
کیلفورنیا (جیوڈیسک) ڈیوس کپ ورلڈ گروپ میں برطانیہ نے امریکہ کو تین ایک سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ برطانوی ٹیم 79 سال بعد ڈیوس کپ میں امریکہ کو زیر کرنے میں کامیاب ہوئی۔
ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں دلچسپ مقابلے ہوئے۔ سنگلز میچز میں مہمان برطانوی ٹیم نے شاندار پُرفارمنس دکھائی۔ ومبلڈن چیمپئن برطانوی سٹار اینڈی مرے نے میزبان ملک کے سیم کیوری کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔
اینڈی مرے کی فتح کا اسکور سات چھ، چھ سات، چھ ایک اور چھ تین رہا۔ اس سے قبل بھی برطانیہ کو میزبان حریف پر دو ایک کی برتری حاصل تھی تاہم اس فتح کے بعد برطانوی ٹیم 1935ء کے بعد پہلی بار ڈیوس کپ میں امریکہ کو زیر کرنے میں کامیاب ہوئی۔
