Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ڈیبٹ کارڈ دھوکہ دہی احتیاطی تدابیر کی ضرورت

October 25, 2016 0 1 min read
Debit Card
Debit Card
Debit Card

تحریر : ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی
ملک کے کروڑوں عوام اس وقت ڈر اور خوف کا شکار ہوگئے جب ٹی وی اور اخبارات کے ذریعے یہ خبر عام ہوئی کہ ہندوستان میں ذائد از 32لاکھ لوگوں کے ڈیبٹ کارڈ (اے ٹی ایم کارڈز) کا ڈاٹا چرالیا گیا ہے۔ اور ان کے نقلی کارڈ بنا کر اور پاس ورڈ کو ہیک کرکے تقریباً دیڑھ کروڑ کی رقم ہندوستانی صارفین کے کھاتوں سے ناجائز طریقے سے نکال لی گئی ہے۔ یہ رقم چین اور امریکہ کے اے ٹی ایم مراکز سے نکالی گئی۔ معاملہ یوں سامنے آیا کہ دہلی کے تیس ہزاری کورٹ میں کام کرنے والے جھارکھنڈ کے مدن موہن نے جب اپنا اے ٹی ایم کارڈ استعمال کیا تو ان کا کارڈ غیر کارکرد دکھایا گیا۔ جب کہ ان کے کھاتے میں وافر رقم تھی۔ جب انہوں نے اپنے بنک ایس بی آئی سے رابطہ کیا تو بنک والوں نے کہا کہ ان کے سمیت چھ لاکھ کھاتہ داروں کے اے ٹی ایم یا ڈیبٹ کارڈ احتیاطی اقدامات کے تحت بلاک کردئیے گئے ہیں۔ اور انہیں دوسرا کارڈ مفت میں دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی پریس میں یہ خبر عام ہونے لگی کہ ہندوستان میں اپنے وقت کی سب سے بڑی بنک دھوکہ دہی ہوئی ہے جس میں بیرونی ملک کے ہیکرس نے آئی سی آئی سی آئی’ ایکسس بنک’ایچ ڈی ایف سی بنک’ایس بنک ‘ویزا کارڈ والوں کا بڑی تعداد میں ڈاٹا چرالیا ہے۔ اور نقلی اے ٹی ایم کارڈز بنائے گئے ہیں۔ ان کارڈز کے پاس ورڈ چرائے گئے اور ان سے رقم نکال لی گئی۔ ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا کہ اے ٹی ایم مرکز سے رقم منتقلی کے ادارے نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا کا ایک درمیانی مرکز گیٹ وے ہوتا ہے ۔جس میں مالویر وائرس داخل کیا گیا۔

کسی ایک خانگی اے ٹی ایم مرکز میں دھوکے سے ایسا آلہ لگادیا گیا جس سے صارفین کے کارڈ نمبر اور پن نمبر حاصل کرلیے گئے۔ اور ہیکرس نے کمپیوٹر ٹیکنالوجی سے سائبر جرم کرتے ہوئے مال ویر نامی وائرس کی مدد سے چھ لاکھ صارفین کے ڈیبٹ کارڈ کا ڈاٹا اس انداز میں چرالیا کہ ان سے نقلی کارڈز بنائے گئے جنہیں کارڈز کی کلوننگ کہا جارہا ہے اور ان کے پاس ورڈ حاصل کرتے ہوئے دیڑھ کروڑ کی رقم چین اور امریکہ سے نکال لی گئی۔ جن لوگوں کا نقصان ہوا وہ ایک ایک کرکے اپنے اپنے بنکوں سے رجوع ہونے لگے۔ ایس بی آئی کا کہنا ہے کہ اس کے چھ لاکھ صارفین کے کارڈز کا ڈاٹا چوری ہوا ہے لیکن رقم محفوظ ہے ۔صرف641صارفین کی 1.6 کروڑ رقم چرائی گئی ہے۔ جو عام آدمی کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ تاہم احتیاطی اقدامات کے طور پر اس نے متاثرہ کارڈ گیرندوں کے کارڈ بلاک کردئے ہیں۔ اب اطلاع مل رہی ہے کہ مجموعی طور پر 32لاکھ ڈیبٹ کارڈ متاثر ہوئے ہیں۔ ریزرو بنک آف انڈیا نے اس معاملے میں جانچ شروع کردی ہے۔ اور اندازہ لگایا جارہا ہے کہ خانگی بنکوں کے اے ٹی ایم مراکز میں کسی نے سیکوریٹی سے سمجھوتہ کیا ہے اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ دولت کے لالچ میں آکر کسی اے ٹی ایم کے آئوٹ سورسنگ ملازم نے سائبر چوروں کو موقع فراہم کیا تاکہ وہ اپنا آلہ اس میں لگا سکیں اور اپنا کام کرسکیں۔ اس دوران ایس بی آئی نے اے ٹی ایم استعمال کرنے والوں کو چوکنا کیا ہے کہ وہ صرف ایس بی آئی کے معروف اے ٹی ایم مراکز سے ہی رقم نکالیں۔

اے ٹی ایم کارڈز کو کچھ دن تک کم ہی استعمال کریں۔ اور مقناطیسی پٹی والے کارڈز کو نئے چپ لگے کارڈز سے بدل لیں ۔ کہا جارہا ہے کہ مقناطیسی پٹی والے کارڈ کے ڈاٹا کو آسانی سے چرایا جاسکتا ہے۔ عوام خریداری کے لیے بڑے بڑے شاپنگ مالس ‘پٹرول پمپ اور دکانوں میں لگے کارڈ سوائپنگ مشین بھی استعمال کرتے ہیں۔ عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ان مقامات پر چوکنا رہیں اور اپنے سامنے کارڈ سوائپ کریں۔ دھوکہ سے رقم نکالنے کے ایسے معاملے بھی پیش آئے جب فون پر نا معلوم افراد اپنے آپ کو بنک کے ملازم کہتے ہوئے آپ سے آپ کے کارڈ کی تفصیلات پوچھتے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ آپ قطعی کسی کو فون پر اپنے کارڈ کی تفصیلات نہ دیں۔ اگر اس طرح کے فون آئیں تو پولیس یا بنک سے رابط کریں۔ عوام کو یہ بھی رائے دی گئی ہے کہ اپنے اے ٹی ایم کارڈ کے پاس ورڈ کو ہر تین مہینے میں ایک مرتبہ بدلتے رہیں۔ اور یہ نمبر کسی سے شئیر نہ کریں۔ ہندوستان میں نوجوان طبقہ اور تعلیم یافتہ طبقہ اب بنکوں کے چکر لگانے کے بجائے ڈیبٹ کارڈ ‘کریڈٹ کارڈ اور آن لائن انٹرنیٹ بنکنگ اور ٹیلی فون بنکنگ کا عادی ہورہا ہے۔ انٹرنیٹ بنکنگ میں اوٹی پی نمبر کی سہولت ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ دہری حفاظت ہے جو بیرون ملک نہیں ہے اس کے باوجود انٹرنیٹ بنکنگ بھی خطرے سے خالی نہیں ہے اور آپ کا اکائونٹ ہیک ہوسکتا ہے۔

Debit Card Fraud
Debit Card Fraud

ہندوستان جیسے ترقی پذیر ملک اور معیشت کے لیے اس طرح کے دھوکہ دہی کہ واقعات افسوس ناک ہیں۔ اور اس سے ذیادہ افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ آر بی آئی ‘ حکومت اور متعلقہ بنک خاطیوں کو تلاش کرنے اور انہیں سخت سزائیں دینے میں آگے نہیں آرہے ہیں ۔ بنک کی نا اہلی کی اس سے بڑی مثال اور کیا ہوسکتی ہے کہ یہ دھوکہ دہی کا معاملہ مئی جون سے شروع ہوا اور چار مہینے گذرنے کے بعد جب تک عوام حرکت میں نہیں آئی حکام نے کچھ نہیں کیا۔ میڈیا کے ذریعے کہا جارہا ہے کہ ایسے قوانین ہیں جن کی بدولت جن کا نقصان ہوا ہے ان کی پابجائی کی جاتی ہے لیکن میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایسی ہی رقمی دھوکہ دہی کاشکار ایک نوجوان نے کہا کہ اس کے کھاتے سے سائبر کرائم کے ذریعے آٹھ لاکھ روپئے نکال لیے گئے۔ وہ بنک سے رقم کی واپسی کا کاروائی کر رہا ہے۔ چھ مہینے ہوگئے۔ پچاس ہزار روپئے خرچ ہوگئے لیکن اب تک اس کے مسئلے کو حل نہیں کیا گیا۔ایک طرف ہندوستان ڈیجیٹل انڈیا کی مہم زوروں پر چلا رہا ہے دوسری طرف اس طرح کے مالیاتی دھوکہ دہی کہ معاملوں سے عوام کا اعتبار ڈیجیٹل رقمی لین دین سے اٹھنے لگا تو وزیر اعظم مودی کا کرنسی فری معیشت کے خواب ادھورا رہ جائے گا جب کہ حکومت کی یہ خواہش ہے کہ وہ ڈیجیٹل رقمی لین دین کو فروغ دے اس سے کالے دھن کو خابو میں رکھنے کی سہولت ملے گی۔ جب کہ لوگ جو بھی رقمی لین دین کریں گے اس کا ریکارڈ بنک میںمحفوظ ہوگا ۔ کاغذی کرنسی کا استعمال کم ہوگا۔ تو نقلی نوٹ کا کاروبار بھی کم ہوتا جائے گا۔ ان تمام معاملات میں یہ دھوکہ سامنے آیا ہے۔

اب تک میڈیا اور بنکوں کے ذریعے جو کچھ بیانات آئے ہیں وہ مبہم ہیں اور عوام کو ان کے روپئے کی حفاظت کی فکر لگی ہوئی ہے۔ ابھی بھی ہندوستان کے کروڑوں عوام کے پاس قدیم طرز کے مقناطیسی پٹی والے کارڈ ہیں۔ ان کی جگہ چپ لگے کارڈ کب تبدیل ہونگے کوئی کچھ نہیں کہہ رہا ہے۔ خانگی بنکوں کے اے ٹی ایم سے کہاں سمجھوتہ ہوا ہے اور کس نے چوروں کو یہ دھوکہ دہی کی راہداری دکھائی ہے کوئی کچھ نہیں کہہ رہا ہے۔ وزیر قانون ارون جیٹلی نے تحقیقات کی بات کی ہے دوسری طرف اپوزیش کانگریس نے ایس بی آئی کے چیف ارون بھٹا چاری کے استعفے کی مانگ کی ہے۔ لیکن عوام جب تک احتجاج نہیں کرے گی ان کی رقم کی حفاظت کے لیے یہ بنک کچھ نہیں کریں گے۔ ایک ایسے ملک میں جہاں حکومت کی نظروں کے سامنے کروڑوں روپئے قرض باقی رکھنے والا وجئے مالیا ملک چھوڑ کر فرار ہوسکتا یہ اور بڑے بڑے تجارتی گھرانوں کی جانب سے قرض کی رقم بنکوں کو ڈبادئے جانے کے واقعات سامنے آتے ہیں ویسے میں عوام کے ساتھ دھوکہ دہی کچھ عام بات نہیں۔

لیکن ہندوستان کو واقعی ترقی کرنا ہے اور سنجیدہ ہونا ہے تو اسے اپنے بنکنگ نظام کو بہتر بنانا ہوگا۔ بھلے ہی آربی آئی عوام سے یہ کہنے لگے کہ اس کا نظام خطرے سے خالی ہے اور عوام کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں لیکن بین الاقوامی سطح پر ہیکرس کے سائبر جرائم سے دنیا پریشان ہے۔ ابھی حال ہی میں بنگلہ دیش میں دنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی رقمی دھوکہ دہی ہوئی تھی جب کہ اس کے مرکزی بنک سے سائبر کرائم کے ذریعے چھ ہزار کروڑ روپئے نکال لیے گئے تھے۔

Debit Cards
Debit Cards

دنیا کہ ممالک جب اپنے دیگر مسائل کے حل کے لیے بین الاقوامی سطح پر باہمی تعاون کی بات کرتے ہیں جیسے دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہو ماحولیات کے تحفظ کے لیے کام کرنا ہو تو سائبر کرائم کے حل کے لیے بھی بین الاقوامی سطح پر باہمی تعاون وقت کا اہم تقاضہ ہے۔صرف یہ کہہ دینے سے کہ حالیہ فراڈ کا معاملہ چین اور امریکہ سے ہوا اور چپ رہ جانا عوامی مفاد میں نہیں ہے ۔حکومت کو چاہئے کہ وہ چین اور امریکہ سے سفارتی سطح پر اس معاملے کو اٹھائے اور مجرمین کی کھوج اور انہیں انصاف کے کٹہرے تک لانے کی بات کی جائے۔ اسرائیل میں حال میں ایک نوجوان کو پھانسی کی سزا دی گئی تھی جس کے بارے میں کہا گیا تھا کہ وہ ہیکر تھا اور اس نے کروڑوں روپئے کی رقم ہیک کرتے ہوئے فلسطین کاز کو دی تھی۔ لیکن جب اسے پکڑا گیا تو اسے سخت سزا دی گئی۔ کسی بھی جرم میں اگر مجرم کو کھلی چھوٹ دی گئی تو جرائم کی شرح بڑے گی اور عوام کے مسائل میں اضافہ ہوگا۔ ہندوستان میں عصمت ریزی کے واقعات پر سخت سزا دینے کے مباحث زور پکڑ رہے ہیں اسی طرح سائبر کرائم کے جرائم کی بروقت کھوج ہو اور خاطیوں کو سخت سزا دی جائے۔

اس کے علاوہ بنکوں کو چاہئے کہ وہ ڈیبٹ کارڈ نظام میں پائی جانے والی خامی کو دور کرے۔ اور بائیو میٹرک طرز کو رائج کرے کہ جب تک کوئی فرد اپنی انگلی کا نشان کمپیوٹر اسکرین یا بائیو میٹرک مشین پر نہیں لگائے گا اس کی رقمی منتقلی کا عمل شروع نہیں ہوگا۔ جب سے اے ٹی ایم کارڈ کا نظام شروع ہوا اس وقت سے ہی عوام میں خدشات تھے کہ جس کمپنی میں اے ٹی ایم کارڈ بنتے ہیں اس کی کیا گیارنٹی ہے کہ اس کی نقل نہ بنائی جاتی ہو۔ بہر حال اب یہ دھوکہ دہی کہ معاملہ حکومت اور بنک کے اعلیٰ حکام کے لیے آنکھ کھولنے کے مترادف ہے کہ موجودہ نظام کی خامیوں کو اجاگر کیا جائے اور جنگی پیمانے پر ان کو دور کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔ بنکنگ نظام میں اصلاحات لائی جائیں۔ جن کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے ان کے نقصان کی پابجائی فوری کی جائے۔ اور باقی لوگوں کی رقم کی حفاظت کے اقدامات کیے جائیں۔

عوام میں اس ضمن میں شعور بیداری کو عام کیا جائے۔ بنک کے فون نمبر دئے جائیں اور چوبیس گھنٹے سرویس فراہم کی جائے۔ عوام کو یہ سہولت دی جائے کہ وہ فون یا کمپیوٹر کے ذریعے اگر کوئی دھوکہ دہی کہ واقعہ معلوم ہو تو اپنے آپ سے اپنے کارڈ کو بلاک کرسکیں۔ ورنہ رات میں یہ کام ہو اور صبح بنک کھلنے تک ساری رقم کھاتے میں سے نکال لی جائے تو نقصان زیادہ ہوسکتا ہے۔ آن لائن بنکنگ نظام میں مزید شفافیت اور اصلاحات لائے جائیں۔ خاطیوں کو سخت سزا دی جائے۔ تب ہی عوام کے خدشات دور ہوں گے اور حکومت کے ڈیجیٹل انڈیا کے عزائم ترقی پاسکیں گے۔

Aslam Faroqui
Aslam Faroqui

تحریر : ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی
ای میل:draslamfaroqui@gmail.com

Share this:
Tags:
country India measures need people تدابیر! دھوکہ ضرورت عوام مراکز ملک ہندوستان
Ch Tanvir Ahmed
Previous Post کوٹلہ ارب علی خان کی خبریں 25/10/2016
Next Post دو نومبر کا دنگل‎
Imran Khan protest

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close