اسلام آباد: پیر صاحب شکریلاشریف خواجہ دلشاد حسین منصور نے دبئی سے تشریف لائے نقاد،ادیب وشاعر جناب مخدوم سید علی عباس شاہ کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا جس میں علامہ سعید الحسن شاہ گیلانی اور پروفیسر علامہ ظفر اقبال فاروقی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ادبی وروحانی موضوعات زیر بحث آئے اور طرفین میں تحقیقی کتب اور علمی مقالات کا تبادلہ ہوا۔ دربار ِعالیہ شکریلا شریف میں مخدوم سید علی عباس شاہ صاحب نے امت مسلمہ کودرپیش مشکلات کے ازالے اور عالم اسلام کی سربلندی کی دعا کی۔ بعدازاں علامہ سید سعید الحسن گیلانی کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں خطیب ِگجرات علامہ صفدر رضا قادری نے سید علی عباس شاہ صاحب کی علمی خدمات کو سپاس پیش کیا۔ شام کو صاحبزادہ امیر حمزہ پرنسپل جامعہ عریضیہ خضر العلوم کوٹلہ سارنگ کی جانب سے چائے کا اہتمام کیا گیا۔













