کراچی : ضلع انتظامیہ کورنگی کے تعاون سے الجمہوریہ فٹ بال گرائونڈ کورنگی میں جاری ڈپٹی کمشنر کورنگی فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ایک میچ میں کورنگی کی معروف فٹ بال ٹیم گلستان فرینڈ نے مد مقابل نورانی اسٹار کو 2-0سے شکست دیکر اگلے رائونڈ میں جگہ مستحکم کر لی۔
کھیل کے دوسرے ہاف میں فاتح ٹیم کی جانب سے فہد خان نے یکے بعد دیگرے دو شاندار گول اسکور کئے نورانی اسٹار کی دفاعی لائن کی کمزوری کے باعث یہ گول اسکور ہوئے گلستان فرینڈ کی شاندار کامیابی پر گرائونڈ میں موجود ہزاروں شائقین فٹ بال نے نوجوان کھلاڑیوں کو بھر پور داد دی میچ میں ریفری کے فرائض عبدالواحد ،سلیم ،کامران نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ایچ ایم حنیف تھے۔
