تحریک اسلام نے علامہ حیدرعلوی کی بنیادی رکنیت خارج کردی
اسلام آباد(جی پی آئی)تحریک اسلام نے علامہ حیدرعلوی کی بنیادی رکنیت خارج کردی ہے۔نئے صدرکااعلان جلدہی مشاورت کے بعدکیاجائے گا۔ذرائع سے معلوم ہواہے کہ علامہ حیدرعلوی کی عوامی تحریک میں شمولیت کی وجہ سے تحریک اسلام نے ان کی بنیادی رکنیت خارج کردی ہے۔ تحریک اسلام کی مجلس شوریٰ کاکہناہے کہ ڈاکٹرطاہرالقادری سواداعظم اہلسنت وجماعت کے بنیادی عقائدونظریات سے انحراف اورغازی ممتازحسین قادری کی مخالفت کی وجہ سے متنازع ترین شخصیت ہیں ،ڈاکٹرطاہرالقادری سے نظریاتی اختلاف کے باعث تحریک اسلام کی مجلس شوریٰ کسی رکن کو منہاج القرآن اورعوامی تحریک جیسی جماعتوں میں شمولیت کی اجازت نہیں دیتی۔عوامی تحریک میں شمولیت علامہ حیدرعلوی کاذاتی فیصلہ ہے اس کاتحریک اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ علامہ حیدرعلوی نے شوریٰ کے فیصلوں سے انحراف کیا ہے اس وجہ سے انکی بنیادی رکنیت خارج کردی گئی جبکہ تحریک کے نئے صدرکی مشاورت کیلئے شوریٰ نے عہدیداروں کااجلاس طلب کرلیاہے، جلدہی پریس کانفرنس کے ذریعے اعلان کردیاجائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوجوانوں کی صلاحیتوں کاقبلہ درست رکھنا وقت کااہم ترین فریضہ ہے۔ڈاکٹراشرف جلالی
اسلام آباد( جی پی آئی)سربراہ ادارہ صراط مستقیم انٹرنیشنل ڈاکٹرمحمداشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ اسلامی خطوط پرنسلِ نَوکی تربیت کرناملت کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔نوجوانوں کی صلاحیتوں کاقبلہ درست رکھنا وقت کااہم ترین فریضہ ہے۔نوجوانی کی ذرخیززمین میں نیکی کی تخم ریزی سے قلبی بہاروں کے قوی امکان روشن ہوسکتے ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ادارہ صراط مستقیم کے زیراہتمام انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے کمیونٹی سینٹرمیں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پرہیزگاری میں گزرے ہوئے جوانی کے لمحات انسان کی بہت بڑی سعادت ہیں۔ مستقبل کابوجھ اٹھانے کیلئے آج کے نوجوانوں کاصحیح العقیدہ، راسخ الفکراورمستقیم العمل ہونا ضروری ہے۔پاک نگاہ نوجوان معاشرتی اصلاح اورپرامن ماحو ل کیلئے کلیدی کرداراداکرسکتے ہیں۔آج کے نوجوانوں کو زیورعلم سے آراستہ ہونے کے ساتھ ساتھ عقابی سوچ کاماین ہونا بھی ضروری ہے۔ہمیں ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے لیکن اپنی آئیڈیالوجی کے عوض ٹیکنالوجی کاحصول سوائے خسارے کے کچھ نہیں ہے۔ہم اپنے عقائدونظریات میں کسی بھی طورپرسمجھوتا نہیں کرسکتے۔ادارہ صراط مستقیم ایک عظیم مقصدکیلئے اصلاح عقیدہ ، اصلاح عمل، اصلاح معاملہ اوراصلاح نظام کی خاطرکوشاں ہے۔ اس موقع پر ادارہ صراط مستقیم کے ضلعی رہنماعلامہ اشفاق احمدصابری،علامہ عزیزالدین کوکب اور مختلف طلبہ تنظیموں کے کثیرعہدیداراورکارکنان بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صحت سے ہی معاشرے میں خوشحالی آسکتی ہے:ڈاکٹر حجت
راولپنڈی(جی پی آئی)صحت سے ہی معاشرے میں خوشحالی آسکتی ہے ۔انسان دولت کمانے میں اپنی صحت ضائع کر دیتا ہے ۔ DXNانسانی صحت کو دولت و تندرستی سے پروان چڑھاتی ہے ۔قدرت نے نباتات میں بڑے فوائد رکھے ہیں ۔ان کو استعمال میں لانا انسان کے بس میں ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ججت مارکٹنگ انچارج DXNانٹرنیشنل نے آرٹ کونسل میں منعقدہ DXNکے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ورلڈ پلانر DXNڈاکٹر فاطمی غنی ،معروف مذہبی کالم نگارعلامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی آف نارووال ، پیر محمد ظہور واصف بڈیانوی، سید نعیم شاہ ، ڈاکٹر عطاء الرسول ،ڈاکٹر طارق محمود ،شاہد تبسم ،محمد اسحاق اور حکیم پیر بشیر احمد آف پشاور نے کہا انسان اس وقت مختلف قیدوں میں پھنسا ہوا ہے ۔دولت کمانے میںایسا مگن ہے کہ کسی کے پاس وقت ہی نہیں ہے ۔دن رات دولت کمانے کی دُھن نے انسانی صحت کو متاثر کر دیا ہے ۔ہر شخص کسی نہ کسی مرض کا شکار ہے ۔اسلام اور بانی اسلام حضرت محمد مصطفےٰ ۖ نے پوری انسانیت کو شفا بخشنے کے لئے نباتات اور جڑی بوٹیوں سے طریقہ علاج سکھایا ۔ مقررین نے کہا معاشرہ کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہمیں DXNپر اعتماد کرنا ہو گا۔ قومیں خود اعتمادی اور خود انحصاری سے عروج پاتی ہیں۔ انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھنا عبادت سے کم نہیں۔ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے قوم کو اپنی مدد آپ کے تحت ہیلتھ اور ویلتھ کی طرف کوشاں ہونا ضروری ہے ۔اس موقعہ پر محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ ،محمد یوسف بٹ ،ڈاکٹر امتیاز گوندل اور پاکستان بھر سے خواتین و حضرات نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیکرٹری صحت نے راولپنڈی میں سوائن فلو کی وجوہات کا پتہ چلانے کے لئے ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دے دی
لاہور(جی پی آئی)سیکرٹری صحت پنجاب عارف ندیم نے راولپنڈی میں سوائن فلو بیماری کی وجوہات کا پتہ چلانے کے لئے 4 رکنی ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو تمام صورتحال کا جائزہ لینے اور ہولی فیملی ہسپتال کے ریکارڈ کی چھان بین کرنے کے بعد 3 دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق سینئر ایکسپرٹس پر مشتمل کمیٹی کے کنوئینر ڈائریکٹر ہیلتھ (CDC) ڈاکٹر مبشر ملک ہوں گے جبکہ دیگر ارکان میں ای ڈی او صحت راولپنڈی ڈاکٹر ظفر گوندل،ایسوسی ایٹ پروفیسر راولپنڈی میڈیکل کالج ڈاکٹر ایم خرم،ڈی جی ہیلتھ آفس کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد یونس شامل ہیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ محکمہ صحت نے صوبہ بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ کو سوائن فلو سے بچائو بارے احتیاطی تدابیر پر مشتمل گائیڈ لائینز پر سختی کے ساتھ عملدرآمدکرنے کی ہدایات ایک مرتبہ پھر جاری کر دی ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ محکمہ صحت پنجاب نے تمام سرکاری ہسپتالوں میں سوائن فلو وائرس سے ڈاکٹروں اور عملہ کی ذاتی حفاظت کے لئے حفاظتی کٹس اور مخصوص لباس پہلے ہی فراہم کر دیا ہے۔مزید برآں سوائن فلو کے مریضوں کے علاج معالجہ میں استعمال ہونے والی ادویات بھی تمام سرکاری ہسپتالوں میں دستیاب ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
واقعہ بادامی باغ میں ملوث کوئی ملزم قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکے گا: وزیراعلیٰ
لاہور(جی پی آئی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سانحہ بادامی باغ پر پوری حکومتی مشینری حرکت میں آئی اور مسیحی بھائیوں کی بحالی کا کام کوئی لمحہ ضائع کئے بغیر شروع کیا گیا۔ اب تک 80 گھروں کی تعمیر و مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور 2 متاثرہ چرچوں کی بھی تزئین و آرائش کر لی گئی ہے۔ واقعہ بادامی باغ کے ضمن میں پنجاب حکومت نے اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن نبھائی ہیں۔ واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں جسے منظر عام پر لایا جائے گا۔ سانحہ بادامی باغ میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلائی جائے گی تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت کرنے کی جرأت نہ کرسکے۔وہ آج ماڈل ٹائون میں واقعہ بادامی باغ پر ہونے والی پیش رفت اور متاثرین کی بحالی کیلئے امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان،وزیر تعلیم مجتبیٰ شجاع الرحمن، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز شریف، پرویز ملک، ریاض ملک، ایم پی ایز خواجہ عمران نذیر، رانا محمد اقبال، چوہدری شہباز احمد، ڈاکٹر اسد اشرف، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، چیف سیکرٹری، پراسیکیوٹر جنرل، سیکرٹریز ہوم، قانون اور سی اینڈ ڈبلیو، آئی جی پولیس پنجاب، ڈی سی او لاہور ، سی سی پی اولاہور، ڈی جی ایل ڈی اے اور دیگر افسران نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا آئین اقلیتوں کے حقوق کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے اور ان کا پاکستان پر پورا حق ہے۔ پاکستان کے دوسرے شہریوں کی طرح اقلیتوں کے جان و مال اور حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری نے قیام پاکستان سے لے کر تعمیر پاکستان کے عمل تک مؤثر کردار ادا کیا ہے اور مسیحی تعلیمی ادارے بھی فروغ تعلیم میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ بادامی باغ کے متاثرین کی بحالی کا کام حکومت پنجاب نے پوری ذمہ داری سے کیا ہے۔ گھروں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ انہیں پانچ لاکھ روپے فی متاثرہ خاندان کے حساب سے مالی امداد بھی دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث نامزد ملزموں کی گرفتاری کا عمل جاری ہے اور واقعہ میں ملوث کوئی بھی شخص قانون کی گرفت سے بچ نہیں پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر میں نامزد بہت سے ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں جبکہ باقی ملزموں کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کے جلائے ہوئے گھرو ںکی تعمیر و مرمت کا کام بھی تیزی سے جاری ہے اور تمام متاثرہ گھروں کی مرمت کا کام آئندہ چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کریں اور تمام حقائق منظرعام پر لائے جائیں۔ تحقیقات کا عمل پیشہ ورانہ اور سائنسی انداز میں آگے بڑھایا جائے۔ اجلاس کے شرکاء کو کیس پر ہونے والی پیش رفت اور بحالی کے کاموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی ملالہ یوسف زئی کو صحت یابی کے بعد دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے پر مبارکباد
لاہور(جی پی آئی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ملالہ یوسف زئی کو صحت یابی کے بعد لندن کے سکول میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے ملالہ یوسف زئی اور ان کے والدین کے نام نیک تمنائوں کے پیغام میں کہا کہ ملالہ یوسف زئی قوم کی بیٹی ہے اور اس نے اپنی عزم و ہمت سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ ملالہ یوسف زئی نے جن مشکل حالات میں لڑکیوں کی تعلیم کے حق میں آواز اٹھائی اس کی بنا پر پاکستان کی یہ بیٹی آج دنیا بھر میں عزم و ہمت اور جدوجہد کی علامت بن چکی ہے۔ پوری دنیا بالخصوص پاکستان میں ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کیلئے دعائیں کی گئیں جو بالآخر رنگ لائیں اور آج ملالہ ایک بار پھر حصول علم کیلئے سکول جانا شروع ہو گئی ہے۔ملالہ یوسف زئی کا صحت یابی کے بعد تعلیم کے حصول کیلئے سکول جانا خوش آئند ہے۔ بلاشبہ ملالہ یوسف زئی جیسی باہمت بچیاں قوم کا اثاثہ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کسی بھی جماعت کے تشہیری بینرز پھاڑنے کے حوالے سے الزامات بے بنیاد ہیں:ترجمان پنجاب حکومت
لاہور(جی پی آئی)حکومت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ کسی بھی جماعت کے تشہیری بینرز پھاڑنے کے حوالے سے الزامات بے بنیاد ہیں۔ترجمان نے کہا کہ یہ بات ریکارڈپر ہے کہپنجاب میں ہر سیاسی جماعت کو اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کی مکمل آزادی ہے اوریہاںہر سیاسی جماعت نے اپنے جلسے و جلوس آزادی سے منعقد کیے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے کسی سیاسی جماعت کی سرگرمیوں میں کبھی رکاوٹ پیدا نہیں کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ سے بہاولپور سے مسلم لیگ (ق) کے سابق ایم پی اے ملک محمد خالد وارن کی ملاقات
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے آج ماڈل ٹائون میں بہاولپور سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ق) کے سابق ایم پی اے ملک محمد خالد وارن نے ملاقات کی۔ محمد خالد وارن نے محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طاہر بشیر چیمہ، نجیب اویسی، علی حسن گیلانی اور چوہدری محمد سرور بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے ملک محمد خالد وارن کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گزشتہ پانچ برس کے دوران عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ صوبے بھر میں مکمل کئے گئے منصوبوں سے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کی سیاست کی بدولت پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت بن کر ابھری ہے۔ انشاء اللہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) عوام کی حمایت سے وفاق سمیت تمام صوبوں میں حکومت بنائے گی اور پنجاب سے شروع کیا گیا ترقی کا عمل پورے ملک تک پھیلایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ ملک کو ترقی اور خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرنے کا مؤثر ذریعہ ہے۔ پنجاب حکومت گزشتہ پانچ برس میں میرٹ کی پالیسی پر سختی سے کاربند رہی ہے۔ صوبے سے کرپشن، اقرباء پروری اور سفارش کے کلچر کا خاتمہ کیا گیا ہے۔ گڈ گورننس کے ذریعے عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی ممکن بنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کسی کو بھی سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔ پنجاب حکومت کی شفافیت کی پالیسی کو بین الاقوامی اداروں نے بھی سراہا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے والے ملک محمد خالد وارن نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے گزشتہ 5 سالوں میں دن رات عوام کی خدمت کی ہے اور صوبے بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے ملک کوبے پناہ مسائل و مشکلات سے دوچار کیا ہے۔ میاں محمد نواز شریف ملک کی کشتی کو منجدھار سے نکالنے کی پوری اہلیت رکھتے ہیں اسی لئے پوری قوم کی نظریں ان پر لگی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن کی حیثیت سے میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کریں گے او رپارٹی کو علاقے میں مزید مستحکم بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ن کا دور خوشحالی سے بھر پور تھا:چوہدری عبدالغفور خاں
لاہور( جی پی آئی) صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چوہدری عبد الغفور خاں نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا دور خوشحالی سے بھر پور تھا،عوام بہترین انداز میں زندگی بسر کررہے تھے،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ 1999ء میں اس ملک کو چھوڑا توکیا ہم یوں بھکاریوں کی طرح کشکول لئے پھر رہے تھے؟،کیا پاکستان میں یوں چاروں طرف خون کی ندیاں بہہ رہی تھیں؟،کیا دہشت گردی کا سیلاب یوں بستیاں اجاڑ رہا تھا؟،کیا کراچی یوں جل رہا تھا؟،کیا بلوچستان میں اس طرح قتل و غارت گری ہورہی تھی؟کیا قبائلی علاقے یوں میدان جنگ بنے ہوئے تھے؟کیا ہماری آزادی و خودمختاری کا یہ حال تھا؟،کیا ہماری معیشت تباہی و بربادی کی ان حدوں کو چھورہی تھی؟،کیا ملک اس قدر قرضوں کے بوجھ تلے سسک رہا تھا؟،کیا یوں اربوں روپے کے نوٹ روزانہ چھاپے جارہے تھے؟ِِکیا کرپشن یوں دندنا رہی تھی،انہوں نے کہاکہ اب مسلم لیگ ن ہی عوام کو ان مسائل سے نجات دلائے گی ،پیپلز پارٹی نے پاکستان کی بنیادیں ہلادی ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سانحہ شاد باغ لال کوٹھی کے قاتل ابھی تک گرفتار نہ ہونے پر تشویش ہے:علامہ مظہر عباس علوی
لاہور(جی پی آئی) شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ مظہر عباس علوی اور لاہور کے صد آصف علی زیدی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سانحہ شاد باغ لال کوٹھی کے قاتل ابھی تک گرفتار نہ ہونے پر تشویش ہے،1993میںشاد باغ میں امام بارگاہ شیخ دولت علی خلیفہ میں منعقدہ مجلس عزا میں دہشت گردی کرنے والے پنجاب میں دہشت گردی کررہے ہیں،دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پنجاب میں فوری آپریشن نہ کئے جانے سے حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے،پنجاب بھر میں لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کاآزا د پھرنا حکومت کے لئے چیلنج ہے ،پنجاب میں دہشت گرد پل رہے ہیں،انہیں پروٹوکول دیا جارہا ہے ،پولیس ان کی حفاظت پر لگی ہوئی ہے،کوئی انہیں پوچھنے والا نہیں ہے ،نہ جانے پنجاب حکومت کس مصلحت کا شکار ہے ،وہ کیوں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی نہیں کرتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی نے ملکی معیشت تباہ کردی ہے :شمسہ یوسف
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن رہنماشمسہ یوسف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ملکی معیشت تباہ کردی ہے ،اس جماعت کی ناقص پالیسوں کی وجہ سے ملک بحرانوں کاشکارہے،آج کی دنیا میں قوموں کی سلامتی، استحکام اور ترقی کی ضمانت مضبوط اور پائیدار معیشت کے ذریعہ ہی فراہم کی جا سکتی ہے، غربت، بے روزگاری، مہنگائی، توانائی کا بحران، بدامنی، انتہا پسندی اور قومی بے توقیری ان سب کا علاج معیشت کی مضبوطی اور ترقی سے جڑا ہے۔ہم دنیا میں وقوع پذیر ہونے والی تبدیلیوں سے لاتعلق نہیں رہ سکتے۔ گلوبلائزیشن کے عمل سے دنیا سمٹ گئی ہے۔ علم اور انفارمیشن کے انقلاب نے قوموں کے لیے انسانی وسائل کی ترقی کو مرکزی حیثیت دے دی ہے مگر پیپلزپارٹی نے ملک کو سخت نقصان پہنچایا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور انقلابی ہے :ثمینہ خالد گھرکی
لاہور(جی پی آئی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور انقلابی ہے ،اس جماعت نے ہمیشہ عوام کے مفادات کو عزیز رکھتے ہوئے منشور پیش کیاہے ،عام انتخاب میں کامیاب ہونے کے بعد اپنے منشور پر عمل کرکے ایک بار پھر قوم کی خدمت کریںگے ،پاکستان پیپلزپارٹی غریبوں کی جماعت ہے اس نے ہمیشہ محروم طبقہ کی نمائندگی کی ہے ،ذوالفقارعلی بھٹو غریبوں سے بہت محبت رکھتے تھے ،محنت کشوں کی محترمہ بے نظیر بہت قدر کرتی تھیںملک بھر کے محروم طبقے پیپلزپارٹی کوہی اپنے مسائل کا حل سمجھتا ہے کیوں کہ اس جماعت نے ہمیشہ محروم لوگوں کے مسائل حل کئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کے دور میں جعلی ادویات فراہم کی جاری ہیں:سیدہ ماجدہ زیدی
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کی جنرل سیکرٹری خواتین ونگ سید ہ ماجدہ زیدی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق کے دور میں بلا تعطل اور بلا تاخیر صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں اور ایمرجنسی وارڈز میں تمام ادویات بشمول جان بچانے والی بیش قیمت ادویات کی بلاتخصیص مفت فراہمی کویقینی بنایا ،اب مسلم لیگ ن کے دور میں جعلی ادویات فراہم کی جاری ہیں،عوام جعلی سیرپ سے مررہے ہیں ،ادویات سے کیڑے برآمدہورہے ہیں ،ہسپتال مالی بحران کا شکار ہیں،ان ہسپتالوں میں عوام کوبنیادی سہولتیں ہی میسر نہیں ہیں ،حکمران سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سندھ اور خیبر پختونخواہ میں نگران حکومتوں کے نام پر وزارتوں کی بندر بانٹ جاری ہے: سید منور حسن
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا ہے کہ سندھ اور خیبر پختونخواہ میں نگران حکومتوں کے نام پر وزارتوں کی بندر بانٹ جاری ہے اور پانچ سال سے اقتدار پر قابض لوگ ہی دوبارہ وزیر مشیر بننے کی کوشش کر رہے ہیں ،نگران حکومتوں کیلئے پارٹی سیاست سے بالا تر اور سیاسی جماعتوں سے لا تعلقی بنیادی شرط ہے ، آئینی شرائط کی پرواہ نہ کرتے ہوئے سندھ میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم اور خیبر پختونخواہ میں پیپلزپارٹی، اے این پی اور جے یو آئی نگران وزارتیںحاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں ۔عوام ایسی غیر آئینی حکومتوں کو ہرگز قبول نہیں کریں گے اور نہ ہی ان حکومتوں کی نگرانی میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کسی کیلئے قابل قبول ہونگے ،الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ فوری طور پر اس کا نوٹس لیتے ہوئے اپنی نگرانی میں غیر جانبدار نگران سیٹ اپ کے قیام کو یقینی بنائیں۔ ملک کو انتشاراور انارکی سے بچانے کیلئے ضروری ہے کہ وفاقی اور صوبا ئی حکومتیں مکمل طور پرپارٹی سیاست سے بالا ترہوں تبھی وہ اپنی آئینی ذمہ داریوں سے کماحقہ عہدہ برأ ہوتے ہوئے شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنا سکیں گی۔منصورہ سے جاری اپنے ایک بیان میںسید منور حسن نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان نگران وزارتوں کی تقسیم کے فارمولے طے کرنے کی اطلاعات مل رہی ہیں اور 40/60 فیصد کی باتیں ہورہی ہیں جو سراسر آئین کے منافی اور آئندہ انتخابات کو ہائی جیک کرکے مرضی کے نتائج حاصل کرنے کی منصوبہ بندی ہے ۔عوام نے پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں کی حکومت کے پانچ سال رو رو کر پورے کئے ہیں اور لوگوں نے دن رات دعائیں کرکے حکومت کے نام پر مسلط اس عذاب سے نجات حاصل کی ہے ،لیکن نگران حکومتوں کے نام پر ایک بار پھر وہی لٹیرے ،بھتہ مافیا،ٹارگٹ کلرز اورلینڈ مافیا اقتدار پر قابض ہونے کی تیاری کرچکے ہیں ۔سید منور حسن نے کہا کہ نگران حکومتو ں کے نام پراگر دوبارہ انہی لوگوں کو مسلط کرنا تھا تو پھر حکومتوں کو تحلیل کرنے کی کیا ضرورت تھی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں کا رویہ ملک میں انارکی اور انتشار کا باعث بن سکتا ہے ،زرداری اور اس کے حواری اقتدار چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں آئندہ انتخابات کے بروقت انعقاد اور انہیں غیر جانبدار بنانے کیلئے ضروری ہے کہ حکومتوں میں رہنے والی پارٹیاں فوری طور پر اقتدار سے الگ ہوجائیں اور اقتدار جلد از جلد غیر جانبدار نگران سیٹ اپ کے حوالے کردیا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دولت ایمان اور سلطنت پاکستان ہمارے پاس اللہ تعالی کا بہت بڑا انعام ہے:ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی
لاہور( جی پی آئی)بانی ادارہ صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ دولت ایمان اور سلطنت پاکستان ہمارے پاس اللہ تعالی کا بہت بڑا انعام ہے اس پر فتن دور میں ان ہر دو نعمتو ں پر شدید حملے ہو رہے ہیں ایمان جو دارین کی سعادتوں کا محور ہے اس کی حفاظت اولین فریضہ ہے اور اس کے دفاع کی خاطر جدو جہد بہت بڑا جہاد ہے آج کی تمام باطل قوتیں اور الحادی طاقتیں عقیدہ توحید و رسالت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں اسلام دشمن قوتوں کو اس امر کا ادراک ہے کہ امت مسلمہ کی قوت کا راز اس کے محکم نظریات ہیں چنانچہ وہ مسلمانوں کی نظریاتی پختگی کو ختم کرنے کیلئے مختلف قسم کے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں ۔بحیثیت مسلمان ہمارا خمیر اور ضمیر دوسری قوموں سے جدا ہے ۔ ہمارا اور دوسری قوموں کابیماری کی تعریف میں بھی اختلاف ہے علاج میں اتفاق کیسے ہو سکتا ہے ۔آج کے بنائے ہوئے نظاموں کے مقابلے میں ہمیں نظام خلافت راشدہ کی ضرورت ہے جس سوچ کے تحت ہمارے اکابر نے علیحدہ ملک کی ضرورت محسوس کی اسی سوچ کے تحت ہی اس ملک کو بچایا جا سکتا ہے ۔آج کی جس لبرل اور امپورٹڈ سوچ کے نزدیک پاکستا ن کے قیام کا کوئی جواز نہیں ہے اس سے پاکستان کے استحکام کی توقع بے فائدہ ہے ۔ ہمارے ملک کی بنیاد بھی دو قومی نظریے پر ہے اور بقا بھی دو قومی نظریے سے ہے ۔ مقام افسوس یہ ہے کہ ہمارے ملک میں نت نئی ایسی کاروائیاں ہو رہی ہیں جس سے پاکستان کی اسا س پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں ۔کلچر اور ثقافت کے نام پر جس تیزی سے بے حیائی ، عریانی اور فحاشی کا لیول بڑھ رہا ہے اس سے اخلاقی اور روحانی اقدار کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں ۔خود کش دھماکوں نے اس ملک کی چولیں ہلادی ہیں ۔ڈرون حملوں اور غیر ملکی مداخلت نے اس کے آزاد ملک ہونے پر سوالیہ نشان لگا رکھا ہے ۔لسانیت ، فرقہ واریت اور علاقائی تعصب نے اس میں اضطراب پیدا کر رکھا ہے ۔ان تمام دکھوں کا مداوا اور تمام بیماریوں کا علاج اس نظریے کی طرف رجوع کرنے میں ہے جس پر یہ ملک قائم ہے ۔چناچہ دو قومی نظریے کے احیاء کیلئے 23 مارچ بروز ہفتہ بعد نماز عشاء ریلوے سٹیڈیم گڑھی شاہو لاہور میں پانچویں مرکزی عقیدہ توحید سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔جس میں عقیدہ توحید اور جذبہ عشق رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی روشنی میں پاکستا ن کو دھشت گردی اور غیر ملکی مداخلت سے نجات دلانے اور عریانی و فحاشی کے سامنے بند باندھنے کیلئے لائحہ عمل پیش کیا جائے گا ۔عقیدہ توحید سیمینار کی تشہیر ی مہم کو روکنے کیلئے طرح طرح کی روکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں ،اشتہار پھاڑے جا رہے ہیں ،بینر اتارے جا رہے ہیں ،چاکنگ مٹائی جا رہی ہے اور کارکنوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے ہم ان تمام اوچھے ہتھکنڈوں کی مذمت کرتے ہیں ۔ جوزف کالونی جیسے حادثے کے ڈانڈے قانون ناموس رسالت 295c سے ملانا قابل مذمت ہے ۔ جذبہ عشق رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر تنقید کرنے سے اشتعال پیدا ہوگا ۔دنیا کو عشق رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور دھشت گردی میں فرق کرنا ہو گا ۔ ایس پی انوسٹی گیشن جب عدالت کو بتا چکا ہے کہ ملزم ساون مسیح نے توہین رسالت کی ہے اور ایف آئی آر درست ہے تو ملزم کو جلد سزا ملنی چاہئے اور اس کی حمایت میں بولنے والوں کو کٹہرے میں لانا چاہئے ۔سپریم کورٹ کو یہ کھوج لگانا چاہئے کہ پاکستان میںتوہین رسالت کے واقعات کیوں ہو رہے ہیں ؟سیمینار میں انجینئر ثروت اعجاز قادری( سربراہ سنی تحریک) پیر سید نوید الحسن مشہدی (سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکھی شریف) ۔ میاں ولید احمد شرقپوری ۔ شیخ الحدیث حافظ محمد عبدالستار سعیدی ، علامہ خادم حسین رضوی (امیر فدایان ختم نبوت )، پیر سید ماہ منیر گیلانی (ڈیری اسماعیل خان )، پیر سردار احمد عالم ، صاحبزادہ رضائے مصطفی نقشبندی (سربراہ تحفظ ناموس رسالت محاذ) ، صاحبزادہ عبدالمصطفی ہزاروی ، مولانا غلام محمد سیالوی ،ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی ،پیر سید کرامت علی حسین شاہ ، صاحبزادہ حامد رضا ، صاحبزادہ دائود رضوی سمیت سینکڑوں علماء و مشائخ شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پا کستان سنی تحریک 22مارچ کونا اہل حکمرانوں کی رخصت پر” یوم نجات” منائے گی
لاہور( جی پی آئی)پا کستان سنی تحریک پنجاب کے صوبائی صدر محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہاہے کہ پاک ایران گیس اور گوادر منصوبے ملک وقو م کی تر قی کیلئے انتہائی اہم ہیں۔عرب ممالک امریکی جنگ پا کستان میں لڑ رہے ہیں۔کراچی میں قتل و غارت گری میں ملوث گروہ پا کستان کے بد ترین دشمن ہیں۔پشاور جوڈیشل کمپلیکس پر حملے نے ثابت کر دیا کہ طالبان سے مزاکرات ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ۔دہشت گرد حکومت اور ریاست کی رٹ ختم کرنا چا ہتے ہیں۔دہشت گردوں کے ہمدردوں کو اپنا قبل درست کر لینا چا ہئے۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گذ شتہ روز صوبائی دفتر میں آنے والے مختلف قومی اور صو بائی اسمبلیوں کے امیدواروں سے ملاقات کے دوران کیا ۔محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہاکہ آئندہ ہو نے والے عام انتخابات کا بروقت ہونا ملک وقوم کے لئے بہت ضروری ہے۔مہنتی ،ملک وقوم سے مخلص اور قوم کا حقیقی درد سمجھنے والے امیدواروں کو منتخب ہونا چا ہئے۔پیسے ،دھونس ،دھمکی،برادری ،تعلق واسطہ اور دھاندلی کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کرنا ہو گا۔محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہاکہ ملکی معیشت کی تبا ہ حالی،بے روز گاری،دہشت گردی اور غربت نے نوجوان نسل کو گمراہی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔حکمرانوں نے گذ شتہ پا نچ سالوں میں عوام کو سوائے جھوٹے واعدوں اور طفل تسلیوں کے کچھ بھی نہیں دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عام انتخاب میں پیپلزپارٹی اپنے انجام کو پہنچ جائے گی:اللہ رکھا چوہدری
لاہور( جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ عام انتخاب میں پیپلزپارٹی اپنے انجام کو پہنچ جائے گی ، پاکستان کو جدید معیشت میں ڈھالنے اور بحرانوں کے موجودہ دلدل سے پاکستان کو نکالنے کے لیے قوم مسلم لیگ (ن) کو واضح اکثریتی مینڈیٹ دے گی جیسا کہ اس نے 1997ء میں دیا تھا۔ پاکستان کو آگے پہنچانے کے لیے جن ٹھوس فیصلوں کی ضرورت ہے انہیں کوئی کمزور یا ناتجربہ کار حکومت نہیں کر سکتی، 1997ء میں ہمیں دوتہائی مینڈیٹ ملا تو ہم نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر اس کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا، 2013ء میں ہمیں دوتہائی مینڈیٹ ملا تو ہم پاکستان کی معیشت کو زندہ کر کے ناقابل تسخیر اقتصادی قوت میں ڈھال دیں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گھرکی ہسپتال کے علاوہ کوئی ایسا ہسپتال نہیںجہاں ریڑھ کی ہڈی کا مکمل اور سستا علاج ہوتاہو :ڈاکٹر عامر عزیز
لاہور(جی پی آئی)گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال کے زیر اہتمام اور پنجاب کڈز کلب اور لیڈیز ویلفیئرکمیٹی PCSIRھائوسنگ سو سائٹی جا نب سے فیملی پارک میںسرجن،پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز نے ریڑھ کی ہڈی و سپائن کے مسائل پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھر میں گھرکی ہسپتال کے علاوہ کوئی ایسا ہسپتال نہیںجہاں ریڑھ کی ہڈی کا مکمل اور سستا علاج ہوتاہو کیو نکہ ہم گھرکی ہسپتال میں ریڑہ کی ہڈی کے مہنگے امپورٹڈ مہروں کی بجائے پاکستان میں تیار ہونے والے سستے مگر امپورٹڈ مہروں سے کوالٹی میں بہتر مہرے اور دیگر اعضاء دوران اپریشن لگاتے ہیں ریڑھ کی ہڈی کی تکلیف عام طور پرغر یبوں کی ہے اس لیئے صوبائی اور وفاقی حکومت نے ایسے اداروں کے قیام میں دلچسپی نہیں لی اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر اعتزاز،ڈائریکٹر نعیم گھرکی،ڈاکٹر عاصم، ڈاکٹراسماعیل انصاری،شاہد ارسل،فرحت ارسل بھی موجود تھے ڈاکٹر عامر عزیز نے کہا گھرکی ہسپتال میں ہم نے مخیر حضرات کے تعاون سے ایک اسپائن سینٹر بنایاہے جس میں پاکستان کے علاوہ بیرون ملک سے آنے والے مریضوںکا بھی علاج ہو گا وارڈ میں صرف MIR مشین کی کمی ہے جو صرف دو بلٹ پروف گاڑیوں کی قیمت کی ہے مگر بے حس حکمران تعان کر نے کے لیئے تیار نہیں مگر ہمین خدا پر بھروسہ اور عوام پر اعتماد ہے ہم اسکے لیئے بھی فنڈز اکٹھے کر کے گھرکی ہسپتال میں پاکستان کا پہلا اور ایشیا کا دوسرا سپائن سینٹر بنا کر دم لیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ق نے پنجاب میں شعبہ تعلیم میں انقلابی اقدامات کئے:ثمینہ خاور حیات
لاہور( جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شعبہ خواتین ثمینہ خاور حیات نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ ق نے پنجاب میں شعبہ تعلیم میں انقلابی اقدامات کئے،ہم نے میڑک تک مفت تعلیم کا انتظام کیا ،2 کروڑ 80لاکھ طلبا کے لئے مفت کتابیں تقسیم کیں ،11لاکھ طالبات کے لئے مالی وظائف کا انتظام کیا ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ن لیگ نے شعبہ تعلیم میں صرف نمائشی اقدامات کئے ،اس جماعت نے اپنے مفادات کے لئے شعبہ تعلیم کو تباہ کردیا ،اس شعبہ میں من پسند افراد تعینات کرکے اپنی مرضی کے پروگرام بنائے گئے ،ن لیگ کے ان اقدامات کی وجہ سے طالب علم مایوس ہیں،سرکاری سکولوں کی حالت اتنی بری ہے کہ یہاں تعلیم حاصل کرنابہت مشکل ہے ،طالب علموں کو بنیادی سہولتیں میسر نہیں ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زرداری حکومت نے کرپشن،بدعنوانی اور عدلیہ کی حکم عدولی کے ریکارڈ قائم کیے:جماعت اسلامی پنجاب
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر امیدوار این اے 185پی پی 271نے کہا ہے کہ پاکستان میں تبدیلی نظام اور چہروں کی تبدیلی ہر باشعور فرد کا تقاضہ ہے اور یہ تبدیلی جماعت اسلامی ہی لاسکتی ہے۔سابقہ حکمرانوں نے ملک کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے۔ملکی عزت،وقار اور سلامتی کو امریکہ کے پاس گروی رکھ دیا گیا ہے۔ قوم کو خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کرنا چاہئے بلکہ نیک ایماندار اور صالح قیادت منتخب کرنے کے لئے جماعت اسلامی کا ساتھ دینا چاہیے۔ جماعت اسلامی کی اولین ترجیحات توانائی بحران کا خاتمہ تعلیم و صحت اور روز گار ہے۔ زرداری حکومت نے کرپشن ،نااہلی، بدانتظامی، قانون کی پامالی،اداروں کے تصادم اور عدلیہ کی حکم عدولی کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکمران ٹولہ سیاست کے گھوڑے پر
سوار منزل مقصود حاصل کرنے کی بجائے ملکی خود مختاری اور سا لمیت کو دائو پر لگاتے ہوئے پاکستان اور قوم کا مستقبل تاریک کرگئے۔ اقتصادی اور خارجہ پالیسی مجموعی طور پر ناکام ہوئی۔ پبلک سیکٹر کے اداروں کے لئے اربوں ڈالر قرض لیے گئے۔ قرضوں کی مد میں اضافہ اور روپے میں ریکارڈ کمی ہوئی ۔ گزشتہ پانچ سالوں میں 1800ارب ڈالر کی کرپشن ہوئی۔ بین الا قوامی اداروں سے 27کھرب روپے کا قرضہ لیا۔ جس میں 23کھرب منظور نظر جیالوں اور سیاسی بنیاد پر چلائے جانے والے حکومت کے 8اداروں پر خرچ ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے اپنی جائیدادوں میں اضافہ کیا اور محل بنائے۔ غریب عوام غربت کی چکی کے دو پاٹوں میں پستی رہی ۔چوری اور سینہ زوری کے تحت ایک سال میں 1ارب 81کروڑ 30روپے کی گیس چوری ہوئی 136کے خلاف مقدمات درج ہوئے اور سزا ایک شخص کو ہوئی ۔ ٹیکسٹائل سیکٹر کے عملہ کی ساز باز سے 70لاکھ روپے کا ماہانہ نقصان ہورہا ہے۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزید کہاکہ اگر عوام چاہتے ہیں کہ پاکستان خوشحال ہو اور قوم ترقی یافتہ اقوام میں شامل ہو تو ان موقع پرست اور مفاد پرست سیاستدانوںسے جان چھڑائی جائے اور جماعت اسلامی کو ووٹ دیکر چوروں ،لٹیروں کا راستہ بند کردیں انشاء اللہ جماعت اسلامی سید منور حسن امیر جماعت اسلامی پاکستان کی قیادت میں اپنے منشور پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو تمام بحرانوں سے نکال لے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جماعت اسلامی22مارچ کو رائے ونڈمیں جلسہ عام منعقد کرے گی
لاہور(جی پی آئی)جماعت اسلامی لاہور میں انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے 22مارچ بروز جمعة المبارک5بجے شام رائے ونڈ میں جلسہ عام منعقد کرے گی۔جماعت اسلامی این اے128کے زیر اہتمام ہونے والے جلسے میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان خصوصی طور پر شرکت کریں گے جبکہ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ،میاں مقصود احمد،حافظ سلمان بٹ،امیر العظیم،ظہور احمد وٹو،ذکر اللہ مجاہد،عبدالعزیز عابد،جہانگیر بارا ودیگر بھی خطاب کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی ن لیگ کا تباہ کردا پنجاب دوبارہ بحال کرے گی:پرویز رفیق
لاہور(جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ پنجاب کے صدر پرویز رفیق نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ن لیگ کا تباہ کردا پنجاب دوبارہ بحال کرے گی ،ن لیگ نے عوام کے منہ سے روٹی کاآخری نوالہ بھی چھین لیا ہے ،یہ جماعت عوام کو کچھ نہیں دے سکی ہے ،شہبازشریف صرف لوٹے بنانے تک محدود ہیں،ان کے پاس کسی قسم کی حکمت عملی موجود نہیں ہے ،ن لیگ نے پنجاب کو تباہ کردیا ہے ،اب پیپلزپارٹی یہاں نئی دور کرآغا ز کرے گی جہاں عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ،ن لیگ صرف لوٹ مار تک محدود ہے اس جماعت کے پاس عوام کودینے کے لئے کچھ نہیں ہے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الیکشن میں ایوان صدر کی مداخلت روکنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کو ٹھوس حکمت عملی اپنانی ہو گی: سینیٹر پروفیسر ساجد میر
لاہور (جی پی آئی)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستا ن کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ الیکشن میں ایوان صدر کی مداخلت روکنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کو ٹھوس حکمت عملی اپنانی ہو گی۔ نگران وزیر اعظم کے معاملے میں تاخیر سے پارلیمانی کمیٹی کی جگ ہنسائی ہوئی رہی ہے ۔ جسٹس (ر) ناصر اسلم زاہد جیسے سچے ،قانون پسند اور منصف مزاج شخص کی مخالفت سمجھ سے بالاتر ہے ، ہر معاملے میں دھڑے بندی کی مضحکہ خیز روایت ختم ہو نی چاہیے ،پیپلز پارٹی کے اقتدار کے ساتھ ہی اسکی مفاہمتی پالیسی بھی دم توڑ گئی ہے۔سعودی عرب کے دورہ سے واپسی پر ایئر پورٹ پر میڈیا اورکارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک غیر متنازعہ الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئے سیاسی جماعتوں میں باہمی تحفظات افسوس ناک ہیںہے۔ سیاسی جماعتوں کا یہ رویہ ظاہر کرتا ہے کہ ملک میں جمہوری سیاسی کلچر پروان نہیں چڑھ سکا۔ نگران حکومتوں کی تشکیل کے سلسلے میں جس بدذوقی کا
مظاہرہ کیا گیا اس کی تلافی کے لئے ضروری ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کے ارکان ایک ایسے شخص کو نامزد کریں جسے عوام بھی احترام کی نظر سے دیکھتے ہوں۔ کسی ایک نام پر پارلیمانی پارٹی بھی اتفاق رائے پیدا نہ کرسکی تو یہ سیاسی کارکنوں کے لئے شرمندگی کا باعث ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کو عینک کانشان ملا ہے، سیاسی کمیٹی کی مشاورت سے انتخابی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہمارا سیاسی اتحاد ہے تاہم حتمی فیصلہ مسلم لیگ ن کی قیادت کے ساتھ فائنل مزاکرات کے بعد معروضی حالات کے مطابق کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پہلی بار یوٹیلیٹی سٹورز نے اڑھائی ارب روپے کا منافع کمایا، 21 ارب روپے حکومت کو ٹیکس دیا : پرویزالٰہی
لاہور(جی پی آئی ) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار یوٹیلیٹی سٹور نے اڑھائی ارب روپے کا منافع کمایا اور عام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا مؤثر نظام رائج کیا جس کے سبب ہمارے دور میں اس ادارے نے حکومت کو 21 ارب روپے کا ٹیکس ادا کیا، رمضان پیکیج سے عام آدمی نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور رمضان میں قیمتوں کو بڑھانے والے بھی مجبور ہو گئے کہ وہ ایک حد تک ہی قیمتیں بڑھا سکتے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ملکی انڈسٹری کو فروغ دینا میری اولین ترجیح رہی ہے اس کیلئے مجھے فیصلہ کرنے میں کبھی کوئی دشواری پیش نہیں آئی کیونکہ مقصد واضح ہو تو فیصلے آسان ہو جاتے ہیں، بھارت کے ساتھ تجارت میں کار، موٹر سائیکل اور ٹریکٹر انڈسٹری کو تحفظ دیا اور اس کیلئے ہر قسم کا دبائو مسترد کر دیا حالانکہ مجھے بھارتی سفارتخانے کے لوگوں اور کئی صنعتکاروں نے بھی آ کر آٹو موبائل انڈسٹری کے حوالے سے درخواست کی کہ انڈین مصنوعات کو درآمد کرنے کی اجازت دی جائے مگر میں اسے قومی انڈسٹری کیلئے مفید نہیں سمجھتا تھا اس لیے میں نے غیر لچکدار موقف اختیار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مئی 2011ء میں وسیع تر ملکی مفاد کی خاطر حکومت
میں شمولیت کا فیصلہ کیا اور اپنے اس فیصلے کو صحیح ثابت کیا، بطور سینئر وفاقی وزیر وزارت صنعت کا قلمدان سنبھالتے ہی اپنی پارٹی کے تمام وزراء کو ہدایت کی کہ ان کی بہترین کارکردگی کے باعث عوام کو ایک واضح فرق نظر آنا چاہئے اور آج الحمد للہ وزارت صنعت میں تین بڑی کارپوریشنز یوٹیلیٹی سٹور، این ایف سی اور EPZA کی کارکردگی اور کامیابی سب کے سامنے ہے۔ وہ آج یہاں سٹیٹ گیٹ ہائوس میں سرکاری افسران اور ملازمین کے اعزاز میں دی گئی الوداعی تقریب کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں پاکستان مسلم لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین، محمد بشارت راجہ، چودھری ظہیرالدین، لیفٹیننٹ جنرل (ر) شاہد، سیکرٹری انڈسٹری شفقت نغمی، ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹور میجر جنرل (ر) ملک محمد فاروق، چیئرمین EPZA سعادت چیمہ، چیئرمین این ایف سی رضوان ممتاز علی، طارق شفیق خان، احمد نوازسکھیرا، یوسف نسیم کھوکھر، خرم خان، جی ایم سکندر اور ناصر حیات بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں پہلے سال یوٹیلیٹی سٹور کی 300 سے زائد اشیاء کی قیمتیں کم کرنے کے ساتھ ساتھ 2 ارب روپے کی سبسڈی دی جس کے باعث 15 ارب روپے کی ریکارڈ سیل ہوئی، اسی طرح دوسرے سال اڑھائی ارب روپے کی سبسڈی دینے سے 22 ارب روپے کی ریکارڈ سیل اور یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کو 2.5 ارب روپے کا منافع ہوا جبکہ 21 ارب روپے کا ٹیکس سرکاری خزانہ میں جمع کرایا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ ہم نے پہلی مرتبہ ایک ہی چھت تلے میگا سٹور کا نظام متعارف کرایا اور ملک بھر میں 2000 نئے یوٹیلیٹی سٹور کھولنے کیلئے فزیبلٹی رپورٹ تیار کی اور آج الحمد للہ یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن ایک منافع بخش ادارہ بن چکا ہے، اسی طرح ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز اتھارٹی کا نیٹ ورک پورے پاکستان میں پھیلایا، گوجرانوالہ، فیصل آباد سمیت متعدد شہروں میں نئے زونز کا قیام عمل میں لایا گیا اور چیمبرز کے اندر رابطہ دفاتر کھول دیئے جس سے انشاء اللہ ایک بلین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہو گا۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ گیس کی شدید قلت اور مشکل حالات کے باوجود ہم نے کھاد کی قلت نہیں ہونے دی اور حکمت عملی کے تحت کھاد کی فی بوری قیمت میں 150 روپے کمی کی، ڈیڑھ سال کے عرصہ میں این ایف سی کی منافع کی شرح
100 فیصد رہی جبکہ این ایف سی کے ماتحت تعلیمی اداروں میں ضرورت مند اور مستحق طلباء کیلئے اڑھائی کروڑ روپے کے فنڈ ز جاری کئے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے اپنے دور حکومت میں تمام ذمہ داریوں کو ایمانداری اور احسن طریقے سے انجام دیا، عوام اور ملک کے مفاد میں جو کچھ ممکن تھا وہ ہم نے کیا، اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو آئندہ بھی اسی لگن اور نیت سے عوام کی فلاح اور ملکی بہتری اور خوشحالی کیلئے اقدامات کرتے رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
برطانوی ہائی کمشنر کی ڈاکٹر ارباب غلام رحیم اور ہمایوں اختر خان سے ملاقات
لاہور (جی پی آئی( پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے آج پاکستان مسلم لیگ ہم خیال کے سیکرٹری جنرل ہمایوں اختر خان کی طرف سے دئیے گئے ظہرانے میں شرکت کی،اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ہم خیال کے صدر ڈاکٹر ارباب غلام رحیم بھی موجود تھے، ظہرانے کے موقع پر ہونی والی ملاقات میں ملکی اور علاقائی سیاسی ، تجارتی اور معاشی حالات پر کھل کرتبادلہ خیال کیا گیا ، برطانوی ہائی کمشنر نے ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کی وطن واپسی کو ملک اور جمہوریت کے لیے خوش آئند قرار دیا، پاکستان مسلم لیگ ہم خیال کے دونوں رہنمائوں نے برطانوی ہائی کمشنر کو بتایا کہ آنے والے متوقع انتخابات میں مسلم لیگی اتحاد حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائے گا ، کیونکہ لوگ پاکستان کی خالق جماعت اور ملک و قوم کے لیے اس کی خدمات کو سراہتے ہیں، اس لیے عوام کی اکثریت اس بار بھی مسلم لیگ کے حق میں اپنا فیصلہ دے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی نے آئینی مدت پوری کرکے تاریخ رقم کردی ہے :عمران بھٹی
گوجرانوالہ( جی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے اقلیتی رہنما و جنرل سیکرٹری پیپلز یوتھ آرگنائزیشن عمران بھٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے آئینی مدت پوری کرکے تاریخ رقم کردی پاکستان میں جمہوریت کو ٹریک پر چلانے کا کریڈٹ صدر آصف علی زرداری کو
جاتا ہے مخالفین کی تمام تر سازشوں اور منفی پراپیگنڈوں کے باوجود پیپلز پارٹی کی حکومت نے پہلی مرتبہ پانچ سال پورے کئے اور جمہوریت کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کیا قائدین پیپلز پارٹی نے لہودیکر جمہوریت کے پودے کو پروان چڑھایا پاکستان سے توانائی بحران کے خاتمے کیلئے پیپلز پارٹی کی حکومت نے لاتعداد منصوبوں کاآغاز کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوہیانوالہ میں پیپلز یوتھ کے کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیپلز یوتھ لوہیانوالہ کے عہدیداروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی عمران بھٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات کاکردگی کی بنیاد پر جیتے گی حکومت کی پانچ سالہ کاکردگی شاندار ہے اور صدر مملکت آصف نے مفاہمتی سیاست کے زریعے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کئے رکھا اور جمہوریت مخالف سیاسی جماعتوں کی تمام سازشوں کو دفن کردیا انہوںنے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلز یوتھ کے کارکن پیپلز پارٹی کی فتح میں اپنا اہم کردار ادا کرینگے اور بھگوڑے سیاستدانوں کو ملک سے بھاگ جانے پر مجبور کردینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انتخابات عوام کے پاس احتساب کا بہترین موقع ہیں:حاجی نواز چوہان
گوجرانوالہ (جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حاجی نواز چوہان نے کہا ہے کہ انتخابات عوام کے پاس احتساب کا بہترین موقع ہیں، جو پانچ سال اقتدار میں رہنے کے باوجود لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی پر قابو نہ پا سکے وہ کس منہ سے عوامی خدمت کے دعوے کر رے ہیں، پنجاب حکومت کی عوامی خدمت نے مخالفین کو مشکل میں ڈال دیا، ملک کے مسائل نواز شریف کی قیادت میں ہی حل ہوں گے، انشاء اللہ مسلم لیگ ن کے برسراقتدار آتے ہی ملک میں خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی پی 92 کے مختلف علاقوں تھیڑی سانسی، باغبانپورہ اور نوشہرہ روڈ پر کارکنوں کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حاجی نواز چوہان کا کہنا تھا کہ دوسری پارٹیوں کے رہنمائوں کی جوق در جوق مسلم لیگ ن میں شمولیت نے سیاسی منظر نامہ تبدیل کر دیا، انشاء اللہ الیکشن میں دوتہائی اکثریت مسلم لیگ ن حاصل
کرنے میں کامیاب ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ حلقہ کے عوام کی بلاتفریق خدمت میرا مشن ہے، انشاء اللہ الیکشن میں عوام ایک بار پھر ثابت کر دیں گے کہ گوجرانوالہ مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سی او ٹو گیس کے مالکان اور دکانداروں نے ازرائیل سے پارٹنرشپ کرلی
گوجرانوالہ(جی پی آئی) سی او ٹو گیس کے مالکان اور دکانداروں نے ازرائیل سے پارٹنرشپ کرلی، منہ مانگی قیمتیں وصول کرنے لگے، 7 دن میں فی سلنڈر 1500 روپے اضافہ کردیا گیا، اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیں، لیمن سوڈا بھرنے والوں کا احتجاج۔تفصیلات کے مطابق لیمن سوڈا ایسوسی ایشن کے صدر عدنان بٹ نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے سی او ٹو گیس مہنگی نہیں ہوئی تاہم ایجنسی ہولڈرز اور دکاندار وں نے اپنی مرضی اورگیس نہ ملنے کا بہانہ کرتے ہوئے گیس بلیک کرنا شروع کردی ہے ۔ اُنھوں نے کہا کہ ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ گیس کی کوئی قلت نہیں اور ایجنسی ہولڈرز اور دکانداروں نے آپس میں مک مکا کرکے گرمی شروع ہونے سے پہلے ہی من مانی قیمتیں وصول کرنے کے لیے گیس کی قلت کا شور مچا رکھا ہے۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ پورے پاکستان میں گوجرانوالہ کے علاوہ کسی اور شہر میں گیس کے ریٹ نہیں بڑھے لیکن گوجرانوالہ میں صرف سی او ٹو گیس کی قیمت میں7 دن کے اندر فی سلنڈر 1500روپے اضافہ کردیا گیا ہے جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔ اُنھوںنے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ گیس کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ اس کاروبار سے منسلک افراد اپنا روزگار جاری رکھ سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جمہوریت کے خلاف پانچ سال تک سازشیں ناکام بنانا بہت مشکل کام تھا:میاں محمد ارقم خاں
گوجرانوالہ (جی پی آئی) پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد ارقم خاں نے کہا ہے کہ جمہوریت کے خلاف پانچ سال تک سازشیں ناکام بنانا بہت مشکل کام تھا جس کے لئے بہت تحمل کی ضرورت تھی، پیپلزپارٹی نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان سازشوں کو ناکام بنایا، یہ پیپلزپارٹی ہی ہے کہ جس کے قائدین اپنی جان تو قربان کردیتے ہیں مگر جمہوریت پر آنچ نہیں آنے دیتے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹ شیرے والا میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے ذوالفقار علی، میر علی گوندل، طالب حسین بٹ، ذکاء اﷲ پہلوان و دیگر نے بھی خطاب کیا، میاں ارقم خاں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت کی محافظ ہے، اس کے دور میں ہی بڑے بڑے معاہدے ہوتے ہیں، دنیا کو علم ہے کہ پیپلز پارٹی جو کہتی ہے وہ کرتی ہے اور اس جماعت کے قائدین اپنے اعلان پر عمل کرنے کے لئے جان تک قربان کردیتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جمہوری حکومت کی مدت پوری ہونے میں پیپلزپارٹی کا کلیدی کردار ہے:رائو اکرام خاں
گوجرانوالہ (جی پی آئی)پیپلزپارٹی کے ضلعی راہنما و سابق ناظم رائو اکرام خاں نے کہا ہے کہ جمہوری حکومت کی مدت پوری ہونے میں پیپلزپارٹی کا کلیدی کردار ہے، تمام تردبائو کے باوجود پیپلزپارٹی نے جمہوری نظام کو استحکام دیا، جمہوری نظام کے استحکام سے ہی ملک میں جمہوری کلچر مضبوط ہوا اور جمہوری اقدار کی بالادستی قائم ہوئی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے راہوالی میں منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، میٹنگ سے مبین خان، مشتاق بادل، میاں سعید، آغا عبدالمجید و دیگر نے بھی خطاب کیا، رائو اکرام خاں نے کہا کہ جمہوری قدروں کے مضبوط ہونے سے معاشرہ میں استحکام پیدا ہوا ہے اور عوام میں جمہوریت کے حق میںرائے مضبوط ہوئی اور اس نظام پر ان کا اعتماد بڑھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی آمدہ انتخابات میں بھی اپنی کارکردگی کی بناء پر بھرپور مینڈیٹ حاصل کرکے حکومت بنائے گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آکر اپنے منشور پرعمل کرکے ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کرے گی :خواجہ ایوب الیاس
گوجرانوالہ (جی پی آئی) مسلم لیگ (ن) کے راہنما خواجہ ایوب الیاس نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آکر اپنے منشور پرعمل کرکے ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کرے گی، مسلم لیگ (ن) کا منشور 2013ء قومی ترقی کا جامع پروگرام ہے جو قومی زندگی کے ہر شعبے کی بھرپور ترقی کا واضح روڈ میپ فراہم کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے غلام رحمانی بٹ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، خواجہ ایوب الیاس نے کہا کہ موجودہ اقتصادی بحران کے پس منظر میں پاکستانی معیشت کی بحالی کا عمل ہمارے نزدیک اندرون ملک اور بیرون ملک سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کرنے سے جڑا ہے۔ ہم نے پنجاب میں بیرونی سرمایہ کاری اور تعاون سے بڑے بڑے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچا کر ثابت کیا ہے کہ موجودہ حالات کے باوجود اگر کرپشن فری ماحول سرمایہ کاروں کو فراہم کیا جائے تو وہ پاکستان آنے کو تیار ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مفاد پرست سیاستدانوں کو ملک و قوم کی نہیں اپنی فکر ہے:مولانا محمد اکبر نقشبندی
گوجرانوالہ(جی پی آئی )صوبائی سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمعیت علماء پاکستان الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کا ق لیگ اور پی پی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہونے کے باوجود اپنے انتخابی نشان گھوڑے پر الیکشن لڑے گی۔انتخابات ملکی استحکام کیلئے ناگریز ہیں مفاد پرست سیاستدانوں کو ملک و قوم کی نہیں اپنی فکر ہے۔خود غرضی کی سیاست کرنیوالوں نے پاکستان کو یرغمال بنا رکھا ہے۔نگران وزیر اعظم پر متفق نہ ہونیوالے راہنمائوں نے قوم کو مایوس کیا ہے،نگران وزیراعظم کی نامزدگی پر پیدا ہونیوالا ڈیڈلاک افسوسناک ہے اس سے قومی قیادت کی اہلیت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے اور عدم تقرری پر شکوک جنم لے رہے ہیں۔ان خیالات
کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں سنی اتحاد کونسل کی رابطہ مہم کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مفتی محمد حسین صدیقی ، مفتی غلام نبی جماعتی ، الحاج سرفراز احمد تارڑ ، قاری غلام سرور حیدری ، قاری محمد اعظم چشتی ، پیر عمارسعید سلمانی ، مفتی محمد سعید رضوی ،مولانا محمدعارف چشتی ، حافظ محمد نعمان صدیقی، حافظ محمد رفیق قادری، حافظ محمد سعید زین ،مولانا محمد عارف چشتی ، حافظ محمد یعقوب فریدی ، حافظ آصف علی اویسی اور عبدالمجید کیلانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔مولانا اکبر نقشبندی نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک کو واچ لسٹ سے خارج کرنیکا فیصلہ قابل تحسین ہے اس فیصلے سے ثابت ہو گیا ہے کہ صوفیاء کرام کے ماننے والے پر امن اور محب وطن ہیں ملک کو اس وقت استحکام اور امن کی ضرورت ہے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو متفقہ لائحہ عمل بنانا ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکمرانوں نے پانچ سال میں عوام کو صرف مایوسی اور وعدے دیئے:بیرسٹر عادل سلیم خاں
گوجرانوالہ (جی پی آئی)تحریک انصاف کے سینئر رہنما حلقہ پی پی 94 بیرسٹر عادل سلیم خاں نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے پانچ سال میں عوام کو صرف مایوسی اور وعدے دیئے،لوٹ مار میں ریکارڈ بنانے والے ایک نیا منشور لئے عوام کو دھوکہ دینے کی سازش میں مصروف ہیں، باشعور عوام 23 مارچ کو ثابت کر دیں گے کہ تحریک انصاف کے سوا ملک میں اب کوئی نہیں آئے گا، انشاء اللہ الیکشن نتائج سب کیلئے حیران کن ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فرید ٹائون میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بیرسٹر عادل سلیم خاں کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے عوام میں احساس محرومی کو بڑھایاتو پیپلزپارٹی نے پانچ سالہ دور کرپشن کرنے اور چھپانے میں گزار دیئے۔ ان کاکہنا تھا کہ عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنے سے قائداعظم کا پاکستان بچ سکتا ہے۔ انہوں نے کارکنوں پر زوردیا کہ وہ ہر گھر گھر پیغام پہنچائیں اور 23 جلسہ میں شرکت کیلئے
بھرپور تیاری کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ سے سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ لاہور جائے گا۔اس موقع پر فیض رسول گجر، عمیر گجر، رانا عمران، محمد گلزار، ریاست بسرانے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گیپکو حکام نے تین دن کے اندر مطالبات تسلیم نہ کئے تو پورے ڈویژن میں دفاتر کی تالا بندی کر دینگے :یونین
گوجرانوالہ (جی پی آئی)گیپکو حکام نے تین دن کے اندر مطالبات تسلیم نہ کئے تو پورے ڈویژن میں دفاتر کی تالا بندی کر دینگے اور گیپکو کے تمام دفاتر کی بجلی بھی بند کر دینگے یہ بات گیپکو کے پیغام یونین سی بی اے کے ریجنل چیئرمین شعبہ اطلاعات سید مطلوب حسین نے اپنے بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ ملازمین کے بچوں کو پہلے مرحلے میں ملازمتیں دی جائیں اگر مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو دما دم مست قلندر ہو گا انہوں نے کہا کہ آج گیپکو سی بی اے یونین کے ریجنل چیئرمین منور گورائیہ کی سربراہی میں افسران کیساتھ اس معاملہ میں مذاکرات ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ن لیگ کی پارٹی ٹکٹ کے حصول کیلئے ایک دوسرے کو منانے کی کوششیں
گوجرانوالہ (جی پی آئی) حلقہ پی پی 96 سے مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کروانے والے سات اراکین نے حلقہ کے مسلم لیگ (ن) کے ناراض راہنمائوں اور کارکنوں کو منانے کی مہم تیز کر دی، اس سلسلہ میں سابق ناظم چودھری محمد آصف چیمہ جو کہ مسلم لیگ (ن) کے موجودہ رکن صوبائی اسمبلی شیخ ممتاز احمد ہاشمی کے رویہ کی وجہ سے پارٹی سے نالاں تھے انہیں منانے کیلئے اجلاس منعقد ہوا جس میں عامر یعقوب وڑائچ، توفیق احمد بٹ، رانا مقصود احمد، کاشف حفیظ، اشفاق مٹو، ملک شہباز و دیگر شریک تھے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عامر یعقوب وڑائچ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن نظریاتی کارکن ہیں جو پارٹی کا اثاثہ
ہیں اور یہ کارکن پارٹی کا کبھی ساتھ نہیں چھوڑ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنان ذاتی اختلافات کو پارٹی مفادات پر قربان کرتے ہوئے آئندہ انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور پارٹی قائدین کی طرف سے نامزد کردہ ٹکٹ ہولڈرز کو بھرپور کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام سات (7)اجتماعی شادیوں کی تقریب
گوجرانوالہ(جی پی آئی ) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام سات (7)اجتماعی شادیوں کی تقریب گوجرانوالہ میں منعقد ہوئی ۔ ان شادیوں میں خطبہ اور دعا کے فرائض المصطفیٰ پنجاب کے صدر صاحبزادہ عطاء ُ المصطفیٰ نوری نے انجام دیئے ۔ اس تقریب میں DCOنجم شاہ ، المصطفیٰ آزاد کشمیر کے صدر عتیق کیانی ، مسلم ہینڈز انٹرنیشنل پاکستان چیپٹر کے صدر سید ضیائُ النور شاہ نے خصوصی شرکت کی ۔ اجتماعی شادیوں کی اس کامیاب تقریب کے انعقاد پر المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد حنیف طیب نے گوجرانوالہ میں المصطفیٰ کے رہنمائوں ڈاکٹر عمران، جاوید چوہدری اور انکے ساتھیوں کو مبارکباد پیش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انصار ویلفیئر سوسائٹی نے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی ہر سطح پر بھرپور حمایت کرنے کا اعلان کر دیا
گوجرانوالہ(جی پی آئی)انصار ویلفیئر سوسائٹی نے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی ہر سطح پر بھرپور حمایت کرنے کا اعلان کر دیا، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن خرم دستگیرخان کے اعزاز میںسول لائن میںمنعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے صدر سوسائٹی ایاز امین ،سرپرست عارف نور ،نائب چیئرمین مجلس شوریٰ محمد الیاس، صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ یوسی 38 علیم حارث انصاری ،شیخ احسن امین،محمد اشفاق،محمد رفیق ،خلیق احمد اور دیگر نے کہا کہ ملک کو اس وقت نواز شریف کی
محب وطن قیادت کی اشد ضرورت ہے ،انصاری برادری ہر سطح پر مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑی ہے ،این اے 96میں انجینئر خرم دستگیر خان کو شاندار عوامی خدمات اور گوجرانوالہ کو ایک نئے جدید شہر کا روپ دینے پر ریکارڈ ووٹوں سے کامیاب کرایا جائے گا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر خرم دستگیر خان نے کہ میاں نواز شریف ملک کو ایک آزاد ،خود مختار اور خوشحال ملک بنائیںگے،عوام عام انتخابات میں ملکی سا لمیت ترقی و خوشحالی کی ضمانت مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت دلائیں تاکہ پاکستان کو غیروں کی غلامی سے نکال کر خود انحصاری اور ترقی کے موٹر وے پر گامزن کیا جاسکے،انہوں نے کہا کہ پانچ سال ملک وقوم کی تقدیر سے گھنائونا کھیل کھیلنے والاٹولہ عام انتخابات میں نشان عبرت بن جائے گا،مسلم لیگ ن عوامی طاقت سے ایک ایسے پاکستان کی بنیاد رکھے گی جہاں انصاف اور روزگار ہر شہری کی پہنچ میں ہو گا اور ہر پاکستانی امن سے زندگی گزار سکے گا۔
