
قطر (جیوڈیسک) کے دارالحکومت میں فریندز آف سریا کے اجلا س میں شامی باغیوں کو فوری طور پر عسکری امداد دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شام کے باغیوں کے حامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں امریکا، برطانیہ، فرانس سمیت گیارہ ممالک کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔
اجلاس کی صدارت امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کی۔ امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے شام میں طاقت کے توازن کے لئے اپوزیشن کی امداد کی ضرورت پر زور دیا۔ قطر کے وزیر خارجہ حماد بن جاسم بن جابر ال تھانی نے کہا ہے کہ باغیوں کو ہتھیار فراہم کرنے کا مقصد شام میں امن قائم کرنا ہے۔
