Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ڈنگہ کی خبریں 22.07.2013

July 23, 2013 0 1 min read

ڈنگہ : سامراجی طاقتوں کی وجہ سے پاکستان کا آئین شریعت کے تابع نہیں ہو سکا، مرزا اشفاق احمد سابق امیر جماعت اسلامی ڈنگہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سابق امیدوار نائب ناظم سابق امیر جماعت اسلامی ڈنگہ مرزا اشفاق نے اپنے بیان میں کہا کہ سامراجی طاقتوں کی وجہ سے پاکستان کا آئین شریعت کے تابع نہیں ہو سکا، برما، کشمیر، فلسطین میں مسلمانوں پر بے پناہ مظالم ڈھائے جا رہے ہیں بے ضمیر بزدل مسلم حکمران احتجاج کرنے کے بھی قابل دکھائی نہیں دے رہے، تن ساز، نفس پرستی، عیش پرستی، بزدل حکمرانوں کی بیماریاں ہیں اگر یہ برقرار رہے تو رسوائی ہمارا مقدر بن جائے گی ہم نے جہا دکی بجاے جان کو بچانے کی پالیسی ترتیب دے رکھی ہے، اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک کے ذریعے خاک نشینوں کو اٹھا کر دنیا کا حکمران بنایا قرآن کو سینے سے لگانے والے تھوڑے ہی عرصہ میں دنیا کے حکمران ہو گئے، مسلمان غور وفکر کریں اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کریں اور اللہ کی کتاب سے بے وفائی پر معافی مانگیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ایس ایچ او ڈنگہ تھانہ صدر عامر شاہین گوندل کنجاہ تبدیل، ان کی جگہ زاہد اکرم تھانہ ڈنگہ تعینات
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) ایس ایچ او ڈنگہ تھانہ صدر عامر شاہین گوندل کنجاہ تبدیل، ان کی جگہ ان کے پیش رو زاہد اکرم کو تعینات کر دیا گیا ہے۔زاہد اکرم نے اپنے عہدے کا چار ج سنبھا ل کر کام کا آغاز کر دیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : چوکی انچارج ڈنگہ حافظ مشتاق نے روزہ کے اوقات میں ہوٹل کھلے رکھنے اور کھانا فروخت کرنے پر ڈھلیان چوک میں قائم دو ہوٹلزکے مالکان کے خلاف مقدمات درج کر کے عدالت میں پیش کر دیا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) چوکی انچارج ڈنگہ حافظ مشتاق نے روزہ کے اوقات میں ہوٹل کھلے رکھنے اور کھانا فروخت کرنے پر ڈھلیان چوک میں قائم خان ہوٹل اور کامران ہوٹل کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کر کے عدالت میں پیش کر دیا جس پر عدالت نے ملزمان کو موقعہ پر جرمانہ کی سزا سنا دی اور جرمانہ ادا کرنے کے بعد ہوٹل مالکان بری ہو گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : اہلیان ڈنگہ کو عامر شاہین گوندل جیسا نیک اور خداداد صلاحیتوںکا مالک آفیسر ملا ہے لیکن جلد تبادلہ سمجھ سے بالا تر ہے، شاہ زیب اصغر قریشی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ایم ڈی بیوٹی پان شاپ شاہ زیب اصغر قریشی نے کہا ہے کہ علاقے کی عوام کو عامر شاہین گوندل جیسا نیک اور خداداد صلاحیتوںکا مالک آفیسر ملا ہے جس کی وجہ سے علاقہ میں امن کی فضا ہے، انہوں نے کہا کہ اس بابرکت ماہ میں شراب فروشی جیسی وارداتوں پر قابو پانے اور علاقہ کا امن قائم رکھنے پرہم تمام افسران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور دعاکرتے ہیں کہ تمام افسران اس نیک نیتی سے اپنے فرائض سر انجام دیتے رہیں۔ انہوں نے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا کہ وہ عامر شاہین کا تبادلہ واپس کریں تاکہ اہلیان ڈنگہ سکھ کا سانس لے سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرمنڈواتے ہی اولے پڑے : چوہدری جعفر اقبال کی سربراہی میں تجاوزات مخالف کمیٹی کا پہلا اجلاس ملتوی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممبر قومی اسمبلی ایم این اے 106چوہدری جعفر اقبال کی سربراہی میں لالہ موسیٰ شہر میں تجاوزات کے خلاف بنائی گئی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہی ملتوی،ایم این اے چوہدری جعفر اقبال سمیت کسی بھی اہم شخصیت نے اجلا س میں آنے کی زحمت گوارہ نہیں کی، تفصیلات کیمطابق گذشتہ روز ٹی ایم اے نان ہیڈ کوارٹرلالہ موسیٰ میں تجاوات کے خلاف ممبر قومی اسمبلی چوہدری جعفر اقبال کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی تھی،جس کا پہلا اجلاس ہفتہ کو ہونا تھا وقت مقررہ تک ایم این اے چوہدری جعفر اقبال سمیت کوئی اہم شخصیت اجلاس میں نہ پہنچ سکی، جس کے باعث اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے نئے اجلاس کی کوئی تاریخ مقرر نہ کی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : چوہدری جاوید سلیم جوڑا کو اے ای او نونانوالی سے تبدیل کر کے گورنمنٹ ہائی سکول جوڑا میں تعینات کر دیاگیا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) ڈی سی او گجرات کی ہدایت پر ای ڈی او ایجوکیشن گجرات نے چوہدری جاوید سلیم جوڑا کو اے ای او نونانوالی سے تبدیل کر کے گورنمنٹ ہائی سکول جوڑا میں تعینات کر دیا جب کہ ان کی خالی ہونے والی سیٹ پر چوہدری محمد زمان سویہ کو اے ای او مرکز نونانوالی تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ میڈم نگہت سلطانہ کو اے ای او ڈنگہ سے تبدیل کر کے کھاریاں تعینات کر دیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
معروف صحافی الطاف حسن طاہر کا 23 جولائی کو انتہائی پچیدہ آپریشن ملٹری ہاسپٹل راولپنڈی میں ہو گا،صحت یابی کیلئے اپیل
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)ڈنگہ میڈیا کونسل کے چیئر مین مجلس عاملہ اور سینئر صحافی الطاف حسن طاہر جو کہ گذشتہ کئی ماہ سے ایکسیڈنٹ کی وجہ سے گردن کے مہروں کے ٹوٹ جانے کے بعد بستر پر تھے 23 جولائی کو انتہائی پچیدہ آپریشن ملٹری ہاسپٹل راولپنڈی میں ہو گا، ڈنگہ میڈیا کونسل نے دعائوں کی خصوصی اپیل کی ہے،حلقہ یاراں کا کہنا ہے کہ امید کی جاتی ہے الطاف حسن طاہر جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : عبدالرحمن نواز کے ہاں چاندسے بیٹے کی پیدائش پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، ریاض احمد بٹ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) صدر مرکزی انجمن تاجران ریاض بٹ نے کہا ہے کہ عبدالرحمن نواز کے ہاں چاندسے بیٹے کی پیدائش پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اور اللہ کے حضور دعا گو ہیں کہ بچے کو صحت و تندرستی عطا فرمائے اور لمبی عمر عطا فرمائے آمین۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : فروٹ کمیشن ایجنٹس اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ڈنگہ کے درمیان طالع آزمائی ہو گئی، ریاض بٹ اور حاجی نواز نے صلح کروا دی
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) فروٹ کمیشن ایجنٹس اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ڈنگہ کے درمیان طالع آزمائی ہو گئی، فروٹ کمیشن ایجنٹس نے دفتر مرکزی انجمن تاجران میں آکر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کے خلاف دھرنا دے دیا، فروٹ کمیشن ایجنٹس کا مطالبہ تھا کہ دوسری منڈیوں کے مقابلے میں ہماری منڈی میں فروٹ کمیشن زیادہ وصول کی جارہی ہے جبکہ سیکرٹری اس پر کان دھرنے کو تیار نہیں، مرکزی انجمن تاجران کے راہنمائوں نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو دفتر بلوا لیا اور فروٹ کمیشن ایجنٹس کے معاملات کو کلیئر کروا دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ماضی گواہ ہے کہ کبھی بھی غیر سنجیدہ غیر ضروری اور غیر معقول بیان بازی نہیں کی اور نہ ہی پسند ہے،میاں محمد اسلم
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) سابق چیئر مین بلدیہ ڈنگہ اور مسلم لیگ ن کے راہنما میاں محمد اسلم نے اپنے بیان میں کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں حصہ ضرور لیں گے،جو بھی فیصلہ کریں گے اس میں اپنے گروپ دھڑے کی بھر پور مشاورت شامل ہو گی چیئر مین شپ کا فیصلہ بھی باہمی مشاورت سے کریں گے،البتہ ماضی گواہ ہے کہ کبھی بھی غیر سنجیدہ غیر ضروری اور غیر معقول بیان بازی نہیں کی اور نہ ہی پسند ہے ان خیالات کا اظہار میڈیا سے کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چاہے کچھ بھی ہو بلدیاتی الیکشن میں حصہ ضرور لیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : رمضان المبارک میں تاجر ناجائز منافع کما کر اپنی قبروں میں انگارے بھر رہے ہیں،شیخ امجد امتیاز
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) ٹریک فوٹو سٹیٹ شاپ کے ایم ڈی شیخ امجد امتیازکا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں تاجر ناجائز منافع کما کر اپنی قبروں میں انگارے بھر رہے ہیں، روزہ ایک اہم عبادت ہے،جس سے روزہ دار کو جسمانی اور روحانی فوائد
حاصل ہو کر تذکیہ نفس کا باعث بنتا ہے تمام انسانوں کو چاہیے کہ غیبت، ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور فحش باتوں سے پرہیز کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : حکومت وقت نے ماہ رمضان میں عوام کے اوپر مہنگائی کے پہاڑ گرا دیئے ہیں،میاں مبین افضل حیات
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) پاکستان تحریک انصاف کے این اے 106کے راہنما میاں مبین حیات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت وقت نے ماہ رمضان میں عوام کے اوپر مہنگائی کے پہاڑ گرا دیئے ہیں،اور بدعائیں وصول کرنا شروع کی ہوئی ہیں تاہم اگر عوام کو ریلیف نہ دیا گیا تو سخت احتجاجی مظاہرے کریں گے ہم مزدوروں کسانوں غریبوں کو اذیت ناک دور میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : شہر کے تمام محلوں گلیوں میں کھڑا بدبو دار پانی اور گندگی کے ڈھیر بلدیہ ڈنگہ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) شہر کے تمام محلوں گلیوں میں کھڑا بدبو دار پانی اور گندگی کے ڈھیر بلدیہ ڈنگہ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں کئی کئی گٹ لگے کوڑے کے ڈھیر بدبو مہلک امراض اور تعفن کا سبب بن رہے ہیں، مون سون کی بارشوں کے باعث کوڑے کے ڈھیروں سے وبائیں پھوٹ رہی ہیں جس میں آنکھوں کی الرجی اور ڈائریا شامل ہیں گندگی کے ڈھیروں کے باعث کیڑے مکوڑوں اور موزی مچھروں کی تعداد میں بے تحاشہ امراض میں اضافہ ہو رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ن لیگ نے غربت ختم کرنے کی بجائے غریب ختم کرنے کی پالیسی شروع کر رکھی ہے،اویس افضل وریام
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) جنرل سیکرٹری نوجوان محاذ پاکستان اویس افضل وریام نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ن لیگ نے غربت ختم کرنے کی بجائے غریب ختم کرنے کی پالیسی شروع کر رکھی ہے بلدیاتی انتخاب کو غیر جماعتی کروا کر جمہوریت کی پنیری ہی غلط لگائی جا رہی ہے دو ماہ کے اندر مسلم لیگ ن نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں مہنگائی میں اضافہ تمام اشیاء عوام کی پہنچ سے دور کر دی گئی ہیں،اگر یہی حالات رہے تو حکمراننوں کو عوامی غیض و غضب سے کوئی نہیں بچا سکے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : اے ایس آئی شوکت حیات سائی کو منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،خان نواز
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) ایم ڈی نعمان موٹرز خان نواز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایس ایچ او کی سربراہی میں اے ایس آئی شوکت حیات سائی کو منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان ایماندار اور ذمہ دار افسران کی ٹیم کے بدولت علاقہ کے عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہوا ہے اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ پولیس افسران کو فرض شناسی اور ایمانداری سے کام کرنے اور علاقہ سے جرائم کو ختم کرنے میں مدد عطا فرمائے۔

ڈنگہ :موجودہ حکومت جو عوامی حقوق کے دعوے لے کر آئی تھی کی قلعی ابھی سے کھلنا شروع ہو گئی ہے،قمر زمان کائرہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)موجودہ حکومت جو عوامی حقوق کے دعوے لے کر آئی تھی کی قلعی ابھی سے کھلنا شروع ہو گئی ہے،ان کے باقی کام بھی آہستہ آہستہ کھل جائی گے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے بہت زیادتی والا کام شروع کر دیا ہے، چیزوں کے ریٹ بڑھا دیئے ہیں، سرکاری ملازمین کو برطرف کیا جا رہا ہے ٹیکوں کا بوجھ عوام پر لاد کر ان کی زندگی عذاب بنا دی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : اے سی کھاریاں افضل حیات تارڑ نے ایم پی اے میاں طارق محمود کے ہمراہ اچانک رمضان بازار کا دورہ کیا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) اے سی کھاریاں افضل حیات تارڑ نے ایم پی اے میاں طارق محمود کے ہمراہ اچانک رمضان بازار کا دورہ کیا جس میں عوام نے قیمتوں میں اضافے اور باسی گوشت کے فروخت کئے جانے کی شکایات کے انبار لگا دیئے، ایم پی اے میاں طارق محمود اور اے سی کھاریاں افضل حیات تارڑ نے شکایات پر فوری ایکشن لیا، اور ویٹرنری ڈاکٹر، ریونیو آفیسر اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کی سخت سرزنش کی اور کہا کہ عوام کی پائی بھی ضائع نہیں ہونے دیں گے، کرپٹ افراد کو لمبی رخصت پر گھر بھیج دیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : کولیاں شاہ حسین کے رہائشی محمد وارث پر اسد وغیرہ نے حملہ کر کے محمد وارث کو شدید زخمی کر دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)کولیاں شاہ حسین کے رہائشی محمد وارث پر اسد وغیرہ نے حملہ کر کے محمد وارث کو شدید زخمی کر دیا جس پر
پولیس تھانہ ڈنگہ نے زخمی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : مختار فورس ڈنگہ اور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا اہم اجلاس
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) مختار فورس ڈنگہ اور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا اہم اجلاس زیر قیادت صدر تحریک نفاذ جعفریہ سید ابن حسن شیراز کی منعقد ہوا، اجلاس میں جناب امہ الائمہ حضرت خدیجتہ الکبری اسلام اللہ علیہ کی وفات پر ہدیہ عقیدت پیش کیا گیا اور جناب سیدہ زینب کے روضہ اقدس پر ہونے والے راکٹ حملہ کی پر زور مذمت کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : بلدیاتی انتخابات کی آمد آمدہے کہ متوقع بلدیاتی انتخاب کے امیدواروں نے لنگوٹ کس لئے ہیں
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) بلدیاتی انتخابات کی آمد آمدہے کہ متوقع بلدیاتی انتخاب کے امیدواروں نے لنگوٹ کس لئے ہیں،تمام جماعتوں پی ٹی آئی،پی پی پی، پاکستان مسلم لیگ ق، پاکستان مسلم لیگ ن نے ضلعی اقتدار کے حصول کی خاطر ابھی سے مضبوط امیدواروں کو سامنے لانے کیلئے صلاح و مشورے اور میٹنگوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، ڈنگہ سے،میاں محمد اسلم ،حبیب بسوی، چوہدری شہریار اسلم، عمران بھٹی سمیت تمام امیدوروں سیاسی پارٹیوں اور دھڑوں میں مشاورت جاری ہے۔

Share this:
Tags:
Dngh news pakistan پاکستان خبریں ڈنگہ طاقتوں
Previous Post بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، اسلام آباد کی مرکزی لائبریری نے لائبریری میں خدمات سر انجام دینے والے مرحوم افسران و ملازمین کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی
Next Post نواسی ِرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مزار اقدس پر حملہ ملت اسلامیہ پر حملہ ہے، نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close