Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ضلع کی خبریں 19.04.2013

April 20, 2013 1 1 min read

وزیراعلیٰ نجم سیٹھی کا حاصل پور روڈ پر ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

لاہور(جی پی آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے حاصل پور روڈ پر ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پرویز الہٰی کی باعمل قیادت میں پنجاب پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا، سیدبلال شیرازی
لاہور (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی کی باعمل قیادت میں پنجا ب پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔1122ریسکیو سروس، میٹرک تک مفت تعلیم، مفت کتابوں کی فراہمی ،ساڑھے باڑہ ایکڑپر زرعی ٹیکس کی معافی ،ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی سمیت چودھری پرویز الہٰی کے منصوبوں سے پنجاب کے کروڑوںعوام آج بھی مستفید ہورہے ہیں ۔سیدبلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ چودھری پرویز الہٰی کے امیدوار کارکردگی کی بنیاد پر انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں،چودھری پرویز الہٰی کے5سال اور میاں شہباز شریف کے 5سال عوام کے سامنے ہیں عوام ہمیں کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کروائیں گے۔مسلم لیگی امیدوارکامیابی کے بعد شرافت کی سیاست کے کلچر کو فروغ دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انشاﷲ 11 مئی کے دِن ملت جعفریہ گھروں سے ایسے نکلے گی جیسے عاشور کے دِن نکلتے ہیں:سید اسد عباس شاہ
لاہور (جی پی آئی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نامزد اْمیدوار سید اسد عباس شاہ نے اِقبال ٹائون میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملک میں دہشت گردی ،لاقانونیت،کرپشن اور اقرباء پروری کے خلاف عَلم بغاوت بلند کرنے کیلئے میدان عمل میں آ کھڑی ہے۔انشاﷲ 11 مئی کے دِن ملت جعفریہ گھروں سے ایسے نکلے گی جیسے عاشور کے دِن نکلتے ہیں۔سید اسد عباس شاہ کا کہنا تھاکہ عوام ووٹ ڈالتے وقت شہدائے کوئٹہ،گلگت بلتستان،شہدائے سانحہ عباس ٹائون کراچی اور گوادار سے لے کر سیاچن تک بے دردی سے شہید کیے گئے ملت کے شہیدوں کو ضرور یاد رکھیں اور ا پنی ووٹ کی طاقت سے شہیدوں کا انتقام لیں ۔کیونکہ وارثان شہدا ہی اس ملک کے وارث ہیں۔اقبال ٹائون یوتھ ونگ کے نوجوانو ں کی تنظیم کے کارکنان ارشاد رضوی،نوید حسن،نوازش کھوکھر اور یاسر (مون مارکیٹ) نے سید اسد عباس شاہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ سید اسد عباس شاہ نے 21اپریل بروزاتوار کو ہونے والے خواتین کنونشن کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ حلقہ پی پی151کی مائیں ،بہنیں خواتین کنونشن میں مجلس وحدت مسلمین کی حمایت کا بھر پور اعلان کریں گی اورگھرگھر الیکشن مہم کا آغاز بھی اْسی دِن سے شروع ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اوچھے ہتھکنڈے ہمیں اپنے عزم سے پیچھے نہیں ہٹا سکتے :آسیہ اسحاق
لاہور( جی پی آئی)آل پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات وترجمان آسیہ اسحاق کی گرفتاری کیلئے دو درجن سے زائد پولیس اہلکار چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے رات کے اندھیرے میں دیواریں پھلانگ کر انکی رہائشگاہ پر داخل ہو گئے ، بچوں اور اہل خانہ کو ہراساں کرنے ساتھ لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان کی بھی توڑپھوڑ کی اور جاتے ہوئے لیپ ٹاپ و دیگر سامان بھی ساتھ لے گئے۔ اے پی ایم ایل کے قائد پرویز مشرف نے اس واقع کی ستختی سے مذمت ہے۔تا ہم آسیہ اسحاق گھر میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے گرفتار نہ ہو سکیں۔ آل پاکستان مسلم لیگ کی ترجمان آسیہ اسحاق نے کہا کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے ہمیں اپنے عزم سے پیچھے نہیں ہٹا سکتے ۔ ہم پرویز مشرف کے ساتھ کھڑے تھے ہیں اور کھڑے رہیں گے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ رینٹل پاور میں اربوں کی کرپشن اور جعلی ڈگریو ں کی بنیاد پر پارلیمنٹ میںپہنچنے والے دوبارہ انتخابات لڑنے کے اہل ہیں جبکہ ملک و قوم کی سلامتی کے لئے کام کرنیوالی شخصیت پرویز مشرف اس اہل نہیں ۔ یہ سراسر زیادتی اور آل پاکستان مسلم لیگ کو انتخابات سے باہر رکھنے کی کوشش ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے مخالفین سن لیں انشا اللہ فتح حق اور سچ کی ہو گی ۔ پرویز مشرف اپنے خلاف بے بنیاد الزامات کا دفاع کرنے کے لئے وطن واپس آئے ہیں اورانشا اللہ وہ سر خرو ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ کی ٹانک کے علاقے میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے ٹانک کے علاقے گومل میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو ٹیم پر حملہ گھنائو نا فعل ہے۔ انسداد پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیمیں قومی فریضہ سرانجام دے رہی ہیں، ان پر حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ کی وانا کے حلقہ 41 میں آزاد امیدوار کے انتخابی جلسے پر حملے کی مذمت
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے وانا کے حلقہ 41 سے آزاد امیدوار کے انتخابی جلسے پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے انتخابی جلسے پر حملے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے انسان نہیں درندے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان میں تبدیلی کا وقت آگیا ہے :فضہ ذیشان
لاہور (جی پی آئی) پاکستان تحر یک انصاف کی سینئر رہنما فضہ ذیشان، کرن سیف ،فائزہ خان، اور تحریک انصاف کے پی پی ۔161سے نامزد اُمیدوار خالد گجر نے مشتر کہ بیان میں کہا ہے پاکستان میں تبدیلی کا وقت آگیا ہے پاکستان بھر سے تحر یک انصاف کا ٹھا ٹھے مارتا سمندر کر پٹ اور خاندانی سیاست کر نے والوں کوووٹ کی طاقت سے بہا لے جائے گا اور ایک نیا نظام اور تبدیلی آئے گی جس سے عام عوام کی بنیادی ضرویات کو پورا اور مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاکہ عوام سُکھ کا سانس لے سکے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حکمرانی کر نے والی سیاسی جماعتوں نے سیاست کو پیشہ بنا کر جا ئیدادیں بنا لی ہیں اور سیاسی میں ہی سر مایا کاری کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے تبدیلی کا نعر ہ نہیں لگایا بلکہ پارٹی الیکشن میں بھی خاندانی سیاسی کی تبدیلی کی ابتداکی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بجلی ،گیس ،بے روزگاری ،لاقانویت کی طرف لے کر جانے والے عنا صر کو منہ کی کھا نا پڑ ئے گی اور اس الیکشن میںعوام کو ووٹ کی طاقت سے آگاہ کر نے کا عزاز بھی تحریک انصاف کو جاتا ہے اور اس الیکشن میں عوام ووٹ بھی تبدیلی کے لئے استعمال کر کے کرپٹ حکمرانوں کو احتساب کر ینگے رہنمائوں کا کہنا تھا 11مئی تحریک انصاف کی جیت کا دن ہو گا اور عوام کے لئے نئی صبح لیکر آئے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم پارٹی کے ہر فیصلے کو ہر سطح پر تسلیم کرتے ہیں :قیصر امین بٹ
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ( ن) مشاورتی کونسل کے رُکن اور سابق ایم پی اے الحاج قیصر امین بٹ نے پارٹی کی جانب سے پی پی138 کاٹکٹ نہ ملنے کے حوالے سے گذشتہ روز اپنی رہائش گاہ راوی روڈ پر پر یس کانفرنس کر تے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کے فیصلہ کو ہر سطح پر تسلیم کرتے ہیں اور کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) کا حصہ تھا اور رہونگا اور اسی لئے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں اُن کا کہنا تھا کہ قائد ین میاں محمد نواز شر یف اور میاں محمد شہباز شر یف پاکستان بچا نے نکلے ہیں اور ہم اپنی مفاد کے لئے نہیں بلکے پاکستان کے لئے سوچ رہے ہیں اور 11مئی پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے منشور کی جیت کا دن ہو گا اور پاکستان کے عوام جن مسائل میں پھنسے ہو ئے ہیں اور جنہوں نے عوام کی بنیادی ضروریات چھین لی ہیں اُن کا احتساب عوام ووٹ کی طاقت سے کر ینگے اس مو قع پر ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اُن کے محبت کر نے والے پارٹی کے فیصلہ سے ناراض ہیں مگر میں اُن کو ضرور منا لونگا کیو نکہ ہم نے ذاتی مفاد ات نہیں بلکے پاکستان میں تبدیلی لانے کے لئے مسلم لیگ ( ن) کا ساتھ دینا ہے انہوںنے اپنے حلقے کی عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ حلقے میں مسلم لیگ ( ن) کی جیت کو یقینی بنا نے کے لئے کام کر ئیں کیو نکہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) کی جیت میں ہی ہماری جیت ہے اس مو قع پر سابق ایم پی اے الحاج قیصر امین بٹ اورسابق دُپٹی میئر لاہور الحاج امین بٹ زندہ باد کے نعر ے لگائے گئے اوراُن کی حامی بزگ خواتین کی آنکھوں میں آنسو آگئے جس پر الحاج قیصر امین بٹ نے اپنے حامیوں کی محبت کا شکر یہ ادا کر تے ہوئے وعدہ کیا کہ وہ حلقے کی عوام کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ اُن کے گھر کے دروزے اُن کے محبت کر نے والوں کے لئے کھولے ہیں اور وہ حلقے میں اپنی موجودگی کو یقینی بنا ئینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک و قوم کی مشکلات ختم ہونے میں تھوڑا وقت باقی رہ گیا ہے:ماجد ظہور
لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے حلقہ پی پی 140سے نامزد امیدوارماجد ظہور نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی مشکلات ختم ہونے میں تھوڑا وقت باقی رہ گیا ہے ،انشا اللہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بھرپور کامیابی حاصل کریگی جسکے بعد ملک کی تقدیر بدلنے کا عمل شروع ہو جائیگا ۔اپنے حلقہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ماجد ظہور نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ایک ادنیٰ سے کارکن کو پنجاب اسمبلی کے انتخاب کیلئے ٹکٹ جاری کر کے ثابت کر دیا ہے یہی جماعت کارکنوں کو عزت اور احترام دیتی ہے ،انشا اللہ حلقے کی عوام مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کرا ئیں گے ۔آئندہ عام انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس ووٹ مانگنے جائیں گے اور اللہ کے گھر قوی امید ہے کہ عوام ہمیں مایوس نہیں کریںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کا عزم پیپلز پارٹی نے کر رکھا ہے:پیر علامہ یوسف اعوان
لاہور (جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رُکن اسلامی نظریاتی کو نسل پیر علامہ یو سف اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کا عزم پیپلز پارٹی نے کر رکھا ہے اور ہر دور میں کارکنان نے اپنا خون دئے کر جمہوریت کے لئے قر بانیاں دی ہیں مسلم لیگ ( ن) اس الیکشن میں عوام کی ہمدریاں حاصل کر نے میں ناکام ہو گی کیو نکہ بُر ے وقت میں کارکنان کو چھورڈ کر بھاگنے والے صرف اپنی طاقت کا استعمال کر نا جانتے ہیں اور عوامی خدمت کے لئے نہیں بلکہ اپنے ذاتی مفادات کے لئے الیکشن لڑ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ لاہور جیسے شہر میں ہی اپنے خاندان کے درجنوں اُمیدوار لاکر خاندانی سیاسی کو فروغ دئے رہے ہیں پیپلز پارٹی نے کارکنان کو وزیر اعظم بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے مگر مسلم لیگ ( ن) میں صرف میاں برادران اپنا شاہی انداز تسلیم کر نے والوں کو ہی پارٹی میں عہدے اور ٹکٹ دیتے ہیں جسکی مثال ٹکٹوں کی تقسیم پر دیکھی جا چُکی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) سے بددل ہو نے والے کارکنان پیپلز پارٹی کو ہی ووٹ دینگے کیو نکہ اُن کو معلوم ہو گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) عوامی سیاست نہیں بلکے ذاتی مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں پیپلز پارٹی عوامی مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کر ینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عام انتخاب میں عوام ایسی جماعتوں کو ووٹ نہ دیں :ڈاکٹر فائزہ اصغر
لاہور( جی پی آئی)سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر فائزہ اصغرنے کہا ہے کہ عام انتخاب میں عوام ایسی جماعتوں کو ووٹ نہ دیں جنہوں نے مایوس کیا ، عوام پہلے ہر سیاسی جماعت کی کارکردگی کا جائزہ ہیں پھر ووٹ دیں، ووٹ کی طاقت سے تبدیلی آ سکتی ہے، جو لوگ ملک کے مفاد سے کھیلتے ہیں انہیں ہر گز ووٹ نہ دیا جائے، ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ ووٹ کا صحیح استعمال کر کے ہی تبدیلی لائی جا سکتی ہے، عام انتخاب دراصل احتساب ہے، عوام اس احتسابی عمل سے لا تعلق نہ ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے:ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا
لاہور( جی پی آئی)مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمردیاسمین رانا نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے یہ ہی وہ وجہ ہے کہ ملک بھر کے عوام اس جماعت کی حکومت کے قیام کے لئے کوشاںہیں، نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا، نواز شریف نے ملک کے مفاد میں اہم فیصلے کئے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے، پاکستان کے مفاد سے ہی ہمارا مفاد وابستہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
توانائی کے بحران پر قابو پانا اولین ترجیح ہے:رانا تنویر ناصر
لاہور( جی پی آئی) سابق پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ رانا تنویر ناصر نے کہا ہے کہ توانائی کے بحران پر قابو پانا اولین ترجیح ہے، ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ مسلم لیگ ن ہی کر سکتی ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کو اندھیروں میں ڈبویا ہم یہاں روشنی پھیلائیں گے، ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہر قسم کے اقدامات کئے جائیں گے، مسلم لیگ ن جب بھی بر سراقتدار آئی ملک نے ترقی کی اور اب پھر عام انتخاب کے بعد ترقی کا یہ سفر تیز ہو جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چودھری وجاہت حسین کو ہائیکورٹ نے الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق رکن چودھری وجاہت حسین کو لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ نے الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی ہے فاضل عدالت نے ان کا نام این اے 104 کے امیدواروں میں شامل کرنے اورسائیکل کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ چودھری وجاہت حسین گجرات سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 104 سے امیدوار ہیں۔ وہ قبل ازیں دو بار قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہو چکے ہیں ان کے انتخابی حلقہ سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنمائوں، کارکنوں، مختلف برادریوں اور شعبہ ہائے زندگی کے سربراہوں اور ووٹروں نے اس فیصلہ پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا ہے کہ وہ انشاء اللہ انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے اور ماضی کی طرح ان کے حریفوں کو شکست ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خدشہ ہے کہ مشرف کے معاملے میں کوئی نیا این آراو نہ آجائے ، سینیٹر پروفیسر ساجد میر
لاہور (جی پی آئی) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی جان لال مسجد کی شہیدبچیوں سے زیادہ مقدس نہیں ہے۔ اس کے فائیو سٹار گھر کوسب جیل قراردینا انصاف کو منہ چڑانے کے مترادف ہے۔ خدشہ ہے کہ مشرف کے معاملے میں کوئی نیا این آراو نہ آجائے اگر ایسا ہوا تو یہ بڑا المیہ ہو گا۔پرویز مشرف کو دس بار وردی میں منتخب کرانے والوں نے آج اسے تنہا چھوڑ دیا۔ آمروں کو کندھا فراہم کرنے والے سیاستدان بھی برابر کے مجرم ہیں ان کا بھی احتساب ہو نا چاہیے تاکہ آئندہ کسی آمر کو خوش آمدید کہنے کی روایت ختم ہو سکے۔جامعہ ابراہیمیہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے جرائم کی جتنی بڑی فہرست ہے اگر اسکے عشیر عشیر کسی سیاستدان نے جرم کیا ہو تا تو اسے اب تک پھانسی ہو چکی ہوتی۔ جس طرح عدالت سے وہ فرار ہوئے اس سے لگتا ہے مقتدر ادارے مشرف کی گرفتاری کے حق میں نہیں ہیں۔ انکی حفاظت کے معاملات میں رینجرز کے دستے اور ہٹو بچو والی صورت حال تو اسکے پروٹوکول کو ظاہر کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ مشرف کا معاملہ عدلیہ کے ساتھ ساتھ نگران حکومت کے لیے بھی ٹیسٹ کیس ہے۔ نگران حکمرانوں کو یہ بات بھی پیش نظر رکھنی چاہیے کہ جرنیلی آمریتوں کے دوران ایک منتخب وزیراعظم کو حراست میں لے کر تختہ دار تک پہنچایا جا سکتا ہے اور دوسرے منتخب وزیراعظم کو اڈیالہ جیل اور پھر کراچی جیل میں قید تنہائی میں رکھا جا سکتا ہے تو سنگین جرائم میں ملوث سابق جرنیلی حکمران کو کیوں حراست میں لے کر اڈیالہ جیل نہیں پہنچایا جا سکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ دن دور نہیں جب ملک میں میاں نواز شریف کی حکومت ہوگی:ملک احسان گنجیال
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احسان گنجیال نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب ملک میں میاں نواز شریف کی حکومت ہوگی۔ا لیکشن 2013 میں مسلم لیگی امید واروں کی کامیابی یقینی ہے حلقہ این اے 127 صوبائی حلقہ پی پی 153 / 154سے مسلم لیگ ن کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حا صل کریںگے این اے 127 مسلم لیگ ن کا گڑ ھ ہے اوراپنے قائد کی ایک آواز پر لبیک کہیں گے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی یونین کونسل 130 کے صدر سینئر رہنما حنیف فورمین کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر خطاب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن یونین کونسل 130 کے صدرمیاں وحید سیکرٹری جنرل طارق محمود نائب صدر محمد اشرف سینئر نائب صدر محمد عظیم بھٹی ،حاجی محمد سلیم محمد الیاس بیگ ،سید زائد حسین شاہ ڈاکٹر طارق گجراتی ، ڈاکٹر منظور عباس مغل ۔محمد سلیم بھٹی ،چوہدری فریاد گجر ،ڈاکٹر ندیم اشرف ،محمد سلیم رضا سمیت اقلیتی ،رہنما یوتھ خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احسان گنجیال کہ شریف برداران نے ہمیشہ اصولوں پر سیاست کی ہے اورعوام کی فلاح پر بات کی ہے ،عوام کی خوشحالی کی بات کی ہے ،عوام کو ظلم سے بچانے کی بات کی ہے ،عوام کو مہنگائی بے روزگاری سے چھٹکار ا دلوانے کی بات کی یہی وجہ ہے کہ ان کی مقبولیت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے وہ اپنی عوام کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں وہ اپنے اداروں
کو مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں وہ ملکی ادروںسے کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں وہ عوام کے وسیع تر مفادمیں آئین و قانون کی بالا دستی کے لیے کوشاں ہیں اور وہ دن دورنہیں جب ملک میں میاں نواز شریف وزیر اعظم پاکستان ہوں گے اورملک کے عوام خوشحال ہوں گے عوام کو بنیادی سہولیات ان کی اپنی دہلیز پر مہیا ہوں گی تاجر برادری متحد ہوکر میاں نوازشریف ،میاں شہبازشریف کا ساتھ دیں تاکہ ملک کو موجودہ چیلنجز سے نکال کر اپنے پاو ئںپر کھڑ اکیاجائے کارنر میٹنگ سے صدر انجمن تاجران بینک سٹاپ فیروز پور روڈ ڈاکٹر ندیم اشرف ، لیگی رہنما محمد سلیم رضا ، لیگی رہنما ملک یعقوب سینئر لیگی رہنما چوہدری فریاد گجر ،صدر یونین کونسل 130 میاں وحید دیگر رہنمائوں نے خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
افکار رضا سیمینار اُمت کے متواتر نظریات کو اجاگر کرنے میں سنگ میل ثابت ہو گا:اشرف آصف جلالی
لاہور(جی پی آئی)بانی ادارہ صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ افکار رضا سیمینار اُمت کے متواتر نظریات کو اجاگر کرنے میں سنگ میل ثابت ہو گا ۔ امام احمد رضا قادری نے اپنے روشن افکار سے بر صغیر کے مسلمانوں کو بیدار کیا ۔ آپ کے انگریز کے خلاف جہاد نے تاریخ کا رخ موڑ دیا ۔آپکی دو قومی نظریہ کے بارے میں تشریحات نے قیام پاکستان کا رستہ ہموار کیا ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ” افکار رضا سیمینار ”کی رابطہ مہم کا آغا زکرتے ہو ئے ادارہ صراط مستقیم پاکستان کے مبلغین اور” جلالیہ علماء فورم ”کے ارکان سے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ امام احمد رضا بریلوی نے تقدیس الوہیت اور آداب رسالت کا وہ درس دیا جو آج بھی نسل نو کیلئے مینارہ نور کی حیثیت رکھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اعلی حضرت فاضل بریلوی کا احسان یہ ہے کہ انہوں نے ہر صدی کے جمہور علماء کی فکر کو اجاگر کیا ۔ ایسی تجدید ی خدمات سر انجام دیں جس سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا ۔ آپ کی قرآن فہمی ، تفہیم سنت ، فقہی بصیرت اور نعت گوئی نے مردہ دلوں کو زندگی عطا کی ۔آپ کا فتاوٰی رضویہ بر صغیر
کے کسی ایک عالم دین کا وہ واحد فتاوی ہے جو مکمل فقہی انسائیکلوپیڈیا ہے اور جس میں آج کے ملی ، روحانی ، سیاسی اور سماجی مسائل کے جملہ حل موجود ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق ایم پی اے ڈاکٹر میاں غلام سرور نے پی پی 97سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے ڈاکٹر میاں غلام سرور نے پی پی 97سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پارٹی اور میرے خاندان نے میرے ساتھ ناانصافی کی ہے مجھے تنہا چھوڑ دیا گیا ہے مجھے سیاست سے باہر رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر میں کسی کی ڈکٹیشن نہیں لوں گا میں نے پانچ سال حلقے کے عوام کی خدمت کی ہے سب سے زیادہ ترقیاتی کام کروائے ہیں مجھے حلقہ کے عوام سے کوئی جدا نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نہیں چھوڑوں گا۔ میرے ساتھ ناانصافی کی گئی ضلع میں سب سے زیادہ 21 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے کامیابی حاصل کی تھی اور اس دفعہ مجھے ٹکٹ نہ دیکر کھلی ناانصافی کی گئی ہے۔ حلقہ کے عوام میرے ساتھ ہیں وہ مجھ سے پیار کرتے ہیں میرے خاندان نے مجھے اندھیرے میں رکھا میرے مخالفین میرا مقابلہ نہیں کر سکتے اللہ کے فضل سے اب بھی سب سے زیادہ ووٹ لوں گا اور جیت کر یہ سیٹ میاں نواز شریف کو تحفہ دونگا۔ انہوں نے کہا کہ میں مسلم لیگی ہوں اور میں نے اسی لئے کوئی سیاسی جماعت جائن نہیں کی۔ آزاد الیکشن لڑ رہا ہوں ‘ مجھے باہر رکھنے والوں کو پتہ چل جائے گا کہ پی پی 97 میرا حلقہ ہے میرا جینا مرنا ن لیگ کے ساتھ ہے میں نے بالٹی کا نشان لے لیا ہے میرے ساتھ نوشہرہ ورکاں سے بلال اعجاز’ عرفان بشیر گجر اور خالد پرویز ورک نے بھی بالٹی کا انتخابی نشان لیا ہے اور میں نے حلقہ کے عوام کے پرزور اصرار پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے میں کسی کا پابند نہیں ہوں میری اپنی سیاست ہے عوامی عدالت میں پیش ہو رہا ہوں اور حلقہ کے عوام ہی فیصلہ کریں گے کہ میں اس حلقہ کے عوام کے ووٹوں کا حقدار ہوں یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں باوقار ملازمت چھوڑ
کر سیاست میں آیا اور اب مجھے تنہا چھوڑا جا رہا ہے۔ لیکن حلقہ کے عوام میرے ساتھ ہیں اور وقت ثابت کریگا کہ جیت حق کی ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
11 مئی کا دن حلقہ پی پی 95 کے عوام کی خو اہشات کی تکمیل کا دن ثابت ہوگا:رانا محمد اشرف
گوجرانوالہ(جی پی آئی)متحدہ دینی محاذ کے امیدوار پی پی 95 رانا محمداشرف نے کہا ہے کہ 11 مئی کا دن حلقہ پی پی 95 کے عوام کی خو اہشات کی تکمیل کا دن ثابت ہوگا، آئندہ وہی ہو گا جو عوام کی خواہشات ہیں، سیاسی کسی مخصوص طبقہ کی جاگیر یا وراثت نہیں ہے، ہر شہری کو آواز اٹھانے کا حق حاصل ہے، ہم کامیابی کے بعد اشرافیہ کی بیٹھکوں اور ڈیروں سے سیاست نکال کر عام شہری کی جھولی میں ڈالیں گے، ان خیالات کااظہار اُنھوںنے باسی والا میں انتخابی دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنھوںنے کہا کہ نظام کو ٹھیک کرنے کے لیے عام اور خاص کی تفریق کو ختم کرنا ہوگا دیگر مسائل بھی حل ہو جائیں گے۔حاضرین تقریب سے چوہدری شفقت بٹر، رانا ساجد، رانا لیاقت، حاجی زبیر کے علاوہ حافظ غازی الدین بابر راہنما متحدہ دینی محاذ نے بھی خطاب کیا۔ اُنھوںنے کہا کہ دنیا کی ترقی صرف اور صرف نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لائے ہوئے نظام سے ہی ممکن ہے، پولیس ، ہائوسنگ سٹی، نکاسی آب، ترسیل کا نظام اُنہی کے دور کا خاصہ ہیں جنھیں دورِ حاضر میں نام نہاد لوگوں نے اپنی محنت کا خاصہ قرار دیتے ہوئے جدید ترین ترقیاتی منصوبے قرار دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تمام مساجد میں جمعة المبارک کے اجتماعات میں صاحبزادہ فضل کریم مرحوم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا
گوجرانوالہ (جی پی آئی)سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر تمام مساجد میں جمعة المبارک کے اجتماعات میں مرکزی چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم سابق رکن قومی اسمبلی
مرحوم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ علماء و مشائخ الحاج پیر سید عظمت علی شاہ بخاری، مولانا محمد اکبر نقشبندی، صاحبزادہ پیر محمد دائود رضوی، مولانا ابوطاہر عبدالعزیز چشتی، صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی، مفتی محمد حسین صدیقی، الحاج سرفراز احمد تارڑ، غلام نبی جماعتی، پیر سید فدا حسین شاہ، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، قاری غلام سرور حیدری، پیر سید خضر حسین شاہ چشتی، حافظ محمد رفیق قادری، قاری محمد اعظم چشتی، قاضی محمد یعقوب رضوی، محمد نعمان صدیقی، حافظ آصف علی اویسی، مولانا محمد عارف چشتی، حافظ محمد مشتاق احمد سلطانی، حافظ قاری محمد امتیاز احمد سلطانی، پیر سید کرامت علی شاہ ودیگر نے کہا کہ صاحبزادہ فضل کریم حق و صداقت کے علمبردار اور ملت اسلامیہ کے مضبوط ترجمان تھے جنہوں نے کبھی اسلام اور ملک دشمن قوتوں سے سمجھوتہ نہیں کیا۔ مرحوم نے فروغ عشق رسول، دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے گرانقدر خدمات رقم کی ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ آپ کے انتقال سے قوم مدبر محب وطن مخلص سیاستدان اور انتہائی جراتمند دلیر مذہبی لیڈر سے محروم ہوگئی ہے جس کا خلا مدتوں تک پورا نہیں ہوسکے گا۔ دریں اثناء مرکز اہلسنت جامع مسجد زینت المساجد میں جماعت رضائے مصطفےٰ کے زیر اہتمام چیئرمین سنی اتحاد کونسل جگر گوشہ محدث اعظم پاکستان صاحبزادہ فضل کریم مرحوم کی یاد میں تعزیتی جلسہ عام مولانا پیر مفتی ابودائو محمد صادق قادری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ممتاز علماء و مشائخ نے کہا کہ صاحبزادہ فضل کریم مرحوم کا نام سنہری اور مجاہدانہ کارناموں کی وجہ سے قیامت تک زندہ رہے گا۔ آخر میں فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ(ن)کے علاوہ کسی اور پارٹی کی طرف سے الیکشن نہیں لڑونگا :حاجی بابو عاصم انیس
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مسلم لیگ(ن)کے رہنما حاجی بابوعاصم انیس نے کہا کہ مسلم
لیگ(ن)کے علاوہ کسی اور پارٹی کی طرف سے الیکشن نہیں لڑونگا اور ناہی آزاد لیکشن لڑونگا ہم اصل مسلم لیگی ہیں پارٹی کو چھوڑنے کاسوچ بھی نہیں سکتے ہمارا خاندان مسلم لیگ(ن) سے وابستہ ہے اور ہم ہمیشہ پارٹی کے ساتھ چلیں گے بابو عاصم انیس نے کہا کہ میں الیکشن نہیں لڑ رہا لیکن اس کے باوجود میں ہمیشہ حلقہ کے عوام کی خدمت کرتا رہوںگا مجھے فخر ہے اپنے باپ کی محنت پر جنہوں نے حلقہ کی عوام کی خوب خدمت کی اور اس کا ثبوت عوام نے اس جلسہ میں شرکت کرکے دے دیا اگر خدمت کے دوران کو ئی آزمائش آئی تو عوام کے ساتھ مل کر اس کا حل نکالونگا۔اس موقع پر حاجی محمد اسلم کھوکھر،شہزاد مغل،حاجی انور مغل ،حاجی نوید مغل ،ایوب اپل،حبیب اللہ چغتائی ،حاجی عبدالرئوف مغل،حاجی صدیق مغل ،محمد عمران مغل،جاوید مغل ،اشرف اپل،ایوب اسحاق ،احمد کھوکھر،حنیف مغل ،گلزارمغل، منظور مغل اور مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
علم کی روشنی سے ہی اندھیروں کو روسنیوں میں بدل کر ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لایا جاسکتا ہے:خواجہ ذکاء اللہ
گوجرانوالہ (جی پی آئی)علم کی روشنی سے ہی اندھیروں کو روسنیوں میں بدل کر ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لایا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سماجی کارکن خواجہ ذکاء اﷲ آف لیپاری ہوٹل نے گورنمنٹ فضل دین پرائمری سکول شیرانوالہ باغ میں پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات میں انعامات کی تقسیم کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محمد کاشف ہیڈماسٹر، وقار نعیم، علی احمد ڈار، چوہدری عبدالشکور، محمد اصغر، سفارش علی باجوہ ودیگر مہمانان بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں ترقی کی رفتار انتہائی سست ہوچکی ہے۔ ترقی کی موجودہ شرح کو نئی نسل کو جدید تعلیم دیکر ہی تیز کیا جاسکتا ہے۔ اساتذہ کو بھی چاہیے کہ طالبعلموں کو اپنے بچوں کی طرح پیار سے تعلیم دے کر انہیں معاشرہ کا مفید شہری بنائیں۔ اس موقع پر خواجہ ذکاء اﷲ کی جانب سے
طالبعلموں میں یونیفارم ودیگر سٹیشنری بھی تقسیم کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عدنان شہزاد کی طرف سے یونین ممبران کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا
گوجرانوالہ (جی پی آئی)انجمن تاجران ایمن آبادی گیٹ شیرانوالہ باغ کے انتخابات میں نومنتخب صدر ڈاکٹر آغا علی حیدر، نائب صدر حاجی ارشد علی، جنرل سیکرٹری سفارش علی باجوہ اور فنانس سیکرٹری عدنان شہزاد کی طرف سے یونین ممبران کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ایگزیکٹو ممبران ارشد علی بمبے لائٹ، محمد طارق چوہان، آپریشنل چیف سی پی ایل سی خواجہ شجاع اﷲ، ڈاکٹر مظفر علی چوہان، ملک محمد اشفاق ایڈووکیٹ، بیوروچیف روزنامہ ابتک خواجہ ذکاء اﷲ، سابق صدر احسان الرحمن سمیت تاجروں کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر ڈاکٹر آغا علی حیدر نے کہا کہ تاجر بھائیوں نے مجھے جو عزت دے کر اس مقام پر فائز کیا ہے میں اس پر تاجر بھائیوں کا شکر گزار ہوں اور تاجران کی فلاح و بہبود کیلئے ہرممکن اقدامات کرتا رہوں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوامی خادم رضوان اسلم بٹ نے حلقہ پی پی 91سے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا
گوجرانوالہ (جی پی آئی)ممتاز سیاسی و سماجی رہنما اور عوامی خادم رضوان اسلم بٹ نے حلقہ پی پی 91سے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک خصوصی بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف منفی پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے کہ میں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں، الیکشن میں حصہ نہیں لے رہا جو کہ سراسر حقیقت کے متضاد ہے۔ رضوان اسلم بٹ نے کہا کہ 11مئی کو انشاء اﷲ حلقہ کی عوام خدمت اور ملنساری کو مدنظر رکھتے ہوئے مجھے بے مثال کامیابی سے ہمکنار کرائے گی۔ کامیابی کے بعد حلقہ کے تمام چھوٹے بڑے
مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کیلئے اپنی تمام تر توجہ مرکوز کردی جائے گی۔ رضوان اسلم بٹ نے کہا کہ عوام مہنگائی، بیروزگاری، غربت اور لوڈشیڈنگ سے ستائے ہوئے ہیں اقتدار میں آنے کے بعد اِن کی تمام محرومیوں کو دور کردیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
65 برسوں میں کرپشن کرنے والوں کا احتساب کیا جائیگا:رانا ناصر محمود
گوجرانوالہ (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے راہنماسابق صدر چیمبر آف کامرس رانا ناصر محمود نے کہاہے کہ 65 برسوں میں کرپشن کرنے والوں کا احتساب کیا جائیگا۔ پاکستان وسائل سے مالامال ملک ہے جسے مفادپرست ، کرپٹ اورنااہل سیاستدانوںنے دیوالیہ کررکھاہے جسے اب مزیدبرداشت نہیں کیاجاسکتا۔لوگ روٹی کپڑااورمکان کا نعرہ لگانے والوں سے مایوس ہوچکے ہیں اورانہیں پی ٹی آئی اورعمران خان کی صورت میں ایک نجات دہندہ دکھائی دینے لگاہے۔ رانا ناصر محمود نے کہاکہ حکمرانوںاوران کے اتحادیوں کی کرپشن سے عوام پر عرصہ حیات تنگ ہوچکاہے اوراب عوام کی باری ہے کہ وہ اپنے ووٹ کی طاقت سے باریوں کے منتظراقتدارکے بھوکوں کو سیاست آئوٹ کردیں۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اﷲ کامیابی کے بعد عمران خان ملک پاکستان کو بدل دیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک کی تعمیر وترقی کیلئے نوجوان نسل کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے:عمرآ فتا ب
وزیر آ باد (جی پی آئی)ملک کی تعمیر وترقی کیلئے نوجوان نسل کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ملک کے بہتر مستقبل اور بیرونی دنیا کا ترقی کے میدان میں مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں شعبہ تعلیم کی طرف زیادہ سے زیادہ توجہ دینا ہو گی۔ ان خیالات کا اظہارڈا کٹر زنجبیلا اور انجنیئر عمرآ فتا ب سٹی سا ئنس کا لک وزیر آ باد کے سا لا نہ جلسہ تقسیم انعا ما ت کے مو قع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس مو قع پر ڈا ئریکٹر اکبر بشیر
ہنجرا ء نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے آنے کیلئے اپنی نوجوان نسل کو جدید علوم سے آشنا کریں ، تربیت اور مہارت کیساتھ ساتھ اچھے اخلاق کی تعلیمات سے معاشرہ کو پرامن اور ترقی یافتہ بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتوں کو چاہیئے کہ وہ شعبہ تعلیم کیلئے زیادہ سے زیادہ بجٹ مختص کرکے طلباء و طالبات کیلئے تعلیمی میدان میں آسانیاں پیدا کریں۔ انہو ں نے کہا کہ ملک پاکستان میں تعلیمی نظام کی بہتری میں پرایئویٹ سکولز انتہائی اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔ اور ایسے تمام تعلیمی اداروں کا مقصد اگر خالصتََاملک کی تعمیر وترقی اور انسانی فلاح کا ہو تو مزید مثبت نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔اس موقعہ پر سالانہ نتائج کا اعلان کیا گیا اور بعدازاں پوزیشن ہولڈرطلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ اس مو قع پر میرا ں بخش ،پرو فیسر ڈا کٹر نذ یر اعوان ،پرو فیسر ثنا ء اللہ شیخ ،محمد نصیر عا صی اور دیگر نے بھی خطا ب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پا کستان مسلم لیگ قا ئد اعظم اور پا کستان پیپلز پا رٹی کا مشتر کہ اجلا س منعقد ہوا
وزیر آ باد (جی پی آئی)پا کستان مسلم لیگ قا ئد اعظم اور پا کستان پیپلز پا رٹی کا مشتر کہ اجلا س انتخا بی دفتر زیر صدارت مسلم لیگ (ق) کے حلقہ این اے101 امیدوار سا جد حسین چٹھہ اور پی پی104اعجا ز احمد سما ں منعقد ہوا ۔جسمیں فیصلہ کیا گیا کہ دو نو ں پا رٹیا ں ہا ئی کما ن کے حکم پر مشتر کہ طور پر الیکشن مہم کا آ غا ز کر یں گے ۔اجلا س میں سا جد گو ندل،ریا ست رحما نی،مشتاق گجر،میر ذو الفقا ر،مرزا ندیم بیگ ،علی ساجد چٹھہ،سلما ن چٹھہ،خا دم حسین ،با بر ملک،آ صف چیمہ،نواز کا ہلو،انوار شا ہ ،چو ہدری مختار سما ں ،عبد الخا لق اور دیگر نے بھی شر کت کی ۔الیکشن کمپین عوامی سطع خواتین اور یو تھ کو سا تھ لیکر چلیں گے مسلم لیگ (ق) پیپلز پا رٹی کے کا رکنو ں کا مشتر کہ اجلا س کنو نشن مو رخہ21-04-2013 بروز شا م 6بجے بمقا م سما ں ہا ئوس منعقد ہو گا جسمیں کا ر کنو ں سے مشا ورت کی جا ئے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پو ری قو م یک سوئی کے ساتھ قا ئد میا ں محمد نواز شریف کے سا تھ کھڑی ہے :شا زیہ اشفا ق مٹو
وزیر آ باد (جی پی آئی) پو ری قو م یک سوئی کے ساتھ قا ئد میا ں محمد نواز شریف کے سا تھ کھڑی ہے ۔مو جو دہ ملکی انتخا با ت ریفر نڈم کی صورت اختیا ر کر چکا ہے کہ اگر آ پ پا کستا ن کو خو شحا ل اور پو ری دنیا کے شا نہ بشا نہ دیکھنا چا ہتے ہیں تو میا ں محمد نواز شریف کے راستے کے تما م کا نٹے نکا لنے ہو ں گے تا کہ میا ں نواز شریف تیسری مر تبہ وزیر اعظم بن سکیں ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر صو با ئی پا رلیما نی سیکر ٹری اور جنرل سیکر ٹری مسلم لیگ (ن) ضلع گو جرانوالہ اور امیدوار قو می اسمبلی برا ئے مخصو ص نشست شا زیہ اشفا ق مٹو نے ممتا ز مسلم لیگی رہنما با بو محمد عا مر رضا بٹ کی ر ہا ئشگا ء پر صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مر کزی جمعیت اہلحد یث و اہل حدیث یو تھ فو رس وزیر آ باد کی سیا سی مشا ورتی کمیٹی کا اجلا س ہوا
وزیر آ باد (جی پی آئی) مر کزی جمعیت اہلحد یث و اہل حدیث یو تھ فو رس وزیر آ باد کی سیا سی مشا ورتی کمیٹی کا اجلا س ہوا جسمیں حلقہ این اے101پی پی 104اور پی پی103کے امیدواران کی حما یت اور سپور ٹ کے با رے میں تفصیلی مشا ورت کی گئی ۔سا بق ایم این اے اور ایم پی اے کا مر کزی جمیعت اہلحدیث یو تھ فو ر س کے کا رکنو ں کے ساتھ رویہ زیر بحث آ یا ۔اجلا س میں مختلف تجا ویز و آ را ء پر غور و حو ض کے بعد اصو لی طور پر طے پا یا کہ اسلا م پسند ،محب وطن اور آ خری فیصلہ آ ئندہ اجلا س میں کیا جا ئے گا اور ان حلقو ں کی سیا سی صورتحا ل سے امیر مر کزی جمیعت اہلحد یث پا کستان علا مہ پرو فیسر سا جد میر کا آ گا ہ کر کے ان سے رہنما ئی اور مشا ورت بھی کی جا ئے گی۔

Share this:
Tags:
District Gujranwala lahore Nawaz Sharif ضلع گوجرانوالہ لاہور نواز شریف وزیر آ باد
Chief Justice
Previous Post عدلیہ نے کبھی انتظامیہ یا مقننہ کا کردار لینے کی کوشش نہیں کی، چیف جسٹس
Next Post آزاد کشمیر کی خبریں 19.04.2013

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close