامہ
Coronavirus

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close