Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

وہی ہوا جس کا ڈر تھا

August 20, 2014 0 1 min read
Imran Khan
Imran Khan
Imran Khan

کراچی (محمد شعیب) وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔ خان صاحب رفتہ رفتہ پچاس ہزار کا قالین پانچ سو روپے میں بیچنے پر تیار ہیں، پھر بھی کوئی خریدنے کو تیار نہیں۔کہاں چار سیٹوں سے کہانی شروع ہوئی اور کہاں سول نافرمانی سے آگے بڑھ کے اڑتالیس گھنٹے کے ایک اور الٹی میٹم تک آ گئی۔خان صاحب نے یہ بھی تسلیم کرلیا کہ وزیرِ اعظم کو قانونی طریقے سے ہٹانا مشکل ہے لہٰذا الٹی میٹم کے خاتمے پر میرے کارکن جانیں اور نواز شریف جانیں۔
صاف نظر آرہا ہے کہ اب وہ انتہائی مطالبات کی اسنارکل پر چڑھا کے ایسے مارگلہ پر پہنچا دیے گئے ہیں

جہاں سے اترنا محال ہے۔اور اسنارکل بھی وہ کہ جس کے آپریٹروں میں شیخ رشید اور چوہدری برادران جیسے مہان گرگِ باراں دیدہ شامل ہیں۔ اس وقت عمران خان کے لیے نواز شریف سے بڑا مسئلہ وہ ہجوم ہے جسے وہ بڑھکوں کی بین سے نکلنے والی سنہری مستقبل کی مدھر تانیں سناتے سناتے ریڈ زون کی سرحد تک لے آئے ہیں۔مجمع مست ہے اور اتنا مست کہ اگر بین رکھ دی تو کہیں سپیرے کو ہی لینے کے دینے نہ پڑ جائیں۔

علامہ طاہر القادری بظاہر لاکھ جذباتی سہی لیکن انگریزی کے محاورے کے مطابق دئیر آز اے میتھڈ ان ہز میڈ نس۔۔۔ انقلاب آیا آیا نہ آیا نہ آیا۔اور لے آئیں گے بازار سے گر ٹوٹ گیا۔ویسے بھی ان کی سیاست کا محور یہ فلسفہ ہے کہ ، ’’ قادری سویٹ مارٹ۔یہاں ہر قسم کا مال آرڈر کے مطابق تسلی بخش تیار کیا جاتا ہے۔جھوٹا ثابت کرنے والے کو دس ہزار روپے نقد ’’۔۔۔بک گیا تو بک گیا ورنہ خود کھا لیں گے مہم جوئی کے ڈیپ فریزر میں رکھ کے اور ٹورنٹو میں تو ڈیپ فریزر کی ویسے بھی ضرورت نہیں۔

مگر مقامی مدبر عمران خان کو سوچنا چاہیے کہ ان کے پاس ایک پورے صوبے کی حکومت ہے جسے اگلے چار برس میں ترقی و فلاح کا شو کیس بنانے سے کسی نے نہیں روکا۔اگر لوگ کام دیکھ کر عبدالستار ایدھی اور شوکت خانم اسپتال کی مدد کرسکتے ہیں تو ایک صوبے کی مدد کیوں نہ کریں گے۔آخر نریندر مودی نے بھی تو ایک غریب بھارت میں سیاست کرتے ہوئے اپنی ریاست گجرات کو ترقی کا شو کیس بنایا کہ نہیں۔اور اسی کے نتیجے میں آج وہ دلی میں براجمان ہے۔اگر اسی مودی کی جگہ کسی پرویز کتھک کی سرکار ہوتی تو سوچئے کیا ہوتا۔گجراتی پانی میں ڈوب رہے ہوتے اور چیف منسٹر ٹھمکے لگا لگا کر ان کا جی بہلا رہا ہوتا۔

اور جہاں تک شریف برادران کا تعلق ہے تو اتنے موقع تو آسمان نے بنی
اسرائیل کو نہیں دیے جتنے شریف برادران کو مل گئے۔ لیکن ان کا تصورِ ترقی تاج محل سے کم کچھ دیکھ ہی نہیں سکتا۔او بابا پہلے غریب کی جھونپڑی میں دیا جلاؤ پھر لال قلعہ بناؤ۔جوتیاں چٹخاتے گریجویٹ بے روزگار کو بھلے ملازمت نہ دو مگر کم ازکم بے روزگاری میں تو میرٹ رکھو۔گلیوں کے کیچڑ کی صفائی کے لیے خود مختار بلدیاتی ادارے تو بننے دو اس کے بعد نئے موٹر وے بھی بنا لینا۔

پہلے پرائمری اسکولوں میں بچوں کے لیے پینے کا صاف پانی، نئے ٹاٹ، لیٹرین اور اساتذہ کا تو انتظام کردو اس کے بعد جو پیسہ بچے اس سے دانش اسکول کا شوق بھی پورا کرلینا۔پہلے پولیس کو تو ایک آزاد، قابل اعتبار ، منظم اور انسانی ادارہ بناؤ اس کے بعد اپنے لیے سو بلٹ پروف گاڑیاں اور ایک ہزار بارود سونگھنے والے کتے اور ایک لاکھ موبائل جیمرز بھی منگوا لینا، آپ نے اتنے سارے ایڈوائزر رکھ چھوڑے ہیں ،کاش کوئی مشیر برائے تاریخ بھی بھرتی کرلیتے جو ہر صبح ناشتے کی بھری میز پر آپ کے کان میں سرگوشی کرے کہ میاں صاحب فرانس کی ملکہ نے بھی اپنے محل کی بالکونی سے بھوکے بے روزگاروں کا ہجوم دیکھ کر کہا تھا کہ یہ لوگ روٹی کیوں مانگ رہے ہیں؟

کیا کیک تک نہیں خرید سکتے ؟ اس کے بعد بھی اگر فرانس میں انقلاب نہ آتا تو لعنت تھی ایسے فرانسیسیوں پر۔اور یہ مشیر بتائے کہ بقول امریکی سفیر ولیم سلیون جب رضا شاہ پہلوی کو ہیلی کاپٹر میں بٹھا کر تہران کا چکر لگوایا گیا تو شاہ نے دھواں اٹھتی عمارات دیکھ کر پوچھا’’ یہ کون لوگ ہیں جو ہماری ترقی سے جلتے ہیں۔انھیں تہران آنے کی اجازت کس نے دی۔‘‘

مگر فرانس کو تو انقلاب لانے کے لیے روسو ، والٹئیر ، مانٹیسکئو جیسے فلاسفر اور روبسپئیر جیسے عملیت پسند اور اولمپی دی گوگے جیسی ادیبہ مل گئی تھیں۔ایران کو تو علی شریعتی ، تودے پارٹی اور خمینی دستیاب ہوگئے تھے۔ہمارے حصے میں طاہر القادری ، رحیق عباسی ، عمران خان ، شاہ محمود اور شیریں مزاری وغیرہ الاٹ ہو گئے۔ان کا انقلاب فی الحال ’’پنجاب کے لیے ، پنجاب میں ، پنجاب کے ذریعے ’’ کے سوا کچھ نہیں۔

پیپلز پارٹی یا ن لیگ والوں کا تو پڑھنے لکھنے سے اتنا علاقہ نہیں لیکن ’’ قبلہ ‘‘ کے جتھے اور ’’خان صاحب ‘‘کی جماعت میں تو اچھے خاصے پڑھے لکھے لوگ ہیں۔کیا کسی میں اخلاقی جرات نہیں کہ دونوں کو بتا سکے کہ بھائیو پچھلے سات ہزار سال میں آنے والے انقلابات کی تاریخ ہی پڑھ لو انقلاب اب تک صرف انھی معاشروں میں آیا ہے جن کی زبان، زمین، ثقافت، مسائل، سوچ اور مستقبل کا خاکہ سانجھا تھا۔

بھلے وہ چودہ سو سال پہلے کا مکہ ہو کہ دو سو برس پہلے کا فرانس اور امریکا یا بیسویں صدی کا چین اور ایران یا پھر اکیسویں صدی کی عرب اسپرنگ۔ برِصغیر المعروف ہندوستان کی زمین میں آج تک کوئی انقلاب نہیں آیا۔یہاں پچھلے سات ہزار برس سے کچھ لو کچھ دو کے اصول پر ہی زندگی رواں ہے۔جہاں بھانت بھانت کی قومیتیں، زبانیں، الگ الگ مسائل، سوچ، نظریات اور عقائد ہوں وہاں ارتقائی عمل تو ممکن ہے انقلاب بہت مشکل ہے۔

اور رہی بات انقلاب بذریعہ لانگ مارچ۔تو آپ نے تو صرف لاہور تا آب پارہ عظیم لانگ مارچ کیا ہے جس کی تھکاوٹ اب تک نہیں اتر سکی۔ماما قدیر نے تو کوئٹہ سے کراچی اور کراچی تا اسلام آباد چند عورتوں اور بچوں کے ساتھ دو ہزار کلو میٹر کا پیدل مارچ کیا۔کیا وہ ماڈل ٹاؤن کے القادریہ میں ایک رات قیام اور اسلام آباد کے بنی گالا میں ایک وقت کی چائے کا بھی مستحق نہیں تھا ؟ کیا اسے کسی نے آب پارہ کے مارچ میں شرکت کی دعوت دی ؟ کیا وہ انقلابی نہیں ؟ سارا شو بس لاہور تا اسلام آباد اور باقی صوبوں کے لیے صرف یہ پیغام کہ بھینس بھینس تجھے چور لے چلے اور بھینس پلٹ کے کہہ رہی ہے کہ کوئی بھی لے جائے ہمیں تو چارہ ہی ملے گا۔

رہی بات انقلاب بذریعہ دھرنا ؟ تو کیا تم نے نہیں دیکھا کہ ناٹو سپلائی کو روکنے کے لیے پشاور کے رنگ روڈ پر اپنی ہی حکومت کے دھرنے کا کیا حشر ہوا ؟ اب تو اس کا کوئی ذکر تک نہیں کرتا۔اور کیا ’’ قبلہ ’’ زرداری حکومت کی ناک کے نیچے اپنے پانچ روزہ دھرنے کو بھول گئے جسے ختم کرانے کے لیے وہی لوگ آگے آئے جنھیں قبلہ نے صبح گیارہ بجے تک استعفی دینے کا الٹی میٹم دیا۔

حضور اب تو ایک ہفتہ ہو چلا۔اسلام آباد کے بچوں کو اسکول کی ضرورت ہے، پشاور کے بارش زدگان کو دستِ شفقتِ سرکار کی ضرورت ہے۔درآمدیوں اور برآمدیوں کو ٹرالرز کی ضرورت ہے۔آپ نے ایک سو چوالیس گھنٹے انقلاب کی سائیکل چلا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے، اب حزبِ اختلاف کے ہاتھوں شربت پی کر سائیکل سے اتر آئیے اور وکٹری کا نشان بناتے ہوئے انقلاب زندہ باد ، آزادی پایندہ باد کا نعرہ لگاتے لگاتے بلٹ پروف گاڑی میں بیٹھ کر نواز شریف کے موٹر وے کے بجائے شیر شاہ سوری کی جی ٹی روڈ سے عازمِ لاہور ہوئیے۔

راستے بھر رک رک کے یہ بھی ضرور کہتے جائیے گا کہ فی الحال تو میں سراج الحق ، خورشید شاہ اور الطاف حسین کی بات رکھ رہا ہوں مگر جلد ہی کفن بردوش پھر سے آؤں گا اور اگلی بار خدا کی قسم حکومت کی اینٹ سے اینٹ بجائے بغیر نہیں لوٹوں گا۔جلدی کیجیے، کہیں یہ نہ ہوجائے کہ آپ اسی طرح کوہِ کنٹینر پر چڑھے رہیں اور کوئی ترازو والا بندر آئے اور دونوں پلڑوں میں روٹی برابر برابر تولنے کے چکر میں سب سیاسی روٹی کھا جائے۔

Share this:
Tags:
Khan manufacture purchase sell بیچنے تیار چار خان صاحب خرید سیٹوں شروع کہانی
Nawaz Sharif, Imran Khan
Previous Post وزیراعظم آخری آپشن کے طور پر خود عمران خان سے ملنے جائیں گے
Next Post جمہوریت جائے یا پر امن تبدیلی
Tahir ul Qadri

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close