
ڈی آئی خان (جیوڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں کلاچی کے قریب سیکیورٹی فورسزنے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ ذرائع کے مطابق شدت پسندوں کیخلاف راغزئی اورلونی میں کارروائی جاری ہے۔
دہشت گردوں کیخلاف گن شپ ہیلی کاپٹرز اور توپ خانے کابھی استعمال کیا گیا، راغزئی اور لونی میں موجود شدت پسندڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائیاں کرتے تھے۔
