Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

سانپ، سیڑھی کا کھیل

August 4, 2018 0 1 min read
Election 2018
Election 2018
Election 2018

تحریر : پروفیسر مظہر

قوم خوش کہ جمہوریت پٹری پر چڑھ چکی، جمہوریت کا نخلِ نوخیز ”ووٹ” کی آبیاری سے تَن آور پیڑ میں ڈھلنے لگا اور ووٹ کی عزت ہونے لگی۔ تاریخِ پاکستان میں پہلی بار تواتر سے تیسرے انتخابات خوش کُن مگر کڑوا سچ یہی کہ ووٹ کو پہلے کبھی پرکاہ برابر حیثیت دی گئی نہ اب۔ اِس حقیقت سے انکار ناممکن کہ

نا حق ہم مجبوروں پر یہ تہمت ہے مختاری کی
چاہتے ہیں سو آپ کریں ہیں ، ہم کو عبث بدنام کیا

منصورِ حقیقت یہاں کوئی نہیں، اقتدار کے ”اصل سرچشموں” کا نام سوچتے ہی زبانوں پر لکنت طاری ہو جاتی ہے، قلم تھرتھرانے لگتا ہے اور پاؤں کے نیچے سے زمین سرکنے لگتی ہے۔ پھر اذہان وقلوب میں اُٹھنے والی پُرشور آندھیوں کو دبانے کی خاطر تشبیہوں اور استعاروں سے کام نکالنے کی سعیٔ بیکار کی جاتی ہے۔ یہ تشبیہیں اور استعارے عامیوں کے ادراک سے بالا تر۔ حقیقت یہی کہ حکومت تو بہرحال اُنہی ”سیّد برادران” کی رہے گی جن کا جب جی چاہتا تھا کسی مغل شہزادے کو کان سے پکڑ کر ”شہنشاہِ معظم” بنا دیتے اور ابھی ”ہٹو بچو” کا شور بھی ختم نہ ہوتا کہ اہلِ ہند کسی دوسرے مغل شہنشاہ کا دیدارِ عام کر رہے ہوتے۔ یہ سنتے سنتے کان پَک گئے ”بَدترین جمہوریت بہترین آمریت سے بہتر ہے”۔ مگر کیسے؟۔ یہ سوال ابھی تک تشنۂ جواب ہے اور اُس وقت تک رہے گا جب تک دل وزبان ایک نہیں ہوتے اور زبانوں پہ طاری لکنت ختم نہیں ہوتی۔

آگے چلتے ہیں، جون ایلیا نے کہا
ہے سیاست سے تعلق تو فقط اتنا ہے
کوئی کم ظرف میرے شہر کا سلطان نہ ہو

اگر یہ قوم خودتراشیدہ بتوں کی پرستش چھوڑ کر اپنا مطمح نظر ملک وقوم کی بہتری بنا لے تو فلاح کی راہ نکل سکتی ہے لیکن ہمارا تو اپنا اپنا قبلہ اور اپنا اپنا کعبہ۔ جب حضورِ اکرمۖ مشرکینِ مکّہ کو بتوں کی پوجا سے منع فرمایا کرتے تو مشرکین کہتے کہ اُن کو چھوڑ دیں جن کی پرستش ہمارے باپ دادا کرتے آئے تھے۔ یہی عالم اب وطنِ عزیز میں ہے۔ جس کی جہاں آنکھ لڑی، وہ وہیں جَم کے کھڑا ہو گیا، یہ سوچے سمجھے بغیر کہ اُس کا انتخاب غلط بھی ہو سکتا ہے۔ یہ رسمِ بَد ہمارے لکھاریوں اور تجزیہ نگاروں میں سب سے زیادہ۔ نیوزچینل پر چہرے دیکھتے ہی ناظرین سمجھ جاتے ہیں کہ کون کِس کی مدح سرائی کرے گااور کس کے خلاف زہر اُگلے گا۔ قوموںکی تقدیر یوں تو نہیں بدلا کرتی۔

آئیں یہ فیصلہ تاریخ پر چھوڑ دیتے ہیں کہ 2018ء کے انتخابات میں جیت کس کی ہوئی اور ہار کس کا مقدر ٹھہری۔ کون جیتا یا ”جتوایا” گیا اور کیوں؟۔ کپتان کو مبارک ہوکہ اُنہیں اب کچھ کر گزرنے کے لیے کھُلا میدان مِل چکا۔ اقتدار بھی اُن کے پاس اور مہربانوں کا دستِ شفقت بھی۔ اُنہوں نے انتخابات سے پہلے جو 100 دنوں کا منشور پیش کیا تھا، اب اُس کی تکمیل کرکے حریفوں کا مُنہ بند کرنے کا وقت آن پہنچا۔ اُنہوں نے فرمایا تھاکہ تحریکِ انصاف پہلے 100 دنوں کے اندر صوبہ جنوبی پنجاب کی تشکیل کرے گی، بلوچستان کے ناراض رَہنماؤں کے ساتھ مفاہمت کا عمل مکمل کرکے اُنہیں قومی دھارے میں لائے گی، تعلیم، صحت اور زراعت کے شعبوں میں انقلاب لائے گی، کراچی کے لیے بڑا ترقیاتی پیکج لائے گی تعلیم وصحت کے لیے 4 قومی ادارے تعمیر کرے گی، بیروزگار نوجوانوں کوایک کروڑ نوکریاں دے گی اور بے گھروں کے لیے پچاس لاکھ گھر تعمیر کرے گی۔اِس کے علاوہ کرپشن کو جَڑ سے اکھاڑنا اُن کے منشور کا بابِ اوّل ہے۔ اِسی بنیاد پر قوم نے اُنہیں ووٹ دیا۔ مگر جس سسٹم (اسٹیٹس کو) کے خلاف تبدیلی کا نعرہ بلند کرکے وہ مسندِ اقتدار تک پہنچے، اُسی سسٹم کے سب سے زیادہ پیروکار تواُن کی اپنی جماعت میں ہیں، 22 سال پہلے والی تحریکِ انصاف کہیں نظر آتی ہے نہ 10 سال پہلے والی۔ سارے”جیتنے والے گھوڑے” تو اُنہوں نے اپنے گرد اکٹھے کر کے کہہ دیا ”الیکٹیبلز ہوں گے تو میں وزیرِاعظم بنوں گا اور تبدیلی لاؤں گا”۔ طُرفہ تماشہ یہ کہ جن الیکٹیبلز کے خلاف تبدیلی کا نعرہ بلند کیا اب وہی خاں صاحب کے دَست وبازو ہیں۔ کیا وہ اِنہی کے خلاف تبدیلی لانے کے لیے پَر تول رہے ہیں؟۔

خاں صاحب نے فرمایا تھا کہ وہ ورلڈ بینک یا آئی ایم ایف سے ہرگز قرض نہیں لیں گے لیکن مجوزہ وزیرِ خزانہ اسد عمر کہتے ہیں کہ خزانہ خالی ہے۔ شنید ہے کہ اب نئی حکومت کشکولِ گدائی تھامے آئی ایم ایف کے پاس 12 ارب ڈالر قرض کی درخواست کرنے جا رہی ہے۔ اِسے کہتے ہیں ”ساغرِ اوّل و دُرد”۔ یا دوسرے لفظوں میں ”سَر منڈاتے ہی اولے پڑے”۔جب ذوالفقار علی بھٹو نے ”روٹی، کپڑا اور مکان” کا نعرہ بلند کیا تو ہر ذی شعور نے کہا کہ ناممکن۔ آج بھی پیپلزپارٹی یہی نعرہ لیے گلی گلی گھوم رہی ہے۔ اُسے بھٹو کے بعد بھی تین بار حقِ حکمرانی ملا لیکن یہ نعرہ محض نعرہ ہی رہا۔ یہی نعرہ بھیس بدل کر ہمارے سامنے ہے۔ کپتان نے 100 دنوں میںایک کروڑ نوکریاں اور بے گھروں کے لیے 50 لاکھ گھر تعمیر کرنے کا وعدہ کیا ہے، لیکن ہم کہتے ہیںکہ ناممکن، یہ وہی روٹی، کپڑا اور مکان ہے جو بھٹو کے زوال کا سبب بنا اور اب مستقبل قریب میںاِسی نعرے کا شکار تحریکِ انصاف بنتی نظر آرہی ہے۔ کپتان نے کہاکہ وہ وزیرِاعظم ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے جا رہے ہیں لیکن یہ کہہ کر بھولے بھالے عوام کو تو بیوقوف بنایا جا سکتا ہے، واقفانِ حال کو نہیں۔ ایوانِ وزیرِاعظم ”ریڈزون” میں واقع ہے جہاں پارلیمنٹ ہاؤس، سپریم کورٹ اور ایوانِ صدر بھی ہے۔ جہاں پرندہ بھی پَر نہیں مار سکتا، وہاں یونیورسٹی کا قیام ناممکن۔ ریڈ زون کو کسی بھی صورت میں شارعِ عام قرار نہیں دیا جا سکتا۔ کپتان نے کہا تھا کہ وہ وزیرِاعظم ہاؤس کی بجائے پارلیمنٹ لاجز میں قیام کریں گے لیکن یہاں بھی وہ یوٹرن لے گئے۔ اب وہ بنی گالہ میں ہی اپنے 300 کنال پر مشتمل محل میں قیام کریں گے ،جسے وزیرِاعظم ہاؤس کا درجہ دے دیا گیا ہے۔اُنہوں نے چاروں گورنر ہاؤسز کو بھی تعلیمی اداروں میں تبدیل کرنے کا نعرہ بلند کیا ہے۔ یہ نعرہ تقریباََ ہر حکومت نے بلند کیا لیکن آج تک اِس پر عمل درآمد نہ ہو سکا۔ اب دیکھتے ہیں کی کپتان ایفائے عہد کرتے ہیں؟۔

100 دنوں میں صوبہ جنوبی پنجاب کی تشکیل کا عہد بھی پایۂ تکمیل تک پہنچتا نظر نہیں آتا کیونکہ پنجاب اسمبلی میں نوازلیگ پچھلے دورِ حکومت کے دوران ایک قرارداد منظور کر چکی ہے جس میں صوبہ بہاولپور اور صوبہ جنوبی پنجاب، دو الگ صوبوں کا ذکر ہے۔ اب پہلے ووٹنگ کے ذریعے اُس قرارداد کو ختم کرنا ہوگا تاکہ ایک ہی صوبے کی تشکیل ممکن ہو سکے لیکن فی الحال یہ ممکن نظر نہیں آتا۔ یہ بھی مدّ ِ نظر رہے کہ پیپلز پارٹی اور نوازلیگ سمیت تمام قابلِ ذکر سیاسی جماعتیں بھرپور احتجاجی تحریک کے لیے سرگرم ہیں۔ ایسے میں صوبہ جنوبی پنجاب کی تشکیل تو بھول ہی جائیں۔ یہ مکافاتِ عمل ہے، اگر کپتان لگ بھگ تیس ارکانِ اسمبلی کے ساتھ نوازلیگ کے خلاف طویل احتجاجی تحریک چلا سکتے ہیں تو 150 سے زائد ارکان پر مشتمل اپوزیشن جماعتیں کیوں نہیں؟۔ قوم کی کوشش اور خواہش تو یہی ہوگی کہ افراتفری اور انارکی کی بجائے کپتان کو فری ہینڈ دیا جائے کہ اسی میں ملک وقوم کی بہتری مضمر ہے لیکن کیا تحریکِ انصاف نے نوازلیگ کو فری ہینڈ دیا تھا؟۔ اگر نہیں تو پھر اُنہیں بھی رَدِعمل کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

کپتان کو وزارتِ عظمیٰ تو مل گئی اور ہم دعاگو کہ وہ ایک مضبوط ترین وزیرِاعظم بن کر اُبھریں لیکن جن قوتوں نے اُنہیں وزیرِاعظم بنوایا ہے، کپتان اُن کے احکامات سے سرِمو بھی انحراف نہیں کر سکتے۔ الیکٹیبلز کی فائلیں اب بھی نَیب میں کھُلی ہیںاور اِنہی فائلوں کے زور پر ”مہربانوں” نے الیکٹیبلز کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر مجبور کیا۔ یہ سارے جیتنے والے گھوڑے اب بھی مہربانوں کے قبضۂ قدرت میں ہیںاور اشارے کے منتظر۔اِس لیے کہا جا سکتا ہے کہ یہ ”سانپ سیڑھی” کا کھیل ہے اور سیڑھی کسی وقت بھی کھینچی جا سکتی ہے۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر مظہر

Share this:
Tags:
democracy dictatorship government power Prof Riffat Mazhar truth آمریت اقتدار جمہوریت حقیقت حکومت
School
Previous Post موسم گرما کی سکول تعطیلات ختم، فیصلہ آتے ہی دو نہیں تین ماہ کی فیس کا مطالبہ
Next Post نظریہ کی سیاست یا پھر نظریہء ضرورت
Imran Khan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close