Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

موسم گرما کی سکول تعطیلات ختم، فیصلہ آتے ہی دو نہیں تین ماہ کی فیس کا مطالبہ

August 4, 2018 0 1 min read
School
School
School

تحریر : محمد مظہر رشید چودھری

چند ماہ پیشتر سند ھ ہائی کورٹ کے فیصلہ نے پرائیویٹ سکولوں کے ہزاروں طلبہ کے والدین میں خوشی کی لہر دوڑا دی کہ موسم گرما کی چھٹیوں میں سکول انتظامیہ ماہانہ فیس وصول نہیں کر سکے گی اِس فیصلہ سے صوبہ سند ھ کے پرائیویٹ سکول مالکان ابھی پریشان ہی تھے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ نے راولپنڈی اور اِس سے ملحقہ علاقوں میں پرائیویٹ سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے والدین کوبھی خوشی سے نہال کردیا کہ وہ بھی موسم گرما کی چھٹیوں کی فیس دینے کے پابند نہیں رہے یہ معزز جج کی عدالت کا ایسا فیصلہ تھا جس پر پاکستان بھر کے پرائیویٹ سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے والدین سمیت بچے خود بھی خوش تھے کہ وہ موسم گرما کی تعطیلات میں اپنے والدین سے اِس رقم میں سیرو تفریح کا مطالبہ بھی کریں گے اور خوب انجوائے بھی ،سانچ کالم کے قارئین کو سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے آنے والے فیصلہ کے بعد جب تفصیلات سے آگاہ کیا تو مجھے سینکڑوں کالیں موصول ہوئیں کہ کیا پنجاب کے پرائیویٹ سکولوں پر بھی یہ فیصلہ لاگو ہو گا ؟سند ھ ہائی کورٹ کے دائرہ کار بارے والدین معلومات حاصل کر ہی رہے تھے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ آگیا کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے موسم گرما کی دو ماہ کی فیس طلبہ سے وصول نہیںکر سکتے، جس پر بعد ازاں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مالکان نے اپیل دائر کی لیکن معزز جج نے اپنے فیصلے کو برقرار رکھا اُس فیصلہ کے بارے میڈیا کی خبر پرنظر ڈالتے ہیں” اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے موسم گرماکی چھٹیوں میں فیس وصولی کا معاملہ پر پرائیویٹ سکولز کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

جسٹس شوکت عزیز نے واضح کیا کہ پرائیویٹ سکولز کا موسم گرما کی چھٹیوں میں فیس وصول نہ کرنے کا حکم برقرار ہے، تعلیم کی سوداگری ظلم و استحصال ہے، جو کل ہنڈا 70 پر تھے آج پانچ پانچ لینڈ کروزرز پر پھرتے ہیں،جسٹس شوکت عزیز نے ریمارکس دیئے کہ پرائیویٹ سکولز کا گرمی کی چھٹیوں کی فیس وصول کرنا توہین عدالت ہے، جن سکولوں نے حکم عدولی کی ان کو توہین عدالت کے نوٹس بھیجیں گے،یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں پرائیویٹ سکولوں میں گرمیوں کی چھٹی کے حوالے فیصلے کے بعد پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن ریگولیٹری اتھارٹی نے سکولوں کی جانب سے گرمیوں کی چھٹیوں کی فیس لینے سے متعلق نو ٹی فکیشن جاری کیا تھا،واضح رہے کہ گذشتہ ماہ ہائی کورٹ نے اسلام آباد کے پرائیویٹ سکولوں کو موسم گرما کی تعطیلات کی فیس نہ لینے کا حکم دیا تھا اور ساتھ ہی جن والدین نے اپنے بچوں کی موسم گرما کی فیس پہلے سے جمع کرا دی، ان کی فیس تعطیلات کے بعد ایڈجسٹ کرنے کا حکم بھی دیا تھا،قبل ازیں سندھ ہائی کورٹ نے صوبے بھر میں موجود پرائیوٹ سکولوں کو موسمِ گرما کی تعطیلات کی فیس وصول نہ کرنے کا حکم بھی جاری کیا تھا”۔قارئین کرام ! اِسی کیس کو لے کر ماہ جون میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں نجی سکولوں کی فیسوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اس دوران نجی سکولوں کی جانب سے شاہد حامد اور سلمان اکرم راجا پیش ہوئے،دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم سوچ رہے ہیں کہ حکومت کو کہیں مہنگے نجی سکولوں کو سرکاری تحویل میں لے لیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ حکومتوں کی نااہلی ہے، جنہوں نے تعلیم کو ترجیح نہیں دی، جتنی فیس نجی سکول لیتے ہیں وہاں غریب کا بچہ نہیں پڑھ سکتا، سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ نجی سکولوں میں سرکاری سکولوں سے زیادہ بچے پڑھ رہے ہیں یا تو ہم خود نجی سکولوں کی فیسوں کا تعین کردیں یا پھرریاست پیسے دے کر عام آدمی کے بچوں کو پڑھائے یا پھر ان سکولوں کو تحویل میں لے،چیف جسٹس نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنا بچوں کا بنیادی حق ہے جبکہ آرٹیکل 25 اے میں تعلیم دینا ریاست کی ذمہ داری ہے اور 16 سال تک مفت تعلیم دینا ریاست کے ذمہ ہے،دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ اگر میں اچھے سکولوں میں نہیں پڑھا ہوتا تو آج کلرک ہوتا کیونکہ تعلیم قوم کی ترقی کی بنیاد ہے،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ گرمیوں کی فیس والد کتاب میں ڈال کر دیتے تھے، جو ہم خود جمع کرواتے تھے،اس دوران سلمان اکرم راجا کی جانب سے کہا گیا کہ جن نجی سکولوں کی میں نمائندگی کر رہا ہوں وہ 1500 سے 3 ہزار ماہانہ فیس وصول کر رہے ہیں، اگر 2 ماہ کی فیس نہ لیں تو ہمیں اپنے سکولوں کو بند کرنا پڑے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس معاملے پر والدین کی بات سنے بغیر ہم آپ کو ریلیف نہیں دے سکتے،چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پہلی مرتبہ زندگی میں گرمیوں کی تعطیلات کی فیس ادا نہ کرنے والے والدین اور بچوں کو خوشی ہوگی، والدین یہ فیس بچوں کی تفریح پر لگائیں گے،چیف جسٹس نے کہا کہ ہم اس معاملے پر پبلک نوٹس جاری کرنے جارہے ہیں، جس میں والدین سپریم کورٹ میں آکر اس بارے میں بتائیں گے۔بعد ازاں عدالت نے نجی سکولوں کو گرمیوں کی تعطیلات کی فیس وصول کرنے سے روکتے ہوئے والدین کے لیے پبلک نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا،یاد رہے کہ نجی سکولوں کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے نجی سکولوں کو موسم گرما کی تعطیلات کی آدھی فیس وصول کرنے کا حکم دیا تھا۔اس سماعت کی خبر پر پرائیویٹ سکولوں میں داخل طلبہ کے والدین کافی حد تک پر اُمید تھے کہ سندھ ،پشاور اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلوں کو برقرار رکھا جائے گا اگلی سماعت کا انتظار اِس لیئے بھی کیا جارہا تھا کیونکہ گرمیوں کی تعطیلات ختم ہونے میں چند دن ہی باقی رہ گئے تھے والدین کو پریشانی یہ تھی کہ کہیں فیصلہ مالکان کے حق میں آ گیا تو سکول کھلتے ہی اُنہیں دو ماہ کی فیس کے ساتھ ساتھ ماہ اگست کی فیس بھی ادا کرنا پڑے گی اِ س سے پہلے کہ میں آپکو یکم اگست کے فیصلہ کی تفصیل بتائوں چند ماہ پہلے کے مختلف ہائی کورٹس کے فیصلوں پر بھی نظر ڈالتے جائیں ۔05 مارچ 2018 کو اپنے فیصلے میں سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پرائیویٹ سکولوں کو ماہانہ فیس جمع کرانے میں تاخیر کی صورت پر لیٹ فیس چارجز وصول کرنے سے بھی روک دیا تھا۔05 اپریل 2018 کو لاہور ہائی کورٹ نے پرائیویٹ سکولوں کی فیسیں 5 سے بڑھا کر 8 فیصد کرنے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دے دیا تھا۔

سانچ کے قارئین کرام !یکم اگست 2018کو وطن عزیز کے بیشتر پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھل گئے اور والدین انتظارمیں تھے کہ گرمیوں کی چھٹیوں سے پہلے اور دوران تعطیلات اس معاملہ کو لے کر ہونے والی سماعتوں سے پرائیویٹ سکولوں میں زیر تعلیم لاکھوں بچوں کے والدین کو ریلیف ملے گایا نہیں لیکن فیصلہ معزز عدالت سے جو آیا اُسکی خبر آپکی نظر کرتے ہیں ۔” اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے نجی تعلیمی اداروں کو موسم گرما کی تعطیلات میں طلبا سے فیس وصولی کی اجازت دے دی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے وفاقی دارالحکومت میں موسم گرما کی تعطیلات میں نجی تعلیمی اداروں کو طلبا سے فیس وصولی کے معاملے کی سماعت کی عدالت نے گرمیوں کی چھٹیوں میں فیس وصول کرنے کی اجازت دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بنچ نے گرمیوں کی چھٹیوں میں نجی سکولوں کو طلبا سے فیس وصولی سے روک دیا تھاسپریم کورٹ نے سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کرکے معاملہ واپس ہائی کورٹ کو بھجوا تے ہوئے یہ معاملہ کسی اور بنچ کے سامنے مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی بدھ کو جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے کیس کی از سر نو سماعت کی اور موسم گرما کی تعطیلات میں طلبا سے فیس وصولی کو درست قرار دے دیاواضح رہے کہ ایک نجی سکول میں زائد فیسوں کے معاملے پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے نجی سکولوں کو موسم گرما کی تعطیلات میں بچوں سے فیس وصول کرنے سے روک دیا تھا جس پر بعض نجی سکولوں نے اپیلیں دائر کیں سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بنچ کے حکم نامے کو معطل کرتے ہوئے کیس ہائی کورٹ واپس بھیج دیا تھا اور اسے کسی دوسرے بنچ میں از سر نو سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی”۔

اب اس فیصلہ کے بعد والدین جنھوں نے موسم گرما کی چھٹیوں کی فیس جمع نہیں کروائی تھی وہ دو ماہ کی فیس تو جمع کروائیں گے ہی بلکہ ماہ اگست کی فیس بھی ساتھ جمع کروانی پڑے گی کیونکہ بیشتر سکول مالکان نے ماہ اگست کے آغاز میں بچوں سے ٹیسٹ(امتحانات ) لینے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور جو طالب علم تین ماہ کی فیس جمع نہیں کروائے گا وہ ٹیسٹ میں نہیں بیٹھ پائے گایا اُسے بعد میں رزلٹ نہیں مل پائے گا ہم معزز عدالت کے فیصلہ پر عمل درآمد کرنے کے پابندجو ہو چکے ہیں ،کچھ ایسا ہی ماہ رمضان میں ٹی وی چینلزپر سحری اور افطاری کے اوقات میں اُچھل کود اور انعام گھر جیسے واہیات پروگراموں کو بند کرنے کے بارے فیصلہ پر عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی لیکن چند دن کی خوشی کے بعد معزز عدالت نے ٹی وی مالکان کی نظر ثانی کی درخواست پر سابقہ فیصلہ معطل کر دیا تھا جہاں تک بات ہے پیمرا کی کہ وہ نجی ٹی وی چینلز کو قانون کے تابع رکھنے میں کامیاب ہو جائے گا تو یہ ناممکن نظر آتا ہے پیمرا کی جانب سے آج تک کیئے کسی بھی حکم پر عمل درآمد ہوتا نظر نہیں آتا پیمرا لسٹ میں موجود ٹی وی چینلز کیبل آپریٹر لگانے سے پہلو تہی کرتے ہیں جبکہ انڈین چینلز پر پابندی اور تعداد سے زیادہ سی ڈی چینلز پر پروگرام نشر کیئے جارہے ہیں شکایت کی صورت میں کسی بھی قسم کا نوٹس بھی نہیں لیا جاتا۔

MUHAMMAD MAZHAR RASHEED
MUHAMMAD MAZHAR RASHEED

تحریر : محمد مظہر رشید چودھری
03336963372

Share this:
Tags:
decision demand finish holidays school. summer تعطیلات ختم سکول فیس فیصلہ مطالبہ موسم گرما
Election Commission
Previous Post عام انتخابات میں کامیاب امیدواروں کیلئے اخراجات کے گوشوارے جمع کروانے کا آخری دن
Next Post سانپ، سیڑھی کا کھیل
Election 2018

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close