Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

موت اٹل حقیقت!

April 11, 2014 0 1 min read
M.A.TABASSUM
Allah
Allah

اللہ رب العزت پوری کائنات اور اس میں جو کچھ بھی موجودہے ، اس کا خالق ہے۔اللہ کے سوا جو کچھ بھی ہے وہ مخلوق ہے۔اللہ ازل سے ہے اور ابد تک ہوگا۔اس ازل کی ابتدا کیا ہے اور اس ابد کی انتہاکیا ،اس کو سمجھنے سے انسان کی عقل معذور ہے۔البتہ ہمیں یہ ضرور معلوم ہے کہ تمام مخلوق کی ایک ابتداء بھی ہے اور ایک انتہا بھی۔جو کچھ بھی پیدا ہوا، فنا ہوگا۔کوئی استثنا نہیں۔رہنے والی صرف اللہ کی ذات ہے۔ ”روئے زمین پر جو بھی ہیں سب فانی ہیں۔اور تیرے رب کی عظمت و عزت والی ذات باقی رہنے والی ہے۔” (الرحمٰن ٢٦۔٢٧)ہم اور ہمارا اردگرد اپنے مقررہ وقت پر ضرور بالضرور ختم ہوگا اور جب اس خاتمے کاوقت آن پہنچے گااس کو کوئی بھی طاقت ادھر ادھر نہیں ٹال سکتی۔ چنانچہ فرمان ربانی ہے۔”سو جس وقت ان کی میعاد معین آجائے گی اس وقت ایک ساعت نہ پیچھے ہٹ سکیں گے اور نہ آگے بڑھ سکیں گے۔(الاعراف: ٣٤)”۔۔۔اور تمہیں ایک وقت مقررہ تک باقی رکھے گا۔

حقیقت یہ ہے کہ اللہ کا مقرر کیا ہوا وقت جب آجاتا ہے تو پھر ٹالا نہیں جاتا۔کاش !تمہیں اس کا علم ہو۔” (نوح ٤)مسلمان کیلئے اللہ کا احسان ہے کہ اس کیلئے یہ راز بھر پور انداز میں واشگاف کیا گیا ہے کہ موت کے بعد ہمیں کہاں جانا ہے اور وہاں ہمارے تعلق سے کیا کارروائی ہوگی۔ جب انسان یہ سمجھ لے تو اس دنیا میں اس کے ہر فعل میں جواب دہی کا احساس موجزن ہوگا۔موت سے کوئی بھاگ نہیں سکتا۔فرمایا۔”ان سے کہو، ”جس موت سے تم بھاگتے ہو وہ تو تمہیں آکر رہے گی۔” (الجمعہ ٨)”پھر دیکھو، وہ موت کی جان کنی حق لے کر آپہنچی،یہ وہی چیز ہے جس سے تو بھاگتا تھا۔” (ق ١٩)کوئی مال،کوئی دولت،کوئی دعا ،کوئی جھاڑپھونک وقت مقررہ پر اس موت کو ٹال نہیں سکتا۔ملاحظہ ہو۔ ”اور اس کا مال آخر اس کے کس کام آئے گا جب کہ وہ ہلاک ہوجائے ؟” (الیل ١١) کہیں اور فرمایا۔”جب جان حلق تک پہنچ جائے گی،اور کہا جائے گاکہ ہے کوئی جھاڑپھونک کرنے والا،اور آدمی سمجھ لے گا۔

یہ دنیا سے جدائی کا وقت ہے، اور پنڈلی سے پنڈلی جڑ جائے گی،وہ دن ہوگا تیرے رب کی طرف روانگی کا۔” (القیمہ ٢٦۔٣٠) مال کے تعلق سے دل کو دہلادینے والا ایک اور فرمان باری تعالیٰ حاضر ہے۔”تباہی ہے ہر اس شخص کے لئے جو لوگوں پر طعن اور (پیٹھ پیچھے ) برائیاں کرنے کا خوگر ہے۔جس نے مال جمع کیا اور اسے گن گن کر رکھا۔وہ سمجھتا ہے کہ اس کا مال ہمیشہ اس کے پاس رہے گا۔ہرگز نہیں، وہ شخص تو چکنا چور کردینے والی جگہ میں پھینک دیا جائے گا۔اور تم کیا جانو کہ کیا ہے وہ چکنا چور کردینے والی جگہ؟ اللہ کی آگ، خوب بھڑکائی ہوئی، جو دلوں تک پہنچے گی۔وہ ان پر ڈھانک کر بند کردی جائے گی۔(اس حالت میں کہ وہ) اونچے اونچے ستونوں میں (گھرے ہوئے ہوں گے) (الھمزہ ١۔٩)عزیزواقارب سامنے ہوتے ہیں،ان کے سامنے کوئی جان دے رہا ہے۔وہ خلوص دل سے چاہتے ہیں کہ ان کا یہ چہیتا ابھی کچھ دیر اور ان کے درمیان جیے لیکن نہیں،کسی کی اس طرح کی کوئی خواہش کسی کی موت کو موخر نہیں کرسکتی۔”۔۔۔۔تو جب مرنے والے کی جان حلق تک پہنچ چکی ہوتی ہے اور تم آنکھوں سے دیکھ رہے۔

World
World

ہوتے ہو کہ وہ مررہا ہے، اس وقت اس کی نکلتی ہوئی جان کو واپس کیوں نہیں لے آتے؟ اس وقت تمہاری بہ نسبت ہم اس کے زیادہ قریب ہوتے ہیں مگر تم کو نظر نہیں آتے۔” (الواقعہ ٨٤۔٨٥)موت اس دنیا سے ایسی رخصتی کا نام ہے جو irrevocable ہے۔ایک بار موت واقع ہوجانے کے بعد پھر اس دنیا میں واپس لوٹنا ممکن نہیں۔ یوں تو ہم روز ایسی کیفیت سے گذرتے ہیں جس میں اپنے آس پاس سے بالکل غافل بلکہ خود اپنے آپ سے بھی بے خبر ہوجاتے ہیں لیکن یہ ایک عارضی دور ہوتا ہے جس سے گذرکر واپس اس دنیا میں ہم روز آجاتے ہیں”وہ اللہ ہی ہے جو موت کے وقت روحیں قبض کرتا ہے اور جو ابھی نہیں مرا ہے اس کی روح نیند میں قبض کرلیتا ہے، پھر جس پر وہ موت کا فیصلہ نافذ کرتا ہے اسے روک لیتا ہے اور دوسروں کی روحیں ایک وقتِ مقرر کیلئے واپس بھیج دیتا ہے۔اس میں بڑی نشانیاں ہیں ان لوگوں کیلئے جو غوروفکر کرنے والے ہیں۔” (الزمر ٤٢)زندگی ایک امتحان ہے اور موت اس امتحان کے وقت کا اختتام اللہ فرماتا ہے۔

”جس نے (یعنی اللہ نے) موت اور زندگی کو ایجاد کیا تاکہ تم لوگوں کو آزما کر دیکھے تم میں سے کون بہتر عمل کرنے والا ہے۔” (الملک ٢)اس امتحان سے گزر کر ہمیں کہاں جانا ہے؟ کوئی فلسفی اس کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکتا ہے کیونکہ یہ سب پردہ غیب کی باتیں ہیں۔کوئی وہاں سے لوٹ کر آیا ہوتاتو اس کے تجربات کی بنا پر کچھ تحقیق ہوسکتی تھی لیکن ایسا کبھی ہوا نہیں۔شفیق ورفیق اللہ اور اس کے کلام پر قربان جائیں کہ اس نے انسان کے اس دائمی تجسس کو ہمیشہ کیلئے ختم کردیا۔فرمایا۔”ہرمتنفس کو موت کا مزہ چکھنا ہے،پھر تم سب ہماری طرف ہی پلٹاکر لائے جاو گے۔” (العنکبوت ٥٧) اسی طرح سورہ السجدہ کی آیت نمبر ١١ میں فرمایا۔”ان سے کہو ”موت کا وہ فرشتہ جو تم پر مقرر کیا گیا ہے تم کو پورا پورا اپنے قبضے میں لے لے گا۔

پھر تم اپنے رب کی طرف پلٹا لائے جاو گے۔” یعنی جس خالق نے ہمیں اس دنیا میں بھیجا،اِس سے رخصت ہونے کے بعد ہمیں واپس اسی اللہ کی بارگاہ میں پہنچنا ہے ،بلکہ ہم مسلمان جب کسی کے انتقال کی خبر سنتے ہیں یا مال کا کوئی نقصان واقع ہوجائے تو فوراً اعلان کرتے ہیں۔”ہم اللہ ہی کے ہیں اور اللہ ہی کی طرف ہمیں پلٹ کر جانا ہے ” (البقرہ ١٥٦)۔۔۔۔۔رزق کا بڑا وسیع مفہوم ہے۔عام طور پر ہم اسے صرف اشیائے خوردنی کے ساتھ وابستہ سمجھتے ہیں حالانکہ یہ اس سب کچھ پر محیط ہے جو اللہ نے انسان کو عطا فرمایا ہے،جس میں انسان کی توانائی،علم، دولت وغیرہ سب شامل ہیں۔چونکہ یہ سب کچھ اللہ کا عطا کردہ ہے اسلئے اس کا بہترین مصرف یہی ہے کہ اسے اللہ کے حکم کے تابع اللہ کی راہ میں خرچ کیا جائے۔جو لوگ اس بارے میں بخل سے کام لیتے ہیں ان کی موت کی منظر کشی قرآن ان الفاظ میں کرتا ہے۔

”جو رزق ہم نے تمہیں دیا ہے اس میں سے خرچ کرو قبل اس کے کہ تم میں سے کسی کی موت کا وقت آجائے اور اس وقت وہ کہے کہ ”اے میرے رب!کیوں نہ تو نے مجھے تھوڑی سی مہلت اور دے دی کہ میں صدقہ دیتا اور صالح لوگوں میں شامل ہوجاتا”۔ حالانکہ جب کسی کی مہلتِ عمل پوری ہونے کا وقت آجاتا ہے تو اللہ اس کو ہرگز مزید مہلت نہیں دیتا، جو کچھ تم کرتے ہو، اللہ اس سے با خبر ہے۔” (المنٰفقون ١٠۔١١)اب جب یہ معلوم ہوگیا کہ ہمیں اللہ نے ہی خلق فرمایا ہے،وہی ہمیں ایک مقررہ وقت پر موت دینے والا ہے،جس سے بچنے کی کوئی صورت نہیں ہے،موت کے بعد ہمیں دوبارہ اسی کی بارگاہ میں حاضر ہونا ہے۔تو ذی شعور حضرات کا ترانہ بندگی یوں ہوتا ہے۔

”اور میں کیوں نہ بندگی کروں اس ذات کی جس نے مجھ کو پیدا کیااور اسی کی طرف تم سب لوٹائے جاو گے؟” (یٰس ٢٢) اور جن و انس کی مخلوق کو پیدا کرنے کا جو مقصد خود اللہ بیان کرتا ہے، وہ بالکل یہی ہے۔”ہم نے جن و انس کو اسی لئے پیدا کیا کہ وہ ہماری عبادت کریں۔” (الذاریات ٥٦)موت جیسی حقیقت کو ذہن سے محو کردینا کسی ذی ہوش کا کام نہیں ہوسکتا۔حضور پر نور ۖ کی خدمت میں عرض کیا گیا کہ ایمان والوں میں کون سا شخص سب سے زیادہ عقل مند ہے؟ آپ ۖنے فرمایا۔”ان میں جو سب سے زیادہ موت کو یاد کرنے والا ہواور موت کے بعد کیلئے جو سب سے زیادہ تیاری کرنے والا ہو،ایسے ہی لوگ سب سے زیادہ عقل مند ہیں۔”(ابن ماجہ) ترمذی شریف کی ایک حدیث ہے۔

آنحضور ۖنے فرمایا کہ ”عقل مند آدمی وہ ہے جو اپنے نفس کا محاسبہ کرتا رہے اور مرنے کے بعد کیلئے عمل کرے، جب کہ عاجز اور درماندہ آدمی وہ ہے جو اپنے آپ کو اپنی خواہش کے تابع بنالے اور پھر اللہ تعالیٰ سے امیدیں باندھے۔”زندگی کی سب سے بڑی اور سب سے مبرہن حقیقت یعنی موت کو ہر آن یاد کرنے سے زندگی میں وہ توازن پیدا ہوجاتا ہے جو آخرت کی فلاح کیلئے ہمارا زیور ہوگا۔موت کو بھلادینے والا دنیا میں ایسا مگن ہوجاتا ہے کہ آخرت کی دائمی زندگی کی تیاری اور فکر اس کیلئے بے وقعت عمل بن کے رہ جاتا ہے۔اللہ ہم سب کو اس طرز زندگی سے بچائے۔آمین!

M.A.TABASSUM
M.A.TABASSUM

تحریر:ایم اے تبسم (لاہور)
email: matabassum81@gmail.com, 0300-4709102

Share this:
Tags:
Death strength truth حقیقت ختم طاقت موت وقت
Normal, Man
Previous Post بھارتی مسلمان ووٹروں کا جھکاوٴ عام آدمی کی طرف ہونے لگا
Next Post فوج فیصلہ کرے کہ ایمرجنسی مشرف کا انفرادی اقدام تھا یا ادارے کا ، فروغ نسیم
Farogh Naseem

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close