Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

وزراء اعلی کی ہوٹنگ اور نفرت کا رستا ناسور !

August 25, 2014 0 1 min read
Hate
Hate
Hate

دنیامیں سب سے آسان کوئی چیز ہے تو وہ نفرت کی آگ بھڑکانہ ہے۔برخلاف اس کے محبت اور جذبہ خیر سگالی اور اخوت و ہمدردی کو پروان چڑھانا ایک دشوار ترین عمل ہے۔ اس کے باوجود دشوار گزار عمل پر قائم رہنے والوں کو عوام پسند کرتے ہیں۔ باالفاظ دیگر ہر شخص محبت کا بھوکا ہے اور نفرت کی بجائے محبت ہی کو پسند کرتا ہے۔ لیکن دوسری جانب”خواص”جو تعداد میں بہت ہی کم ہوتے ہیں نفرت کی آگ بھڑکانے کے عمل میں داخل ہو جائیں تو ان کے لیے یہ بھی ممکن ہے کہ عوام کی پسند و ناپسند کو تہہ و بالا کرنا اور تغیر لانا آسان ہو جائے۔اور غالباً یہی خواص کاخاصہ بھی ہے کہ وہ لوگوں کی موجودہ فکر اور طرز عمل میںتبدیلی اس انداز سے لائیں کہ لوگ خوداپنی ہی تبدیلی شدہ فکر و عمل میں کوئی بہت بڑافرق محسوس نہ کرسکیں۔

اب یہ تبدیلی چاہے مثبت ہو یا منفی! گزشتہ دنوںملک کے وزیر اعظم نے مختلف ریاستوں کے دورے کیے ۔جہاں انہوں نے مرکزی و ریاستی حکومت کے ذریعہ چلائے جانے والے پروجیکٹس کا افتتاح کیا۔ساتھ ہی جھارکھنڈ کے دورے کے دوران انہوں نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کے وہ جھارکھنڈ کے لوگوں کے اس پیار اور لگائو کا مناسب معاوضہ اداکریں گے جس کے نتیجہ میں ان کی پارٹی کو پارلیمانی انتخابات میں مکمل اکثریت حاصل ہوئی ہے۔بھارت تارہ میدان میں مقامی باشندوں کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وہ یہاں کے باشندوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بے حد خوشی محسوس کر رہے ہیں۔

مزید کہا کہ اگر اس کے معدنیات اور قدرتی وسائل کو استعمام میں لایا جائے تو گجرات کا درجہ بھی اس کے بعد ہوگا۔اورچونکہ اب ریاست سن بلوغ کو پہنچ رہی ہے اور اس کے 18مکمل ہونے کو ہیں ،لہذا یہ ریاست کے لوگوں پر منحصر ہے کہ وہ 18سال پورے ہونے پر جھارکھنڈ کو کیسا دیکھنا پسند کرتے ہیں؟دوسری جانب وزیر اعظم کے رانچی کے پروگرام میں جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو ہوٹنگ کا سامنا کرنا پڑا۔سورین جیسے ہی بولنے کے لیے کھڑے ہوئے لوگ مودی-مودی کے نعرے لگانے لگے۔

درمیان میں کچھ لوگوں نے ریاستی حکومت مخالف نعرے بھی لگائے۔شور بڑھتا دیکھ کر اسٹیج پر بیٹھے وزیر اعظم نے ہاتھوں سے اشارہ کیا اور لوگوں کو پرسکون کرایا ۔اس کے بعد سورین اپنی تقریر مکمل کر سکے۔وزیر اعظم کی رخصتی کے بعد وزیر اعلیٰ نے میڈیاسے کہا کہ یہ وفاقی ڈھانچے پر چوٹ ہے۔انہوں کہا کہ ایک اہم اسٹیج پر جس طریقہ سے ایک جماعت کے لوگوں نے ہوٹنگ کی یہ سسٹم کے ساتھ استحصال ہے ساتھ ہی سرکاری اسٹیج پر سیاست کی جا رہی ہے۔

اس پورے مسئلہ پر جھارکھنڈ کی حکمراں پارٹی جھارکھنڈ مکتی مورچہ(جے ایم ایم)نے دھمکی دی کہ اگر پی ایم مودی معافی نہیں مانگیں گے تو مرکز کے کسی بھی وزیر کو جھارکھنڈ میں گھسنے نہیں دیا جائے گا۔بھٹاچاریہ نے مرکزی حکومت اور بی جے پی کے ہر پروگرام کی جھارکھنڈ میں مخالفت کرنے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بی جے پی کو بہت مہنگا پڑنے والا ہے۔ادھر کانگریسی لیڈر امبیکا سونی نے سورین کی ہوٹنگ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ سرکاری اسٹیج کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہوٹنگ کسی کے لیے بھی کوئی مشکل کام نہیں ہے ۔مودی جہاں بولنے والے ہوں وہاں دس ہزار کی بھیڑ میں پانچ سو اپنے آدمی ہم بھی بھیج سکتے ہیں اور ان کے خلاف نعرے لگوا سکتے ہیں۔لیکن ہمارا خیال ہے کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔وہیں وزراء اعلیٰ کی سرکاری اسٹیج پر ہوئی ہوٹنگ پر بولتے ہوئے این ڈی اے کے حلیف اور شری منی اکالی دل کے سپریموپرکاش سنگھ بادل کا کہنا ہے کہ یہ عمل غیر جمہوری ہے اور اخلاقی گراوٹ کا عکاس ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ہریانہ کے کیتھل میں بھی ایسا ہی واقعہ نیشنل ہائی وے کے سنگ بنیاد کے پروگرام میں جب بھوپیندر سنگھ ہڈا لوگوں سے خطاب کر رہے تھے اسی وقت مودی حامیوں نے ہڈا کی ہوٹنگ شروع کر دی تھی۔اس کے بعد ہڈا نے اعلان کیا کہ وہ اب کبھی بھی وزیر اعظم کے ساتھ پروگرام میں نہیں جائیں گے۔

جھارکھنڈ میں وزیر اعلیٰ کی ہوٹنگ سے قبل سورین کی پارٹی نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر کہا تھا کہ ہڈا کے ساتھ ہوا “واقعہ”رانچی میں دوہرایا جانا نہیں چاہیے ورنہ اس کی رائے اچھی نہیں ہوگی۔جے ایم ایم کے سکریٹری جنرل سپریو بھٹا چاریہ نے وزیر اعظم کے نام لکھے اپنے خط کو میڈیا میں بھی جاری کیا تھا۔اس کے باوجود ملتا جلتا واقعہ رانچی میں بھی رونما ہوا۔اب سوال یہ ہے کہ وزیر اعظم کے چاہنے والے کیا خود ہی وزیر اعظم کو بدنام کرنے کی سازش رچ رہے ہیں؟یا پھر وزیر اعظم کو یہ عمل پسند ہے،جس کی بنا پر یکے بعد دیگرے وہی عمل دہرایا جا تا جسے لوگ پسند نہیں کرتے؟

اس مخصوص واقع کے علاوہ ہندوستان میں فی الوقت دو باتیں اور تیزی سے گردش کر رہی ہیں۔ایک :”ہرہندوستانی ہندو ہے”،دوسرا:”لؤ جہاد”۔یہ دونوں باتیں کیا ہیں؟اور ان باتوں کے بیان کرنے کا مقصد کیا ہے؟اگر ان سوالوں پر غور کیا جائے تو جو بات پہلے مرحلے میں ہر شخص کے ذہن میں آسکتی ہے وہ یہ کہ یہ دونوں ہی باتیں انسانوں کو انسانوں سے دور کرنے کی ہیں۔پہلی بات جس میں یہ کہا جا رہا ہے کہ ہر ہندوستانی ہندو ہے،اور وہ بھی اس بنا پر کیونکہ وہ ہندوستان کا شہری ہے ،بے معنی بات ہے۔کیونکہ جس ملک اور دیش کی بات کی جاتی ہے اور جس دیش بھکتی کی باتیں زبانوں سے دہرائی جاتی ہیں ،اس ملک کا نام تو دراصل “بھارت،انڈیا اور ہندوستان”تینوں ہی ہیں۔

India
India

لہذا اس ملک کے رہنے والے یا تو ہندوستانی ہو سکتے ہیں،بھارتی ہو سکتے ہیں یا پھر انڈین۔ لیکن یہ تینوں ہی نام ملک سے وابستگی کو واضح کرتے ہیں ،ساتھ ہی ساتھ کسی حد تک اس ملک کے کلچر ، تہذیب اور ثقافت کے بھی عکاس ہیں۔اس کے باوجود نہ ملک اور نہ ملک کا ہر شہری ہی مذہبی بنیادوں پر خود کو “ہندو”کہلوانا پسند کرتے ہیں۔کیونکہ “ہندو”دراصل نام ہے اس فکر و عمل اور طرز زندگی کا جو دیگر مذاہب کے ماننے والوں میں واضح فرق رونما کرتی ہے۔اسی لیے خود ہندواپنے مذہب کے خانے میں ہندو لکھواتے ہیں اور شہریت کے خانے میں بھارتی،ہندوستانی یا انڈین۔اور نہ ہی ان دیگر ممالک میں مذہب اور شہریت کے خانے میں یکساں اندراج ہوتا ہے ،جن کا تذکرہ کیا گیا یا کیا جاتا ہے۔

رہی بات “لؤ جہاد “کی۔تو یہ بات بھی دوریاں پیدا کرنے ہی کی ہے۔ہندوستانی قانون میں بلوغت کی عمر طے کردی گئی ہے۔نیز ہر بالغ اور عاقل شہری کو یہ قانونی اختیار دیا گیا ہے کہ وہ جس مرد اور عورت کو اپنا شریک حیات بحیثیت شوہر اور بیوی پسند کرنا چاہے ،کر سکتا ہے۔پھر یہاں بھی جن باتوں کا تذکرہ کیا جاتا ہے ان میں نہ کوئی دم ہے اور نہ ہی کوئی حقیقت ۔لہذا اگر کوئی حقیقت کسی کے سامنے موجود ہو تو اس کے لیے اسی ملک کے قانون ساز اداروں نے اسے مکمل اختیارات بھی دیے ہیں کہ وہ حقیقت پیش کرے اور قانون کی روشنی میں فیصلہ حاصل کر لے ۔لیکن تذکرہ برائے نفرت ہو تو یہ خود ایک غیر قانونی عمل کہلائے گا!۔

ملک کے موجودہ حالات اور اس پورے پس منظر میں جہاں نفرت کی آگ بھڑکانے اورلوگوں پر ظلم و تشدد کا بازار گرم کرنے میں ،افراد،گروہ اور مخصوص فکر و نظر کے حاملین منظم سعی و جہد میں مصروف ہیں۔اورجہاں دوریاں پیدا کی جا رہی ہوں یا واقعات اور کوششوں کے نتیجہ میں انسان ،انسانوں ہی کی جان و مال اور عزت و آبرو کو دائو پر لگانے کا کام کرنے لگیں۔ان حالات میں ضرورت ہے کہ ایسے چند افراد بھی منظر عام پر آئیں جو منفی حالات کا مقابلہ آپسی بھائی چارے اورمحبت و اخوت کے ماحول کو پروان چڑھا کر دیں۔بلکہ اُن افراد کی بھی ضرورت ہے جن کے وجود کا مقصد ہی امن و امان کاقیام ہو اور جو ملک اور معاشرہ کو صحیح رخ دینے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔سوال یہ ہے کہ وہ کیا ممکنہ کام ہو سکتے ہیں جن کے فروغ سے نفرت کم ہوگی اور دوریاں نزدیکیوں میں تبدیل ہوسکتی ہیں؟اس میں سب سے پہلا عمل تو ان حضرات کا ہے۔

جو ناپسندیدہ واقعات کو صرف اس لیے بیان کرتے ہیں کہ واقعہ رونما ہو چکا ہے،لہذا اس کے بیان میں کوئی حرج نہیں ہے۔ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ایک غیر مناسب عمل۔اگر کوئی ناپسندیدہ واقعہ رونما ہوتا بھی ہے تو صرف ان متعلقہ افراد کو ہی اطلاع دی جانی چاہیے جو اس کے حل میں مثبت کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔دوسرے مرحلہ میں وہ تمام اعمال داخل ہیں جہاں انسانوں کو انسان سمجھا جائے۔انہیں ذات ،برادری اور مذہب و ملت میں تقسیم نہ کیا جائے۔اور جب ایک انسان اپنے پیشہ اور وسائل ِزندگی کے تغیر کے باوجودانسان ہی سمجھا جانے لگے تو اس کی عزت اور وقار کو ویسے ہی سر بلند رکھا جائے ،جیسی سربلندی اور عزت ہم اپنے لیے دوسروں سے چاہتے ہیں۔پھر انسانوں کے دکھ درد میں شامل ہونا،ان کے مسائل کے حل میں کوشاں ہونااور انہیں بلا تفریق مذہب و ملت،اپنے ہی جیسے انسان سمجھنا آسان ہو جائے گا۔حقیقت تو یہ ہے۔

دنیا کا پہلا انسانی جوڑا جواس پوری انسانی آبادی کے وجود کا ذریعہ ہے،وہ ایک ہی تھا۔اب اگر کسی کو تحقیق ہی کرنی ہے تو وہ تحقیق کرے کہ وہ پہلا انسانی جوڑاکس مذہب،ملت،ملک،فکر ونظر اور عقیدے کو ماننے والاتھا؟جن کی اولا آج ہم اور آپ ہیں۔لہذا انسانیت کی بنیاد پر اورایک ماں باپ کی اولاد ہونے کے ناطے ہمیں اپنے ہر بھائی اور بہن کی خوشی اور غم میں شریک رہنا چاہیے۔اُس کی خوشیوں میں شامل ہوکر خوشیوں کو فروغ دینا چاہیے۔اور اُن کے غم ،دکھ اور درد میں شامل ہو کر ہلکان کی ہر سنجیدہ کوشش کرنی چاہیے۔خصوصاً اُن حالات میں جبکہ نفرت کے فروغ ہی میں کچھ لوگ باقاعدہ مصروف ہوں۔ایسے حالا ت میں جہاں یہ ضروری ہے کہ نفرت پھیلانے والوں پر قانونی کارروائی کی جائے۔

وہیں یہ بھی ضروری ہے کہ مزید سنگین حالات پیدا ہوں سے قبل ہی منفی اثرات کو زائل کر نے کی مخلصانہ اور سنجیدہ ہر ممکن سعی و جہد کی جائے۔کیونکہ جن پودوں کی کاشت ہی گندے پانی میں ہوئی ہو ان سے اچھی فصل کی توقع کیسے کی جا سکتی ہے؟برخلاف اس کے آج ایسی فصل پروان چڑھانے کی ضرورت ہے جس کے استعمال سے نہ صرف انسان بلکہ دیگر مخلوقات بھی اطمینان و سکون کی زندگی بسر کر سکیں۔

Mohammad Asif Iqbal
Mohammad Asif Iqbal

تحریر: محمد آصف اقبال، نئی دہلی
maiqbaldelhi@gmail.com
maiqbaldelhi.blogspot.com

Share this:
Tags:
engaged fire groups hatred hot Marketplace people specific violence آگ افراد بازار تشدد حالات ظلم گرم گروہ لوگوں مخصوص مصروف موجودہ نفرت
Jews
Previous Post 3 یہودیوں کا غم اور غزہ کے 18 لاکھ مظلوم
Next Post لیہ کی خبریں 25/8/2014
Layyah

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close