کھاریاں: جی ٹی روڈ کھاریاں انجمن تاجران کے الیکشن کے بعد اب ڈنگہ روڈ کھاریاں اور مین بازار کھاریاں کے بھی الیکشن کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں جس کا اعلان عنقریب کر دیا جائے گا یہ گفتگو گذشتہ روز ڈنگہ روڈ کے تاجروں نے اور مین بازار کھاریاں تاجروں نے صحافیوں سے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈنگہ روڈ کھاریاں کے الیکشن بھی عنقریب کروائے جارہے ہیں اس سلسلہ میں موجودہ کابینہ سے ایک دو دن میں بات کر لی جائے گی اور مین بازار والے پہلے ہی الیکشن کروانے کے لیے تیار بیٹھے ہیں گلیانہ روڈ کے تاجروں نے بھی سوچہ بچار شروع کر دی ہے۔
