Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

آزاد کشمیر کی خبریں 19.04.2013

April 20, 2013 0 1 min read

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی نصابی کتابوں کی مارکیٹ میں عدم دستیابی ،طالبعلم پریشان

بھمبر(جی پی آئی )بھمبرمیں ٹیچرزفاؤنڈیشن اور پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی نصابی کتابوں کی مارکیٹ میں عدم دستیابی سے طالبعلم پریشان تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے میں مشکلات کا سامناتفصیلات کیمطابق بھمبرمیں نئے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر ٹیچرز فاؤنڈیشن اور پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے متعدد کلاسوں کی کتب کی مارکیٹ میں بروقت فراہمی نہ ہونے کے باعث متعدد سرکاری اور غیرسرکاری سکولوں کے طلباء و طالبات کو اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کتابیں نہ ملنے کے باعث طلبا و طالبات کا تعلیمی خرج ہو رہاہے جبکہ کئی کلاسوں کی طلبا ء و طالبات کے پاس مکمل کتابیں نہ ہونے کے باعث سکولوں کے اندراساتذہ کو بھی نصاب پڑھانے اور بر وقت کورس مکمل کروانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جسکے باعث تعلیمی بورڈ کے اندر آئندہ سا ل امتحانات دینے والے طلباء و طالبات کے تعلیمی کیریئر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے طلباء ،طالبات اور والدین نے اعلیٰ حکام سے بروقت مارکیٹ میں کتب کی عدم دستیابی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبرمختلف سرکاری اداروں کے آفیسران و ملازمین اکثر اوقات دفتروں سے غائب رہنے لگے
بھمبر(جی پی آئی)بھمبرمختلف سرکاری اداروں کے آفیسران و ملازمین اکثر اوقات
دفتروں سے غائب رہنے لگے سرکاری دفاتر میں دوردرازدیہات سے آنے والے سائلین دن بھر کھجل خوارہو کر واپس لوٹنے لگے ڈپٹی کمشنر بھمبرسرکاری دفتروں کے آفیسران اور اہلکاروں سے اوقات کار کی پابندی کروائیں اور انکی کارکردگی جانچنے کیلئے چیک اینڈ بیلنس کا نظام قائم کریں تاکہ عوام کے مسائل بھی حل ہو سکیں بھمبرکے شہریوں اور دفاتر میںدوردرازآنے والے سائلین کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق بھمبرکے شہریوں اور دوردراز دیہاتوں سے سرکاری دفاتر میں کام کی غرض سے آنے والے سائلین نے صحافیوں کو بتایاکہ ہمیں سرکاری دفتروں کے آفیسران اور اہلکاران سے ہمیشہ یہی شکایت رہتی ہے کہ اکثر اوقات ذمہ داران دفاتر میں موجود نہیں ہو تے یا پھر آئے روز سرکاری اجلاسوں یا متفرق فرائض کی انجام دہی کی وجہ سے دفتروں میں کم سے کم وقت کیلئے موجود ہوتے ہیں جسکی وجہ سے دوسرے ملازمین بھی اکثر اپنی نشستوں سے غائب رہتے ہیں انہوں نے کہاکہ خاص طور پر محکمہ برقیات کا ایس ڈی او آفس کا عملہ ایک دوسرے کے ریفرنس دیکر بجلی کے بلوں کی درستگی کیلئے دفتر میں آئے عوام علاقہ اور شہریوںکو ٹرخاتے رہتے ہیں اور سائلین سارا سارا دن کھجل خوار ہو کر گھروں کولوٹ جاتے ہیں شہریوں اور عوام علاقہ نے سرکاری دفتروں کے آفیسران ،ملازمین کے دفاتر میں بروقت نہ آنے اور اکثر غائب رہنے کے طرز عمل پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جس ملک میں بجلی چوری ہوتی ہو وہاں لوڈ شیڈنگ کس طرح ختم ہو سکتی ہے :خالد پرویز بٹ
بھمبر(جی پی آئی)جس ملک میں 40فیصد بجلی چوری ہوتی ہو تو بجلی چوری کرنے والے اور کروانے والے ہی بجلی سپلائی کرنے والے ہوں تو کسطرح لوڈ شیدنگ ختم ہو سکتی ہے ان خیالات کااظہار مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ نے کیا انہوں نے کہاکہ سرکاری محکموں کے ذمہ واجب الادا بجلی بلوں کے بقایا جات کروڑوں اور اربوں روپے مالیت بنتی ہے اسی طرح لائن لاسز کی آڑ میں بھی محکمہ کے
اہلکار دراصل بجلی چوری کرتے ہیں دلچسپ صورتحال یہ ہے کہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف ہڑتال کرنے والوں میں بھی بجلی چور شامل ہوتے ہیں اور لمحہ فکریہ یہ ہے کہ بجلی چوروں کا سو فیصد محکمہ کے اہلکاروں کو علم ہے انہوں نے کہاکہ ایسی صورتحال کے پیداہونے میں بجلی کا مہنگا ہونا بھی سب سے بڑی وجہ ہے کیونکہ بجلی کا بل ادا کرنا اب مشکل ہوتا جا رہا ہے اسلیے بجلی سستی کرنے سے ہی بجلی چوری میں کمی ہو سکتی ہے جس ملک میں الیکٹرک کمپنی کا نائب قاصد بھی ایئر کنڈیشنڈ کے مزے لے رہا ہے اور کھانا بھی الیکٹرک ہیٹر پر پکا رہا ہے تو پھر دیگر ملازمین بجلی کا استعمال کس طرح کررہے ہوں اس سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے بہر حال ملک میں بجلی کی پیداوار ،سپلائی اور استعمال صاف و شفاف طریقہ کار کیساتھ ساتھ ریٹ فی یونٹ زیادہ سے زیادہ 2روپے کیا جائے اور بجلی چوروں کیخلاف ہنگامی آپریشن شروع کرکے سخت سے سخت سزادی جائے اگر فوری طور پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پا لیا جائے تو ملکی معیشت کا پہیہ سو فیصد درست ہوجائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آزادکشمیر کے نامور صحافی عرفان قریشی مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر کشمیر پریس کلب بھمبر میں دعائیہ تقریب منعقد ہو گی
بھمبر(جی پی آئی )آزادکشمیر کے نامور صحافی عرفان قریشی مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر کشمیر پریس کلب بھمبر میں دعائیہ تقریب منعقد ہو گی تقریب میں مرحوم کیلئے قرآن خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جموں وکشمیر جرنلسٹس آرگنائزیشن کے چیف آرگنائزر چوہدری خالدحسین ،سینئر صحافی ناصرشریف بٹ ،صدرکشمیر پریس کلب راجہ نعیم گل ،جنرل سیکرٹری ملک شوکت حسین اور طارق محمود ثاقب نے مرحوم کی اعلیٰ صحافتی خدمات کو بہترین الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا مرحوم آزادکشمیر کی صحافت کے درخشندہ ستارے تھے آزادکشمیر کے اندر اعلیٰ صحافتی اقدار کو اجاگر کرنے میں انکا بڑا کردار ہے یہی وجہ ہے کہ معاشرہ کے ہر طبقہ کے اندر صحافت کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جا تاہے انہوں نے
کہاکہ آزادکشمیر کے صحافی عرفان قریشی کے ویژن کو لے کرمثبت صحافت کیلئے کوشاں رہیں گے مرحوم عرفان قریشی کی صحافت کیلئے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا تقریب میں صحافیوں کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری کمال سبحانی کی والدہ محترمہ کا ختم چہلم 24اپریل کو منعقد ہوگا
بھمبر(جی پی آئی)ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری کمال سبحانی کی والدہ محترمہ کا ختم چہلم 24اپریل کو 11بجے گاہی سماہنی میں منعقد ہوگا تفصیلات کیمطابق ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری کمال سبحانی کی والدہ محترمہ کی رسم چہلم 24اپریل بروز بدھ بوقت دن11بجے انکے آبائی گاؤں گاہی سماہنی میں منعقد ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
معاشرتی افراتفری کا دوردورہ ہے سیاسی عہدوں اور سرکاری و حکومتی عہدوں کی بے توقیری عروج پر ہے:چوہدری گلزار احمد
بھمبر(جی پی آئی)آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری فنانس پاکستان کشمیر ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئرآرگنائزیشن کے بانی صدرچوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ نے اپنے آفس میں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ معاشرتی افراتفری کا دوردورہ ہے سیاسی عہدوں اور سرکاری و حکومتی عہدوں کی بے توقیری عروج پر ہے بڑے بڑے نام نہاد عہدوں والے لوگ بے وقار ہو کر مارے مارے پھر رہے ہیں بے عزتی انکا مقدر بن چکی ہے معاشرے کے اندر ٹوٹ پھوٹ ہے عہدوں اور روایتی عزت واحترام ذاتی انا کا محور اور دائرہ بن کر رہ گیا ہے سیاست بھی ایک ایک یونین کونسل اور ایک ایک حلقے کے اندر بڑے عہدوں کو استعمال کرکے کی جارہی ہے ریاست اور ملک مخض نام اور استعمال کیا جاتا ہے حقیقی طور پر ملک اور ریاست کے عہدے صدر ووزیر اعظم محدودہو کر رہ چکے ہیں ملک گیر اور ریاست گیر پالیسیاں بنانے کا دور شاید گزر چکا
ہے نمود و نمائش ،آرائش و زیبائش ،ذاتی آن بان ،عہدوں اور اخبارات سے لوگوں کو ڈرانے دھمکانے کانام عوامی خدمت بن چکا ہے ان تمام منفی اقدامات سے علاقائی تعصب ،دولت پرستی ،نفرت وکدورت نے لے لی ہے عوامی حقوق اور اور احوت مساوار کا فلسفہ ناپید ہے یا صرف فقروں اور تقریروں کی حد تک رہ چکا ہے عوام حقوق سے محروم و مجبور ہیں65سالہ کارکردگی مایوس کن ہے جسکی وجہ اداروں اور عہدوں کی تذلیل ہے باغیانہ سوچ پنپ رہی ہے مگرآنے والے دور میں اگر درست زاویوں کے اندر حالات کا ادراک کیا گیا تو ضرورانقلاب آکر رہے گا اورعوام کو ان کے حقوق مل کررہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میں عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کی جارہی ہے:ڈاکٹراقبال حسین چوہدری
بھمبر(جی پی آئی)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میں عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کی جارہی ہے ڈلیوری اور ایمرجنسی میں مفت ادویات دی جارہی ہیں ان خیالات کااظہار میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبرڈاکٹراقبال حسین چوہدری نے کیا انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت آزادکشمیر کے عوام کو صحت کی بھرپور سہولیات دے رہا ہے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال بھمبرمیں بھی عوام کو صحت کی ہر طرح کی سہولت دے رہے ہیں حکومتی حکم پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بھمبرمیں ایمرجنسی اور ڈلیوری کے شعبہ میں مریضوں کو ادویات کی فری فراہمی شروع ہو گئی جبکہ دیگر شعبہ جات کے اندر بھی بہتری لائی جارہی ہے۔

Share this:
Tags:
Punjab text آزاد کشمیر بھمبر پنجاب
Previous Post ضلع کی خبریں 19.04.2013
Next Post پنجاب میں خسرے پر قابو نہ پایا جاسکا، ایک اور بچی جاں بحق
Lahore Measles

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close