
ڈیرہ غازی خان (جیوڈیسک) کے بلاک 56 کے رہائشی غلام رضا کے گھر کی چھت اچانک گر گئی۔ جس سے پانچ سالہ ماہ نور جاں بحق جبکہ ایک بھائی سمیت دو بہنیں شدید زخمی ہو گئیں۔
جن کو فوری طور پر ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کر دیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے۔
