Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

جمہوریت جائے یا پر امن تبدیلی

August 20, 2014 1 1 min read
Tahir ul Qadri
Tahir ul Qadri
Tahir ul Qadri

ملک میں جاری سیاسی رسہ کشی اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے منگل کی شام 5بجے عوامی پارلیمنٹ طلب کرلی ہے اور ان کے بقول عوامی پارلیمنٹ کے فیصلے کے مطابق آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عوام سے سول نافرمانی کی تحریک کے تحت بجلی و گیس کے بلوں اور ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے کی اپیل کے ساتھ بیرون ملک پاکستانیوں سے زر مبادلہ نہ بھیجنے اور آئی ایم ایف و دیگر مالیاتی اداروں سے موجودہ حکومت کو قرض نہ دینے کی اپیل کے ساتھ منگل کی شام 6 بجے شاہراہ دستور پر جاکر احتجاج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

جبکہ حکومت کی جانب سے شاہراہ دستور کوعلاقہ ممنوعہ کے طور پر ”ریڈ زون ” قراردیئے جانے کے بعد حکومت نے ریڈ زون میں داخل ہونے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھ سے نمٹنے کیلئے چالیس ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات کردیئے ہیںجن میں پولیس ‘ ایف سی ‘ رینجرز اور مسلح افواج کے اہلکار شامل ہیںاور شاید اس مضمون کی اشاعت تک حکومت ‘ انقلاب مارچ اور آزادی مارچ کے شرکاء کے درمیان ہونے والا تصادم کسی بڑے سانحہ کی صورت اختیار کرکے آرمی چیف کو قوم سے خطاب پر مجبور کر چکا ہو یا پھر مسلم لیگ (ن) کے پلان کے مطابق اسمبلیوں کی تحلیل عمل میں آچکی ہو کیونکہ سیاسی جماعتوں کی پارلیمنٹ بچانے کی تمام کوششیں حکومتی رویئے کے باعث ناکام ہوچکی ہیں۔

تحریک انصاف کے آزادی مارچ اور طاہرالقادری کے انقلاب مارچ کو بیرونی قوتوں کی آشیر باد یا پرویز مشرف کی ایماء پر ملک و جمہوریت کیخلاف سازش قرار دینے والوں کا تجزیہ اور تجربہ اپنی جگہ ہم ان سے اختلاف کی جسارت و جرأت تو نہیں کرسکتے مگرہماراتجزیہ (جسے درست یا غلط وقت ہی ثابت کرسکتا ہے) کہہ رہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو پانچ سالہ اقتدار کی مدت کی تکمیل کی مہلت فراہم کرکے معاہدے کے تحت اگلے پانچ سال کیلئے اقتدار میں آنے والے مسلم لیگی حکمران اقتدار سے جو کچھ حاصل کرنا چاہتے تھے وہ حاصل کرچکے ہیں اور یہ بھی جان چکے ہیں۔

اب حکومت کی جانب سے عوام کو ڈلیور کرنے ‘ بجلی ‘ پانی ‘ گیس بحران کے خاتمے ‘مہنگائی’ بیروزگاری ‘ جرائم اور دہشتگردی سے عوام کو نجات دلانے ‘ پاکستان کی ساکھ اور عزت و وقار کو مستحکم بنانے ‘ کشمیر کی آزادی کیلئے کردار ادا کرنے اور امریکہ کی واپسی کے بعد افغانستان کو بھارتی تسلط سے آزاد کراکر اس کی تعمیر نو میں اپنا کردار ادا کرنے اور افغانستان و ایران کے ساتھ تعلقات کو مستحکم بنانے کیلئے سعودی عرب کی ناراضگی برداشت کرنے کا وقت آن پہنچا ہے جبکہ جن شرائط پر قومی تعمیرو ترقی کیلئے مالیاتی اداروں سے قرضے لئے جارہے ہیں ان کے تحت حکومت کے پاس عوامی امنگوں اور قومی ضرورتوں کے مطابق آزادانہ فیصلوں کا اختیار نہیں ہے اوراب وہ ہر فیصلے کیلئے ڈکٹیشن لینے پر مجبور ہے جس کے بعد مہنگائی و غربت میں کمی کسی طور ممکن نہیں البتہ روز افزوں اضافہ یقینی ہے۔

دوسری جانب حکومت نے بجلی بحران کے خاتمے کیلئے عوام کو چائنا اور دیگر ممالک کے نجی سیکٹر کی مدد سے جن ”پاور جنریشن پلانٹس” کا تحفہ دیا ہے ان سے عنقریب پروڈکشن کا آغاز ہونے والا ہے جس کے بعد حاصل ہونے والی بجلی جن نرخوں پر عوام کی دسترس میں آئے گی اس سے پنکھے اور اے سی چلنے باجود عوام کو دانتوں تلے پسینہ آئے گا اور عوام کیلئے اس مہنگی ترین بجلی کیلئے قوت خرید کا حصول ممکن نہیں رہے گا۔

سعودی عرب کے احسانات کے صلے میں شاہوں سے ”سمدھیانے” کا رشتہ جوڑکر خود کو بھی شہنشاہ محسوس کرنے والے حکمران سعودی مفادات کیخلاف نہ تو ایران سے تعلقات کو فروغ دے سکتے ہیں اور نہ ہی افغانستان کو بھارتی تسلط سے نجات دلاکر بھارت میں اپنے کاروباری مفادات کو زک پہنچانے کا رسک لے سکتے ہیں اسلئے ان کیلئے ضروری ہوچکا ہے کہ اب وہ اقتدار سے اس طرح سے رخصت ہوجائیں کہ ان کی ناکامی اور مفاد پرستی کا پول کھلنے کی بجائے انہیں مظلوم بننے کا موقع مل جائے تاکہ ان کے پاس مستقبل میں پھر منتخب ہوکر اپنے کاروبار ‘ تجارت اور سرمائے کو مزید ضرب دینے کا موقع موجود رہے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی اور ہر مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر خاندانی و موروثی و سیاسی جماعتوں نے روز اول سے متحدہ قومی موومنٹ کو جاگیردارانہ سیاست اور مورثی اقتدار کیلئے خطرہ جانتے ہوئے رگیدنے وگڑنے اور مطلب و مفاد کے تحت متحدہ سے ہاتھ ملانے اور مطلب نکل جانے کے بعد اس ہاتھ کو شانے سے اکھاڑ پھینکنے کی کوششوں کے ساتھ اس پر لسانی ‘ دہشتگرد اورجرائم پیشہ جماعت کا الزام لگانے والی موروثی قیادت کی یرغمال سیاسی جماعتیں مظلوم طبقات کی بات کرنے اورعام آدمی کو اقتدار کے ایوان تک پہنچانے کیلئے جدوجہد کرنے والی ایک اور سیاسی جماعت کو کس طرح سے برداشت کرسکتی ہیں اسلئے جمہوریت کے تحفظ کے نام پر موروثی سیاست کو بچانے کیلئے شہنشاہیت کی روایت کی عادی تمام سیاسی جماعتیں یکجا ہوچکی ہیں اور ان کی کوشش ہے۔

MQM
MQM

کسی بھی طرح موروثی اقتدار کے اس نظام کو بچایا جاسکے جبکہ موروثی سیاست سے عاری جماعت اسلامی اور متحدہ قومی موومنٹ کا انداز و بیان اس بات کا ثبوت دے رہا ہے کہ یہ دونوں جماعتیں جمہوری نظام کو بھی بچانا چاہتی ہیں ۔ڈاکٹر طاہرالقادری و عمران خان کے حقیقی جمہوری نظام کے مطالبے سے بھی متفق ہیں ۔مکمل آزادو غیر جانبدار الیکشن کمیشن کی تشکیل’ انتخابی اصلاحات ‘ غیر جانبدار و شفاف انتخابات اور حقیقی عوامی نمائندوں پر مشتمل پارلیمنٹ والی حقیقی جمہوریت کی خواہشمندتو ہیں مگر اس کیلئے فوج کی مداخلت کے حق میں نہیں ہیں یہی وجہ ہے۔

ان دونوں جماعتوں کے سربراہان کے لہجوں میںدیگر جماعتوں کے سربراہوں’ رہنماؤں اور کارکنوں کی طرح طاہرالقادری اور عمران خان کیلئے تعصب’ نفرت اور تضحیک کے عنصر کی بجائے احترام کے ساتھ سب سے زیادہ تفکرو تشویش محسوس ہورہی ہے۔

کراچی و حیدرآباد کی لسانی جماعت قرار دی جانے والی متحدہ قومی موومنٹ کی عوامی مقبولیت’ سیاسی قوت اور قومی سطح پر بڑھتی ہوئی اس کی پذیرائی وملک بھر میں بڑھتے ہوئے اس کے اثرو رسوخ کو تمام تر سازش اور ریاستی قوت و دہشتگردوں کی مدد سے روکنے میں ناکام موروثی سیاستدانوں نے متحدہ جیسی ایک اور جماعت کے چڑھتے ہوئے سورج کو دیکھتے ہی مستقبل کے خطرات کا اندازہ کرلیا تھا اسلئے اسی لئے اس تحریک کی عوامی قوت کو اپنے اپنے مفادات کیلئے استعمال کرنے کا پلان بناکر تحریک انصاف میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) سے ایسے افراد نفوذ کرادیئے گئے۔

جو تحریک انصاف کی لیڈر شپ میں شامل ہوکر اس کے فیصلوں کو اپنی خواہشات اور اپنی ”مدر پارٹی ” کے مفادات کے تابع بناسکیں بالکل اسی طرح جس طرح پرویز مشرف کی آمد سے قبل مسلم لیگ (ن) کے بلدیاتی کوآرڈینیٹر سردار غلام مصطفی خاصخیلی کو آل پاکستان مسلم لیگ میں سندھ کا صدر کا درجہ دلایا گیا جنہوں نے اے پی ایم ایل کومنظم ہونے دیا اور نہ ہی اس جماعت کی عوامی حمایت و مقبولیت میں اضافہ ہونے دیا بلکہ مشرف کی جانب سے تنظیم سازی کیلئے بھیجے جانے والے کروڑوں روپوں کی خرد برد کے ساتھ اس سرمائے کو اے پی ایم ایل میں اختلافات اور مشرف کے چاہنے والوں کو باہم متصادم کرانے کیلئے استعمال کیا۔ خان لیگ ہی کی ایماء پر خاصخیلی نے انتخابات سے قبل مشرف کو یہ یقین دلایا کہ پاکستان میں کروڑوں لوگ ان کے منتظر ہیں اور ان کی آمد پر کراچی ایئر پورٹ پر تل دھرنے کی جگہ نہیں ہوگی اور اس جھوٹ کے جھانسے وطن واپس لوٹنے والے پرویز مشرف کو اب تک واپسی کی کوئی راہ نہیں مل پارہی ہے۔

اسی طرح تحریک انصاف میں بھی مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سے کچھ لوگ تعینات کئے گئے اور تحریک انصاف کی راہ روکنے کیلئے طاہرالقادری کو انقلاب کا درس دینے کیلئے پاکستان لاکر انہیں عمران خان سے بڑا ہیرو بنانے کی بھرپور کوشش کی گئی جبکہ ق لیگ کے نام سے الگ ہوکر لیگی شہنشاہیت کی حفاظت کرنے والے چوہدری برادران کو طاہرالقادری کے ساتھ نتھی کیا گیا تاکہ ان کی نگرانی ہوتی رہی کیونکہ قادری صاحب کی جولانی و سیمابی فطرت پرموروثی سیاستدانوں کو بالکل بھی اعتبارنہیں ہے۔ اس وقت قومی و ملکی صورتحال پلان کے عین مطابق ہے قادری صاحب انقلاب کے نام پر موروثی سیاستدانوں کا کام آسان کررہے ہیں۔

تحریک انصاف موروثی سیاسی جماعتوں سے آنے والوں کے اشاروں پر ریڈ زون کی جانب بڑھ کر مارشل لاء یا اسمبلیوں کی تحلیل کی راہ ہموار کررہی ہے جوکہ میاں نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) سمیت تمام موروثی سیاسی جماعتوں کی ضرورت بھی ہے کیونکہ وزیراعظم کے استعفے کی بجائے اسمبلیوں کی تحلیل اور نئے انتخابات کے بعد تحریک انصاف کی حکومت بننے سے مسلم لیگ (ن) کے پاس یہ جواز ہوگا کہ ہمیں آئینی مدت پوری کرنے دی جاتی تو ہم ملک میں دودھ و شہد کی نہریں بہادیتے اور پاکستان کو انصاف و قانون اور آئین کی بالادستی کے ذریعے وہ ریاست بنادیتے جہاں شیرو بکری ایک ہی گھاٹ پر پانی پیتے کیونکہ ہماری پالیسیاں انقلابی و عوامی تھیں اور ہم ملک و قوم کیلئے بڑا کام کررہے تھے مگر ہمیشہ کی طرح سازشوں کے ذریعے ہمیں اقتدار اورپاکستان و عوام کومحفوظ و خوشحال مستقبل سے محروم کیا گیا۔

اس طرح حکمران طبقے کی ثابت نہ ہونے والی ٹیکنیکل کرپشن کو بھی تحفظ حاصل ہوجائے گا اوران کی عوامی مقبولیت کو بھی نقصان نہیں پہنچے گابلکہ مستقبل میں اس میں اضافہ ہی ہوگا جبکہ موجودہ ملکی حالات میں تمام موروثی سیاسی جماعتوں یعنی سیاست کے سمندر کے مگرمچھوں سے بیر لیکر اقتدار میں آنے والی تحریک انصاف کیلئے محض جماعت اسلامی اور متحدہ کے تعاون کے ساتھ تیزی سے تمام عوامی مشکلات کا خاتمہ اور قومی مسائل کا حل ممکن نہیں ہوگا جس کے بعدمیڈیا میں گہرا رسوخ ‘ عدلیہ سے بہترین تعلقات اور سعودی عرب و بھارت سے معاملات رکھنے کے ساتھ اقتدار و سازشوں کی تین دہائیوں کے عملی تجربات رکھنے والی موروثی سیاسی جماعتوں مسلم لیگ (ن) ‘ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) کیلئے دیگر موروثی سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر شاہراہ دستور کو تحریر اسکوائر بنانے کی تحریک انصاف کی روایت کو دہراکر تحریک انصاف کو اقتدار اور عوامی حمایت سے محروم کرتے ہوئے واپس اقتدار میں آنا اور کھوئی ہوئی عوامی حمایت کا حصول چنداں مشکل نہیں ہوگا۔

اسلئے یہ کہنا مشکل نہیں ہے کہ آزادی مارچ عوام کو حقیقی آزادی دلانے کا باعث نہیں بن پائے گا البتہ کچھ عرصہ آزادی کی خوش فہمی سے دوچار ضرور کرے گا اور انقلاب مارچ سے آنے والا انقلاب عوامی مفاد کی بجائے موروثی سیاسی جماعتوں کے مستقبل کے تحفظ کا باعث بنے گا اور موجودہ سیاسی صورتحال مکمل طور پر حکمرانوں کی مرضی ومنشاء کے مطابق مکمل کنٹرول میں ہے ۔ریڈ زون کے لہوئے انسانی سے سرخ ہونے کے نتیجے میں مارشل لاء آتا ہے ‘ عدلیہ حکومتی رخصتی کا فیصلہ کرتی ہے ‘ پارلیمنٹ کو قومی مفادات کے نام پر تحلیل کیا جاتا ہے یا شاہراہ دستور پر پر امن دھرنے کے چند یوم اور جاری رہنے کے بعد سیاسی جماعتوں کی جانب سے مڈ ٹرم انتخابات کا فارمولہ طے پاتا ہے۔

ہر صورت فتح موجودہ حکمرانوں ‘ موروثی سیاستدانوں ‘ مسلم لیگ (ن)’ میاں صاحب اور جمہوریت کے نام پر عوام کو غلام بنائے رکھنے والوں کی ہوگی۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت معاملات کو اس طرح سے سنبھالنے کی کوشش نہیں کررہی جس کی کی توقع میڈیا نمائندگان کو تھی یا جس کا مظاہرہ جماعت اسلامی ‘متحدہ قومی موومنٹ اور دیگرپارلیمانی جماعتیں کررہی ہیں کیونکہ یہ سب خاندانی سیاست ‘ قیادت اور اقتدار کے تحفظ کا کھیل ہے لیکن ہوسکتا ہے جس طرح کئی باراس کھیل میں بھٹو خاندان نے قربانی دی ہے۔

اس بار قربانی کا قرعہ شریف خاندان کے نام آئے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 14شہداء کے لہو کا لہو شہبازشریف کسی منطقی انجام سے دوچار کرتے ہوئے شریف خاندان کو آہوں اور سسکیوں کو مجبور کرجائے کیونکہ پہلے سے ہی بدنام عدلیہ افتخار چوہدری کے کردار کے باعث اس مقام پر پہنچ چکی ہے جہاں اپنے احترام و اعتماد کے وقار کیلئے اسے اپنے ان چہیتوں کا بھی احتساب کرنا ہوگا جنہیں ہمیشہ آئین و قانون کے نام پر تحفظ و سہارا دیا جاتا رہا ہے۔

Imran Changezi
Imran Changezi

تحریر: عمران چنگیزی
imrankhanchangezi@gmail.com
Cell # 0333 3015926

Share this:
Tags:
democracy Peace politicians Rulers transformation victory امن تبدیلی جمہوریت حکمرانوں سیاستدانوں فتح
Imran Khan
Previous Post وہی ہوا جس کا ڈر تھا
Next Post قومی اسمبلی کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا
National Assembly

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close