Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

اضلاع کی خبریں 30.09.2013

October 1, 2013October 1, 2013 0 1 min read

پشاور میں ہو نے والی دہشتگردی کے خلاف پھالیہ کرسچن بیسک کمیونٹی کی زیر اہتمام احتجاجی پروگرام کا انعقاد کیا گیا
پھالیہ (جی پی آئی) پشاور میں ہو نے والی دہشتگردی کے خلاف پھالیہ کرسچن بیسک کمیونٹی کی زیر قیادت چرچ میں ایک زبردست احتجاجی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں سماجی ،سیاسی ،غیر سیاسی ،مذہبی اور ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراداور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور پشاور میں ہونے والی دہشتگردی پر شدید غم و غصہ کا اظہارکرتے ہوئے صدر کرسچن بیسک کمیونٹی بنیامین لعزر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دہشتگردی پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے ۔دہشتگردوں کے نیٹ ورک نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں روزانہ انسانی جانوں کا ضیاع معمول بن چکا ہے جو کہ حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا دین اور مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ صرف اور صرف خوف و ہراس پھیلا کر پاکستان کا نام پوری دنیا میں بدنام کر رہے ہیں مگر اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے اور میدان محشر میں انسانی جانوں کے ضیاع کا حساب ہر ایک کو دینا ہو گا۔آصف جاوید مسیح بھٹی آرگنائزر کرسچن بیسک کمیونٹی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے الیکشن کے دوران دہشتگردی کو ختم کرنے کے وعدے کئے تھے مگر حکمران اقتدار کے ایوانوں پر مسلط ہو کر تمام وعدے بھول چکے ہیں ۔انسانیت کی سر عام تذلیل کی جا رہی ہے ۔بابو کرسٹو فرانچارج چرچ پھالیہ نے کہا کہ دہشتگرد ملک و قوم کے دشمن ہیں اور حکومتی سطح پر دہشتگردی کو ختم کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ ہر فرقہ کے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر دہشتگردی کے خلاف جہاد کرنا ہوگا تاکہ اسلام کے نام پر قائم ہونے والے پاکستان کو دہشتگردی سے پاک کیا جا سکے ۔اور آخر میں انہوں نے دعائیہ کلمات کے ساتھ ملک پاکستان میں بسنے والے عوام اور ملک کی حفاظت کی دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دہشتگردوں کو کیفرکردار تک پہنچائے بغیر امن ممکن نہیں:مولانا محمد اکبر نقشبندی
گوجرانوالہ(جی پی آئی)سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام جامع مسجد انوار مدینہ میں پشاور دھماکوں پر تین روزہ سوگ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمعیت علماء پاکستان الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کو کیفرکردار تک پہنچائے بغیر امن ممکن نہیں۔ملک میں مسلم و غیر مسلم سب عدم تحفظ کا شکار ہیں۔حکومت قیام امن کیلئے جرات مندانہ اقدامات کرئے۔اس موقع پر صاحبزادہ محمد دائود رضوی،الحاج سرفراز احمد تارڑ،مفتی محمد حسین صدیقی،مفتی غلام نبی جماعتی،صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی،مفتی محمد سعید رضوی،حافظ محمد رفیق قادری،مولانا محمد خالد حسن مجددی،قاری غلام سرور حیدری،مفتی محمد حسیب قادری اور دیگر نے خطاب کیا۔مولانا محمد اکبر نقشبندی نے مزید کہا کہ پشاور میں پے در پے جان لیوا حملوں سے ثابت ہوتا ہے کہ طالبان اسلام اور پاکستان دشمن قوتوں کے ایجنڈے کو پورا کرنے پر تلے بیٹھے ہیں۔حکمرانوں نے پورے ملک کو دہشتگردوں کے حوالے اور پوری قوم کو اضطرابی کیفیت میں مبتلا کر دیا ہے۔دہشتگردوں کے ساتھ مذاکرات عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔ایسے فیصلے نہ کیے جائیں جن کا مستقبل میں معنی خیز نتجہ حاصل ہو۔تحریک طالبان بے گناہ افراد کا خون بہا کر اپنے مذموم مقاصد پورے کر رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوشہرہ روڈ کا بااثر افراد نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ کے سینئر یورا لوجسٹ ڈاکٹر میاں حبیب عالم کے پرائیویٹ ہسپتال پر حملہ
گوجرانوالہ(جی پی آئی) نوشہرہ روڈ کا بااثر افراد نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ کے سینئر یورا لوجسٹ ڈاکٹر میاں حبیب عالم کے پرائیویٹ ہسپتال پر حملہ کر کے شیشے توڑ دیئے جبکہ منع کرنے پر ملزمان نے ڈاکٹر طلال حبیب کو شدید زخمی کر دیا اور موبائل بھی چھین کر لے گئے اطلاع ملنے پر ماڈل ٹائون پولیس کی بھاری نفری نے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ڈاکٹر میاں حبیب عالم نے بتایا کہ ایک 25سالہ شاہد نامی مریض کا اپریشن کیا احتیاط نہ کرنے پر مریض نے تین مرتبہ اپریشن کر خراب کر لیا اور چوتھی مرتبہ دوبارہ اپریشن کروانے آگئے جس پر انہیں چند روز بعد کا ٹائم دیا گیا تاکہ پہلا زخم ٹھیک ہو جائے مگر ملزمان نے مشتعل ہو کر دیگر ساتھیوں کو بھی بلا کر ہسپتال پر حملہ کر دیا اور توڑ پھوڑ شروع کر دی اس دوران ایک نوجوان بار بار پستول نکال کر دھمکیاں دیتا رہا اطلاع ملنے پر پولیس نے چار ملزمان ملک عدنان سکنہ ملک انڈسٹریٹ نوشہرہ روڈ عابد اور کاشف ولد محمد صابر انصاری سکنہ چار چوہاناں والی گلی نمبر2وغیرہ کو پولیس نے گرفتار کر کے ان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ادھر پی ایم اے گوجرانوالہ کا اجلاس زیر صدارت صدر ڈاکٹر تحسین مظہر و دیگر عہدیداران ڈاکٹر سجاد مصطفیٰ عثمان اوٹھی ، ڈاکٹر طاہر ، ڈاکٹر چوہدری اسلم گجر اور ڈاکٹر شکور چوہدری و دیگر نے سخت غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بااثر صنعتکاروں کے بیٹوں کیخلاف پولیس نے سخت قانونی کارروائی نہ کی تو ڈاکٹر ز سخت احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے انہوں نے اعلیٰ حکام سے فوری سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر اعظم نواز شریف کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب ایک سچے اور کھرے پاکستانی کے دل کی آواز تھی:غلام دستگیر خان
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب ایک سچے اور کھرے پاکستانی کے دل کی آواز تھی ،انہوں نے بلا جھجھک اقوام عالم کے سامنے پاکستانی قوم کا مقدمہ پیش کیا، علا قائی و عالمی معاملات پر حقائق وعوامی جذبات کی درست تصویر پیش کرنے پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں، نواز منموہن بات چیت سے دو طرفہ تعلقات میں بہتری کی امید ہے، دہشت گردی پر قابو پائے بغیر توانائی بحران کا مکمل خاتمہ اور معیشت کی بحالی ممکن نہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی نائب صدر مسلم لیگ ن چوہدری یوسف سندھو کی جانب سے دیئے گئے عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے مسئلہ کشمیر سمیت بھارت کے ساتھ دیگر تنازعات کے حقائق اور پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو دنیا کے سامنے رکھا اور پاکستانی عوام کی بھرپور ترجمانی کی ،انکے خطاب نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ مشرف اور زرداری کے بر عکس وہ ایک جرات مند لیڈر ہیں جنہیں صرف اور صرف پاکستان کا مفاد عزیز ہے اور انکی روح میں پاکستان اور اسکے عوام سمائے ہوئے ہیں، نواز منموہن بات چیت سے امید کی جانی چاہئے کہ بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئے گی انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے باعث لاشے اٹھا اٹھا کر تھک گئی وقت آگیا ہے کہ ہر روز درجنوں بے گناہ پاکستانیوں کی زندگیاںچھیننے والوں کے خلا ف سخت ایکشن لیا جائے اور دہشت گردی کے کینسر کو اکھاڑ کر پھینک دیا جائے،دہشت گردی میں ملوث عناصر کا دین اسلام سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں،قوم کو ایک مٹھی ہو کر دہشت گردوں کو سبق سکھانا ہوگا،اس موقع پر وزیرمملکت برائے تجارت ٹیکسٹائل انڈسٹری و نجکاری انجینئر خرم دستگیر خان،ممبر قومی اسمبلی رانا عمر نذیر خان،سابق وفاقی وزیر رانا نذیر احمد خان،ممبر صوبائی اسمبلی ،چوہدری قیصر اقبال سندھو و دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چودھری پرویزالٰہی سے تحریک انصاف کے وفد کی ملاقات، بلدیاتی قوانین پر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کا فیصلہ
لاہور (جی پی آئی ) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان تحریک انصاف کے اعلیٰ سطحی وفد نے پیر کو یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں پنجاب میں نئے بلدیاتی قوانین کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وفد میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر بختیار قصوری، صوبائی صدر اعجاز چودھری، سینٹرل ایگزیکٹو کے رکن اور ترجمان نعیم میر شامل تھے جبکہ مسلم لیگی رہنما چودھری ظہیرالدین، محمد بشارت راجہ اور ناصر گل موجود تھے۔ پی ٹی آئی کے وفد نے چودھری پرویزالٰہی کی مزاج پرسی کے علاوہ سیاسی صورتحال باالخصوص پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے نئے قوانین کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ وفد نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت نے اس ایکٹ کو عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے اس سلسلہ میں پاکستان مسلم لیگ نے عدالت کے علاوہ بھی ان قوانین کے خلاف ان کی حمایت کا فیصلہ کیا جن میں سیمینار کا انعقاد بھی شامل ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنمائوں نے کہا کہ اس سے ان کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ پر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کا فیصلہ اور پاکستان مسلم لیگ کا تعاون خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزاج پرسی پر وفد کا دلی طور پر شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمرشل صارفین پر ایک فیصد نیا ٹیکس مہنگائی کا سبب بنے گا،نصراللہ مغل
لاہور(جی پی آئی)چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن نصراللہ مغل نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے کمرشل صارفین پر بجلی کے بلوں میں ایک فیصدنیا ٹیکس مہنگائی کا سبب بنے گا ،انڈسٹریز پہلے ہی حکومت کو کمرشل بلوں پر 5فیصد اضافی ٹیکس ادا کر رہی ہے ،اس طرح صنعتی صارفین پر عائد کیے گئے نئے ٹیکس کے بعدبجلی بلوں میں شامل 81 پیسے فی یونٹ ایکولائزیشن سرچارج،5فیصد ایکسٹرا ٹیکس،ایک فیصد مزید ٹیکس،انکم ٹیکس،سیلز ٹیکس،محصول بجلی، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سمیت ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کی تعداد10ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ صنعتی صارفین پر بجلی بلوں میں 6روپے فی یونٹ کا پہلے ہی اضافہ کیا جاچکا ہے ،حکومت کے ان اقدامات سے انڈسٹریز کی پیداواری لاگت میں اضافہ کا بوجھ عوام پر پڑے گا اور ہر چیز مہنگی ہوجائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کی ایک میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔نصر اللہ مغل نے کہا کہ حکومت صنعتی صارفین کو فوری ریونیو کے حصول کا ذریعہ نہ بنائے اور صنعتی صارفین پر تمام اضافی ڈیوٹیز اور ٹیکس فوری طور پر ختم کیئے جائیں ۔تاکہ انڈسٹریز سستی پیداوار فراہم کرکے عوام کو فراہم کرسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھارتی وزیرخارجہ کے پاک فوج اور آئی ایس آئی کے خلاف بیان کی مذمت کرتے ہیں:جماعت اسلامی
لاہور(جی پی آئی) ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی
پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید کے پاک فوج اور آئی ایس آئی کے خلاف بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ بھارت پہلے اپنے گریبان میں جھانکے۔کشمیر میں بھارتی فوج ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے۔کالے قوانین کے تحت لوگوں کو اٹھایاجارہا ہے جبکہ انڈین ایجنسی”رائ”ایک منظم سازش کے تحت پاکستان اور بالخصوص بلوچستان کے حالات خراب کررہی ہے۔جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈرنے منموہن سنگھ کے بیان کہ”کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرار دادیںفرسودہ ہوچکی ہیں پاکستان بھارت کے خلاف دہشت گردی کا کارخانہ بند کرے”پر رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کا خطاب”پاک،بھارت”دوستی کا واویلاکرنے والوں کی آنکھیںکھولنے کے لئے کافی ہے۔بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آچکا ہے۔ بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچایا ہے۔اس سے خیر کی توقع نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی اور انڈین پارلیمنٹ پر حملہ ”پوٹا” اور ” یو اے پی اے” قوانین میں ترمیم کے لئے خود بھا رت نے کروائے اور الزام پاکستان پر لگا دیا گیا۔ عالمی برادری اس گھناونی حرکت کا نوٹس لے۔بھارت ہمارے دریائوں پر قبضہ جماکر پاکستان کو بنجر بنانے کی کوشش کررہاہے۔کشمیر میں5لاکھ سے زائد بے گناہ معصوم لوگوں،عورتوں اور بچوں کو شہید کرچکا ہے۔ہندوستان سے اس وقت تک دوستی نہیں ہوسکتی ۔ جب تک وہ”بغل میں چھری اور منہ میں رام رام”کی پالیسی کو ترک،کشمیر کو آزاد اور بلوچستان میں اپنی مداخلت ختم نہیں کرتا۔بھارت پاکستان کی دشمنی میںبالکل اندھا ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت آج بیرونی قوتیں وطن عزیز کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ۔دہشتگردی کی نام نہاد جنگ میں پچاس ہزار افرادکی قربانی اور ملکی معیشت کے100ارب ڈالر کے نقصان کے باوجود”ڈومور”کے مطالبات کیے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک وقوم کے مفاد میں خارجہ پالیسی کو از سر نو تشکیل دیتے ہوئے امریکہ کو اس خطے اور بالخصوص پاکستان سے نکالا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات محض ملاقات ہی ہے:لیاقت بلوچ
لاہور (جی پی آئی)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات محض ملاقات ہی ہے ۔ منموہن سنگھ بھارتی تاریخ کے کمزور ترین وزیراعظم ہیں ۔ نوازشریف بحیثیت وزیراعظم بڑا سیاسی سکور کرنا چاہتے ہیں لیکن بھارتی فوج اور متعصب ہندو نوکر شاہی دونوں اطراف میں تمام امیدوں ، تمنائوں اور خواہشات کا خون کر دیتی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف اچھی طرح نوٹ کر لیں کہ مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیئے بغیر کوئی پائیدار امن نہیں لاسکتا ۔ خوابوں اور خواہشات پر حکمت عملی بنانے کی بجائے مسلمہ کشمیر پالیسی بحال کی جائے اور آزاد و خود مختار ملک کی حیثیت سے اپنی قومی پالیسی ترتیب دی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ جب تک امریکہ خطہ میں رہے گا ، امن کے ہر عمل کو سبوتاژ کرے گا۔ صوبہ خیبر پی کے میں دہشتگردی ، تخریب کاری کی تازہ لہر کا اصل ہدف پرامن حل کو ری ٹریک کرناہے۔ دریں اثنا لیاقت بلوچ نے بلوچستا ن کے قائدین بشیر ماندئی ، ہدایت الرحمن بلوچ ، زاہد بلوچ اور دیگر قائدین سے ملاقات میں بلوچستان میں زلزلہ کی تباہی اور متاثرین کے حالات پر تبادلہ خیال کیا ۔ فیصلہ کیا گیا کہ متاثرہ علاقوں میں الخدمت فائونڈیشن اور جماعت اسلامی مشترکہ طور پر ریلیف کاکام جاری رکھیں گی ۔ اب تک ہزاروں افراد کو کھانا ، راشن اور میڈیکل سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ دور دراز دشوار گزار علاقوں میں کارکنان لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں ۔ لیاقت بلوچ نے ہدایت کی کہ بلوچستان میں تمام سرگرمیاں منسوخ کر کے صرف زلزلہ متاثرین کی امداد پر توجہ مرکوز کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈویلپمنٹ آف نیشن ”بزرگوں کے عالمی دن” کے موقع پر سیمینار منعقد کریگی
لاہور(جی پی آئی) ڈویلپمنٹ آف نیشن کے زیر اہتمام ”بزرگوں کے عالمی دن” کے موقع پر آج منگل کے روز یہاں یونین کونسل 129 لیاقت آباد میں نادار و بے سہارا طلبہ کیلئے قائم تعلیمی ادارے پنجاب ماڈل سکول میں ایک سیمینار منعقد ہو گا۔ سیمینار میں صوبائی دارالحکومت لاہور میں فروغ تعلیم اور سماجی بھلائی کے کاموں میں کوشاں غیر سرکاری سماجی تنظیمیں بشمول ماڈل فلاحی سوسائٹی کوٹ لکھپت’ انجمن شہریان کوٹ لکھپت’ سٹیزن فورم ماڈل ٹائون و دیگر کے عہدیداران سمیت معززین علاقہ شرکت کرینگے۔ سیمینار کی صدارت نامور سینئر صحافی و ڈویلپمنٹ آف نیشن کے صدر ایس امجد کرینگے جبکہ ماڈل فلاحی سوسائٹی کوٹ لکھپت کے سیکرٹری میاں عبدالماجد قصوری’ انجمن شہریان کوٹ لکھپت کے صدر وزیر انور سیمینار سے خطاب کرینگے۔ سیمینار سے قبل بزرگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر ایک واک کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ یہ واک انجمن شہریان کوٹ لکھپت کے مرکزی دفتر واقع ستوکتلہ ڈرین سے شروع ہو کر مختلف شاہراہوں اور بازاروں کا چکر لگاتے ہوئے واپس انجمن کے دفتر پر اختتام پذیر ہو گی۔ واک صبح 9 بجے جبکہ سیمینار دوپہر 2 بجے منعقد ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی کے حقیقی کارکنوں نے ناہید خان کی قیادت میں اسے دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کا بیڑہ اٹھا لیا : حر بخاری
لاہور( جی پی آئی)” بھٹو شہید بینظیر ورکرز موومنٹ ” پنجاب کے کوار ڈی نیٹر سردار حر بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو کاروبار کے طور پر چلانے والے اسے اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ، پیپلز پارٹی کے حقیقی کارکنوں نے ناہید خان کی قیادت میں اسکا بیڑہ اٹھا لیا ہے انشا اللہ اسے دوبارہ گلگت بلتستان اورچاروں صوبوں کی جماعت بنائینگے ۔ گزشتہ روز مرکزی دفتر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سردار حر بخاری نے کہا کہ بلاول بھٹو ہر جیالے کی آنکھ کا تارا ہیں ، لیکن اب انہیں فیصلہ کر لینا چاہیے کہ کیا وہ بھٹو شہید اور بی بی شہید کی سیاسی میراث کو لیکر چلنا چاہتے ہیں یا اپنے والد کا بوجھ اٹھائیں گے اسکا فیصلہ انہوں نے خود کرنا ہے ۔ پیپلز پارٹی کو جتنا نقصان آصف علی زرداری اور انکے حواریوں نے پہنچایا ہے اتنا نقصان تو آمریت کے دور میں بھی نہیں پہنچایا گیا ۔ پیپلز پارٹی کے جیالے میدان عمل میں آچکے ہیں ہم انشا اللہ اس پارٹی کو دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑا کریں گے اور اسے چاروں صوبوں کی جماعت بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عنقریب جیالوں کا اجتماع کریں گے جس میں ناہید خان اورڈاکٹر صفدر عباسی کارکنوں کی مشاورت سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور میں بوری بند لاشیں ملنے پر ق لیگ پنجاب کی تحریک التواء جمع
لاہور (جی پی آئی)ق لیگ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کی طرف سے لاہور میں بوری بند لاشیں ملنے کے واقعات پر پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التوائے کار جمع کروائی گئی ہے ، ق لیگ کے اراکین اسمبلی عامر سلطان چیمہ ، سردار وقاص حسن موکل اور باسمہ ریاض چوہدری نے تحریک میں کہا ہے کہ گزشتہ 9 ماہ میں لاہور میں 19 بوری بند لاشیں ملیں اندھے قتل کی وارداتوں میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے پولیس ملنے والی لاشوں پر تحقیق کرنے کی بجائے یا ورثاء کی آمد سے قبل ہی نامعلوم قرار دیکر دفنا دیتی ہے جس کی وجہ سے اس سنگین جرم کی شرح بڑھتی چلی جارہی ہے شہری عدم تحفظ کے احساس سے دو چار ہیں ، ق لیگ کے اراکین اسمبلی نے صوبہ میں لاء اینڈ آرڈر کی دن بدن خراب ہوتی ہوئی صورت حال پر اسمبل کا اجلاس بلانے اور بحث کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان میں بدامنی ،انتشارا ور انارکی پھیلانے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے :سید منور حسن
لاہور (جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سیدمنور حسن نے کہا ہے طالبان کی طرف سے پشاور بم دھماکوں کی کھلم کھلا تردید اور مذمت کے بعد یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ پاکستان میں بدامنی ،انتشارا ور انارکی پھیلانے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے ،بلوچستان سمیت ملک کے دیگر علاقوں میںہونے والی تخریب کاری کی وارداتوں میںبھارتی ایجنسیوں کے اہلکاروں کے ملوث ہونے کے بارے میں سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے کئی بار آن ریکارڈ کہاہے کہ ان کے پاس بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں اور خود بھارتی جنرل وی کے سنگھ کے اس اعتراف کے بعد کہ ہم نے پاکستان میں دہشت گردی کیلئے ایک گروپ تشکیل دے رکھا ہے ، یہ حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے کہ طالبان کے نام پر بھارتی را، سی آئی اے اور موساد کی مدد سے معصوم لوگوں کا قتل عام کر رہی ہے اور نہایت مکاری اور ہوشیاری سے ان واقعات کا تعلق طالبان سے جوڑ دیا جاتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔سید منورحسن نے کہا کہ حکمران تمام تر ثبوت منظر عام پر آنے کے باوجود دنیا کے سامنے یہ سوال کیوں نہیں اٹھا تے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث ہے ؟جب بھی طالبان کے ساتھ مذاکرات کی بات کی جاتی ہے خفیہ ہاتھ سرگرم ہوجاتا ہے اور جو ں ہی ملک میں امن کے قیام کی کوششوں کا آغاز ہوتا ہے، اچانک بم دھماکے اور ڈرون حملے بڑھ جاتے ہیں جس سے دہشت گردی کے خاتمے کی تمام کوششیں ناکام ہو جاتی ہیں ۔ سید منورحسن نے کہاکہ کشمیر پر کسی یوٹرن کو قوم ہرگز قبول نہیں کرے گی ،قومی موقف سے انحراف کیا گیا یا مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کو پس پشت ڈال کر بھارتی خواہش کے مطابق کشمیریوں کو شامل کیے بغیر دوطرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ قومی مفادات کو بھارتی خواہشات کی بھینٹ چڑھانے کی مکروہ سازش ہوگی۔ پاکستانی حکمران کشمیر کے بارے میں بھارتی پچ پر کھیلنے کی بجائے دیرینہ قومی موقف پر قائم رہیں ۔انہوں نے کہا کہ نواز منموہن ملاقات سے قبل بھارتی وزیر خارجہ نے جس طرح پاکستان کے خلاف زہر اگلا ہے ، اس سے بھی یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ مذاکرات کا ڈھونگ رچا کر دنیا کو یہ باور کرانے کی کوشش کی گئی ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتاہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت خطے میں اپنی بالادستی کی راہ میں پاکستان کو سب سے بڑی رکاوٹ سمجھتا ہے اور آئے روز پاکستان کو نقصان پہنچانے کے حربے تلاش کرتا رہتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بجلی کے نرخو ں میں اضافہ دہشت گردی اور لوڈشیدنگ کے عذاب میں مبتلا عوام پر خودکش حملہ ہے ، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
لاہور( جی پی آئی) وفاقی حکومت دہشت گردی، مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا عوام کو مہنگی بجلی کا تحفہ دے رہی ہے ، موجودہ دور حکومت میں سوائے اضافے کے کچھ نہیں ہوا ، دہشت گردی میں اضافہ ، لوڈشیڈنگ میں اضافہ ، خودکش حملوں میں اضافہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور اب بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اگر حکومت عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کی اہلیت نہیں رکھتی تو کم از کم نمک بھی نہ چھڑکے ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان بجلی کے نرخوں میںاضافے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کر تی ہے ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کے حکومتی فیصلے کی مذمت کر تے ہو ئے ایم ڈبلیو ایمسیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں کیا ، ان کا کہنا تھا کہ لوڈشیدنگ نے پہلے کی پاکستانی معیشت کا جنازہ نکال رکھا ہے ، اب رہی سہی کسر بجلی کے نرخوں میں اضافہ پوری کرے گا ، فیکٹریوں میں تالے پڑ رہے ہیں ، عوام بے روز گار ہو رہے ہیں ، نئے سرمایہ کار پاکستان کا رخ نہیں کر رہے ، اور حکومت ہے کہ مہنگائی پر قابوپانے کے بجائے اس میں اضافے پر اضافے کیئے جا رہی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے حکومتی فیصلے کا اثر نہ صرف صنعتی صارفین پر پڑے گا بلکہ گھریلو صارفین بھی اس بوجھ تلے دبیںگے ،انہوں نے حکومتی کارکر دگی پر تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ تھر کول میں موجود دنیا کے سب سے بڑے ذخیرے سے استفادہ نہ کر نا حکومتی خیانت کی عکاسی کر تا ہے ، پاکستان کے پڑوسی ممالک تھر کول کے ذخائر سے بجلی پیدا کر نے میں ہماری معاونت پر آمادہ ہیں لیکن ہمارے حکمران امریکی ناراضگی کی خاطر قومی مفادات کو مسلسل پس پشت ڈال رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ کا شیخوپورہ میں کمسن بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
لاہور(جی پی آئی) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے شیخوپورہ میں کمسن بچی سے زیادتی کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کمسن بچی سے زیادتی کا دلخراش واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ اس انسانیت سوز واقعہ میں ملوث ملزم قانون کے مطابق سخت سزا سے بچ نہیں پائے گا۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ متاثرہ بچی کو ہسپتال میں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ واضح رہے کہ پولیس واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر چکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نو از شریف بھا رت سے برابر ی کی سطح پر مذ اکرات کر یں ،مسئلہ کشمیر کے حل تک دونو ں مما لک میں دیر پا امن قائم نہیں ہو سکتا ۔میا ں مقصوداحمد
لاہور (جی پی آئی)امیر جما عت اسلامی لاہور میا ں مقصوداحمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نو از شریف بھا رت سے امن کی بھیک نہ ما نگیں بلکہ ایک خود ممتار اور غیرت مند قوم کے وزیر اعظم ہو نے کے نا طے بھا رت سے برابری کی سطح پر باہمی تنا زعات کے حل کے لیے مذاکرات کر یں ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے منصورہ آڈیٹوریم میں جما عت اسلامی پی پی 161کے ورکر ز کنونشن سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قعہ پر ذکر اللہ مجا ہد ، خالد احمد بٹ ،ظہور احمد وٹو اور عبدالعزیز عابد بھی مو جو د تھے ۔انہو ں نے کہا کہ جب تک بھا ر ت مقبوضہ کشمیرکے مظلوم مسلمانو ں پر ظلم و ستم بند نہیں کر تا اور وہا ں سے اپنی سات لا کھ افواج کو نہیں نکالتا ،پا ک بھا رت مذاکر ت کی کا میا بی کے امکا نا ت مخدوش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مقبو ضہ کشمیر بھا رت کا اٹو ٹ انگ نہیں بلکہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ایک متنا زعہ علا قہ ہے۔ میا ں مقصوداحمد نے کہا کہ پا کستان دنیا کی چھٹی ایٹمی طاقت ہے اور بھارت کبھی بھی پا کستان پر حملہ کر نے کی جر ات نہیں کر سکتا ۔پا کستانی حکمرانو ں کو غیر ملکی دبا ئو سے نکل کر اپنی آزاد اور خود مختا ر خارجہ پا لیسی بنا نی چاہیے ۔میا ں مقصوداحمد نے کہا کہ آنے والے بلدیا تی الیکشن میں جما عت اسلامی بھر پو ر حصہ لے گی اور اس سلسلہ میں پو ر ے شہر میں ورکرز کنونشن منعقد کئے جا رہے ہیں عوامی رابطے اور فنڈریزنگ کا م تیزی سے جا ری ہے۔

Share this:
Tags:
districts Gujranwala news organizer pakistan Phalia آرگنائزر اضلاع پاکستان پھالیہ خبریں گوجرانوالہ
Previous Post گجرات کی خبریں 30.09.2013
Next Post محکمہ ڈاکخانہ جات کی کارکردگی بہتر بنانے اور صارفین کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی سپرنٹنڈنٹ پوسٹل سروسز جھنگ ڈویژن

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close