
ڈی آئی خان (جیوڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان سینٹرل جیل حملے میں زخمی ہو کر گرفتار ہونے والے 6 دہشتگردوں میں سے ایک دہشت گردکی شناخت احمد مجاہد عرف فقیر بابا کے نام سے کر لی گئی جو پنجابی طالبان کمانڈر ہے،ڈیرہ اسماعیل خان سینٹرل جیل پر حملے میں ملوث 6 دہشت گرد گرفتار ہیں، دہشتگردوں میں سے ایک کی شناخت احمد مجاہد عرف فقیر بابا کے نام سے کر لی گئی ہے۔
احمد مجاہد عرف فقیر بابا پنجابی طالبان کمانڈر ہے، جو جیل پر حملے کے بعد پولیس سے چھینی گئی وین میں فرار ہوتے ہوئے درابن روڈ پر پولیس کارروائی میں زخمی ہوا۔ کارروائی میں احمد مجاہد عرف فقیر بابا سمیت 6 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے کی وجہ سے احمد مجاہد سے اب تک تفتیش کاعمل شروع نہیں کیا جا سکا۔ ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل پر حملے کی منصوبہ بندی جنوبی وزیرستان کی گئی۔
