لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) نواسی ِرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مزار اقدس پر حملہ ملت اسلامیہ پر حملہ ہے۔ان خیالات کا اظہار راہنما پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات و ٹکٹ ہولڈر پی پی 112 نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل عالم اسلام کے سب سے بڑے دشمن ہیں مسلمانوں کے اندر فہقی مسائل کو ہوا دے کر مسلمان کو مسلمان سے لڑایا جا رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ نہ آج مساجد محفوظ ہیں نہ ہی امام بارگاہیں نہ چرچ اور نہ کو ئی ادارہ۔ہم نے کل بھی کہا تھا کہ یہ لڑائی ہماری نہیں بلکہ یہ ملت اسلامیہ کی گردن پر لڑی جا رہی ہے۔فروخی اختلافات ختم کئے جائیں اتحاد اور وحدت ملت اسلامیہ کا سب سے بڑا ہتھیار ہیں تحریک انصاف نواسی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روضہ اقدس پر حملے کی بھرپور مذمت کرتی ہے نواسی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حرمت اور احترام رہتی دنیا تک قائم رہے گا۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
