ڈنگہ : طارق محمود S معہ ملازمان نے دوران گشت شمریز عباس ولد بشیر احمد قوم جٹ سکنہ کالوساہی سے ناجائز اسلحہ رائفل 44بور معہ روند برآمد کئے جس کا شمریز کوئی لائسنس یااجازت نامہ پیش نہ کر سکا۔ جس پر ملز م کو گرفتار کر کے اس کے خلاف تھانہ میں مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا۔
دوسری کاروائی کے دوران فیا ض احمد ASI معہ ملازمان بسلسلہ گشت و تلاش بدروریاگان کولیاں چوک ڈنگہ موجود تھا۔ کہ مخبر خاص نے اطلاع دی کہ محمد اعظم ولد اللہ داد قو م گجر سکنہ محلہ مغل پورہ ڈنگہ منگوال پر ہیروئن فروخت کر رہا ہے۔
جس پر عامر شاہین گوندل انسپکڑ SHO صاحب کی خصوصی ہدایت پر فوری ٹیم تشکیل دے کر ملزم کو فیاض احمدASI معہ ملازمان نے فوری وہاں پہنچ کر گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ہیروئن 105گرام و رقم وٹک 630روپے برآمد کر کے ملزم محمد اعظم کے خلاف دفعہ 9-B/CNSA کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا۔
