کھاریاں : مصالتی کمیٹی کے کنونیئر چوہدر ی محمد اسلم خان نے جی ٹی روڈ الیکشن میں کامیاب ہونے والے صدر ملک محمد نعیم ،شیخ احسن مینر سیٹھی،چوہدری سعی محمد ،کو مبارکباد دی ہے گذشتہ روزچوہدری محمد اسلم خان جی ٹی روڈ پر منتخب عہدے داران کو مبارکباد دینے کے لیے جب وہاں پر پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر بائو جاوید راجہ ،حاجی ملک جاوید اقبال ،چوہدری منوراقبال تارڈ ،ملک ناصر بشیر ،ملک شکیل احمد،ملک ندیم اختر ،شیخ منیر سیٹھی،کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے اس شاندار فتح پر منتخب نمائندوں کو مبارکباد پیش کی گئی ہے اور خان اسلم نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ تاجر برداری کے مسائل کو احسن طریقے سے حل کیا جائے گا۔
