Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

جہیز، لعنت، مطالبہ یا رسم

February 27, 2015 0 1 min read
Dowry
Dowry
Dowry

تحریر : ابنِ نیاز
لو جی کر لو گل۔ پھر جہیز کی بات ہوئی، پھر لڑکی والوں کی جنگ ہنسائی ہوئی، پھر لڑکے والے بارات واپس لے گئے۔ یعنی کمال کی ٹانگیں توڑ دیں دونوں پارٹیوں نے مل کر۔ اور بے چارہ کمال یہ سوچتا رہ گیا کہ سوچا تھا کیا اور کیا ہو گیا۔ یہ موضوع کوئی نیا نہیں ہے۔ سینکڑوں ہزاروں آرٹیکلز، کالمز، اداریے اس موضوع پر لکھے جا چکے ہیں۔ مختلف میڈیا چینلز پر اس حوالے سے بحث و مباحثہ ہو چکا ہے، محفلیں سج چکی ہیں۔ لیکن آج تک کوئی اسکا حل نہیں نکال سکا۔ اور نکل بھی کیسے سکتا ہے کہ باتیں تو سب کرتے ہیں لیکن جو فلسفہ یا حکمت یا فیصلہ اسکے پیچھے پنہاں ہے اسکو کوئی سوچتا تک نہیں چہ جائیکہ بیان کیا جائے میں کوئی عالم نہیں، کوئی تاریخ دان نہیں بلکہ طفلِ مکتب ہوں ۔ ہر دم سیکھنے کو جدو جہد میں رہتا ہوں۔ باوجود اس کے دل چاہا کہ اس موضوع پر کچھ بات کروں۔ کوئی قطعاً یہ نہ سمجھے کہ چونکہ میں خود اس چیز (جہیز) کا ڈسا ہوا ہوں اسلیے دل کی بھڑاس نکال رہا ہوں۔ نہیں۔بلکہ گذشتہ چند ہفتوں سے اس موضوع پر یکے بعد دیگرے کئی تحریریں نظر سے گزری ہیں۔ کئی جگہوں پر اس موضوع بات چیت سنی۔ اور ہر جگہ ہر تحریر میں ہر دو پارٹیوں کو ہی قصور وار ٹھہرایا جا رہا تھا۔ بنا کوئی دلیل دیے، بنا کسی ثبوت کے لڑکے والے بیٹی والوں کو اور بیٹی والے لڑکے والوں پر الزام دھر رہے تھے۔ جہیز کے حوالے سے ہمارے دین میں ہمارے لیے کیا رہنمائی ہے ؟ کیا کہیں سے یہ علم ہوتا ہے کہ جہیز ہے کیا؟ ایک لعنت، مطالبہ یا رسم؟ جہیز کو لعنت کہنے والے لوگوں میں سے اکثریت خود اس لعنت میں مبتلا ہوتی ہے۔ بھری محفل میں یا جہاں اس پر بات ہو رہی ہو ، دوسروں سے بڑھ کر اسے لعنت لعنت کہتے ہیں۔ لیکن جب اپنی باری آتی ہے ، بیٹی کے باپ ہوں یا بیٹے کے اس لعنت میں ضرور مبتلا ہوتے ہیں۔ لڑکے والے اگر ہیں تو جہیز کے سامان کی ایک لمبی فہرست لڑکی والوں کو تھما دیتے ہیں۔ اور اگر لڑکی والے ہیں تو اکثر اپنی اوقات سے بہت بڑھ کر بیٹی کو جہیزدیتے ہیں مبادا کل بیٹی کو اسکے سسرا والے طعنے دیتے رہیں اور اسکے ساتھ برا سلوک صرف اس وجہ سے کریں کہ وہ جہیز میں سامان کم لائی تھی۔

اتنا جہیز دینے کے لیے چاہے بیٹی کے باپ کو اِدھر اُدھر سے قرض کیوں نہ لینا پڑے، اپنے آپ کو گروی کیوں نہ رکھنا پرے۔ البتہ جن کی استطاعت ہے یعنی مال و دولت والے ہیں وہ بھی جہیز دیتے ہیں تو جہیز کے سامان کی نمائش ضرور کرتے ہیں، محلہ بھر میں بتاتے پھرتے ہیں کہ یہ سامان ہے وہ سامان ہے۔دوسرے لفظوں میں ریاکاری کے مرتکب ہوتے ہیں اور ریاکاروں کے بارے میں قرآن میں آتا ہے کہ ان کے لیے بہت خرابی ہے ۔ نماز بھی جو اس طرح پڑھتے ہیں کہ دوسرا دیکھے اور تعریف کرے، یا دوسروں کو دکھانے کے لیے نماز پڑھتے ہیں ان کو بھی ریاکار کہا گیا ہے۔ اور اسی کے ساتھ تفسیر میں عام ریاکاروں کو بے نمازیوں کے ساتھ ملا کر کہا گیا ہے۔ تو اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ انکے لیے کتنا عذاب ہو گا۔ ہمارے پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ عآلہ وسلم نے اپنی لاڈلی اور پیاری بیٹی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو جو جہیز دیا تھا وہ کچھ اس طرح سے تھا۔دو یمنی چادریں، دو نہالی جس میں آلسی کی چھال بھری ہوئی تھی، چار گدے، چاندی کے دو بازو بند، ایک کملی، ایک تکیہ ، ایک پیالہ، ایک چکی، ایک پانی رکھنے کا برتن یعنی گھڑا اور بعض روایتوں میں ایک چارپائی یا پلنگ بھی آیا ہے۔ اس فہرست کو غور سے دیکھیں تو سب سے پہلے یہ بات سامنے آتی ہے کہ جہیز سادگی کا بہترین نمونہ ہے۔ پھر کوئی بھی چیز فالتو نہیں، سب کی سب استعمال کی چیزیں تھیں۔ کوئی میک اپ کا سامان نہیں تھا۔ کوئی صوفہ سیٹ یا کرسیاں نہیں تھیں، کوئی سنگھار میز، شوکیس نہیں تھا۔کیا رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ عآلہ وسلم یہ سب اشیاء اپنی بیٹی کو جو سب سے چھوٹی اور لاڈلی تھیں، نہیں دے سکتے تھے۔ لیکن اپنی امت کے لیے ایک نمونہ بھی تو پیش کرنا تھا۔ کہ جہیز دینے لگو تو دو باتیں مد نظر رکھو۔ ایک تو اپنی حیثیت کے مطابق ، دوسرا وہ چیزیں جو قابلِ استعمال ہوں۔ نہ کہ رکھے رکھے خراب تو ہو جائیں، لیکن استعمال میں ایک آدھ مرتبہ کے بعد غائب ہو جائیں کہیں سالوں میں لڑکی استعمال کرے۔ اب جہاں تک حیثیت کی بات ہے تو صاحبِ مال و دولت ظاہر ہے زیادہ جہیز دے گا لیکن اس میں بھی اس بات کا بطورِ خاص خیال رکھے کہ نمود و نمائش کا اظہار نہ ہونے پائے ورنہ ایک مستحسن عمل میں ریاکاری شامل ہو جائے گی اور سارا ثواب غارت ہو جائے گا۔

ویسے اکثر علماء کرام رسولِ پاک صلی اللہ علیہ عآلہ وسلم کی زندگی سے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے جہیز ہی کی مثال دیتے ہیں۔ میرا ان سے یہ سوال ہے کہ رسولِ پاک صلی اللہ علیہ عآلہ وسلم کی تین بیٹیاں اور بھی تھیں۔کیا آپ صلی اللہ علیہ عآلہ وسلم نے ان کو جہیز نہیں دیا ہو گا؟ یہ کیسے ممکن ہے؟ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ عآلہ وسلم نے تو ہمیشہ انصاف کا حکم دیا ہے اور خود سب سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ عآلہ وسلم اپنے بارے میں فرمایا ہے کہ میں انصاف نہیں کروں گا تو کون کرے گا۔صرف اسی ایک بات سے یقینایہ ثابت ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ عآلہ وسلم نے باقی تینوں بیٹیوں کو بھی کم سے کم اتنا ہی جہیز دیا ہو گا۔ بلکہ اس وقت تو آپ صلی اللہ علیہ عآلہ وسلم کی پہلی زوجہ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا بھی حیات تھیں تو یقینا جہیز اس وقت کی حیثیت کے مطابق ہو گا۔ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے وقت رسول پاک صلی اللہ علیہ عآلہ وسلم کی مالی حیثیت کیا تھی، وہ اس وقت کے جہیز سے ظاہر ہے۔ اگر ان باتوں کو دیکھا جائے تو جہیز لعنت ہر گز نہیں ہے بلکہ ایک مسنون ، مستحسن عمل ہے۔ جو لوگ اس کو لعنت کہتے ہیں وہ گویا ایک سنت سے رو گردانی کرتے ہیں۔ اب میری اس بات کے جواب میں اکثریت کہے گی کہ وہ زیادہ جہیز کو لعنت کہتے ہیں۔ لڑکے والوں کی طرف سے مطالبے کو لعنت کہتے ہیں۔ تو بھائی آپ جہیز کو لعنت نہ کہو، آپ لڑکے والوں کو برا کہو، جو جہیز کی فہرست بنا کر مطالبہ کرتا ہے۔ جب بات جہیز کے مطالبے کی طرف آگئی تو سوال یہ ہے کہ مطالبہ کیوں؟ لڑکے والوں کی طرف سے جہیز کا مطالبہ کیوں کیا جاتا ہے؟ کیوں جہیز کے سامان کی ایک لمبی فہرست لڑکی والوں کے ہاتھ میں تھما دی جاتی ہے؟ سب سے بڑی بات تو یہ ہے کہ جب لڑکے اور لڑکی والوں کے بیچ رشتے کی بات چیت چل رہی ہوتی ہے تو ظاہر ہے کہ صرف ایک ملاقات میں سب کچھ فائنل نہیں ہوجاتا ہے۔

Bride Hands
Bride Hands

تین چار بار آپس میں میل ملاقاتیں ہوتی ہیں۔ تب لڑکے والے تاریخ طے کرنے سے پہلے بیٹی والوں کو یہ بات کیوں نہیں کہتے کہ جہیز کی مد میں انکی یہ یہ ترجیحات ہوں گی۔ پہلے سے ایک فہرست ان کو تھما دیں کہ اگر یہ سامان تعیش عنایت کر سکتے ہیں تو بات آگے چل سکتی ہے۔یقینا لوگ اس طرح کرتے ہوں گے لیکن آٹے میں نمک کے برابر ہو ں گے۔ ایسی صورت میں میں بیٹی والوں کو ایک مشورہ مفت دینا چاہتا ہوں کہ وہ بھی اس طرح کی فہرست کے جواب میں لڑکے والوں سے کچھ مطالبات کر لیا کریں۔ یاد رہے میں نے ایسی صورت میں کہا جب لڑکے والے جہیز کی ایک لمبی لسٹ تھمائیں (ویسے بھی یہ مطالبات ناجائز نہیں ہیں، کوئی بھی کر سکتا ہے )۔یہ مطالبات کچھ اس طرح ہوں گے۔
١۔ نکاح اور رخصتی تک لڑکا کم از کم آخری تین پارے حفظ کرے گا۔
٢۔ قرآن پاک کے سارے تیس پاروں کا ترجمہ پڑے گا۔
٣۔ روزانہ قرآن پاک کی تلاوت کرے گا اور کم از کم ایک رکوع بمع ترجمہ پڑھے گا۔
٤۔ لڑکا پانچ وقت کی نمازیں نہ صرف باجماعت پڑھے گا بلکہ تکبیرِ اولٰی کے ساتھ پڑھے گا۔
٥۔ رمضان کے فرض روزے رکھنے کے ساتھ ساتھ نفلی روزے بھی رکھے گا۔
٦۔ شادی کے پہلے سال خود بھی حج کرے گا اور بیوی کو بھی حج کرائے گا اور ہر دوسرے سال عمرہ کرے گا۔
٧۔ زکوٰة کے شرعی اصولوں کے مطابق باقاعدگی سے زکوٰة ادا کرے گا۔
٨۔ شرعی حلیہ اپنائے گا جس میں داڑھی رکھنا اور مونچھیں ترشوانا شامل ہیں۔
٩۔ اپنی بیوی کو بھی ان تمام کاموں کا پابند بنائے گا۔
١٠۔ خود بھی نامحرم خواتین سے دور رہے گا اور اپنی بیوی کو بھی نامحرم مردوں سے دور رکھنے کی ہر ممکن سعی کرے گا۔
١١۔ حلال رزق کمائے گا، خود بھی کھائے گا ١ور اپنے اہل و عیال کو بھی کھلائے گا۔]
میں دیکھتا ہوں کہ پھر جہیز کا مطالبہ کتنے لوگ کرتے ہیں۔ لیکن افسوس تو اس بات کا ہے کہ بیٹی والوں کی اکثریت بلکہ شاید خود لڑکیوں کی اکثریت بھی دینِ اسلام کی بنیادی تعلیمات سے ہی عملی طور پر دور ہے۔ تو لڑکی والے اس طرح کے مطالبات کیسے کر سکتے ہیں۔

اکثر دیکھا گیا ہے کہ جو لوگ جہیز کا مطالبہ کرتے ہیں وہ اکثر لالچی ہوتے ہیں لیکن سفید پوش ہوتے ہیں۔ سفید پوش سے یہاں مراد کہ انکے پاس کھانے پینے، رہن سہن کے لیے اتنا ہی ہوتا ہے کہ انہیں مہینے یا سال کے کسی دن کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلانا پڑتا۔ لیکن لالچ ان میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوتی ہے۔ وہ یہ نہیں سوچتے کہ کسی بھی ماں باپ کے لیے بیٹی سے بڑھ کر دولت کوئی نہیں ہوتی۔ ایک تو ان سے وہ بھی لے رہے ہیں اوپر سے ستم بالائے ستم ان کی غربت کا مذاق اڑا کر سارے جگ میں جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں۔ یہ لالچی لوگ یہ کیوں نہیں سوچتے کہ انکی اپنی بھی بہن بیٹیاں ہوں گی۔ کل مکافاتِ عمل کے نتیجے میں یہ برا وقت ان پر بھی آسکتا ہے۔ پھر وہ زمانے کو کیا منہ دکھائیں گے۔ لیکن یہ لوگ اسکا حل بھی نکال لیتے ہیں۔ میں نے دیکھا ہے اور سنا بھی ہے کہ جب ایسی صورت حال ان کو پیش آتی ہے تو یہ اپنی بہو کا جہیز اٹھا کر اپنی بہن بیٹی کے جہیز میں دے دیتے ہیں اور پھر بہو کو تنگ کرتے رہتے ہیں کہ اپنے باپ کو کہو فلاںچیز دے، فلاں چیز دے۔انکے پیٹ کا لالچی مٹکا کبھی نہیں بھرتا۔ایسے لوگوں کیلئے جہیز لعنت ہے۔

جہیز کو رسم بھی بنا لیا گیا ہے۔ لڑکے والے مطالبہ نہ بھی کریں تو بھی لڑکی یہ سوچ کر جہیز دیتے ہیں اور زیادہ دیتے ہیں کہ لوگ کیا کہیں گے۔وہ زمانے بھر کو کیا منہ دکھائیں گے۔ محلے میں، شہر میں ، اپنے جاننے والوں میں اپنی ظاہری عزت بچانے کے لیے قرضہ لے کر ، مکان گروی رکھ کر اپنی بیٹی کو لاکھوں کا جہیز دیتے ہیں۔ جن میں ایک دستی رومال سے لے کر فریج، ٹی وی، ڈیپ فریزر، صوفہ سیٹ، ڈبل بیڈ کے ساتھ سنگل بیڈ، کرسیاں، میزیں ہزاروں روپے کے کپڑے جو شاید لڑکی زندگی میں ایک ہی بار پہنے گی، خاص طور پر عروسی جوڑا یعنی لہنگا۔ میری اس بات سے یقین لڑکیوں نے منہ بنانا ہے کہ ایک بار تو شادی ہوتی ہے تو کیوں نہ پہنا جائے۔ بہنو! ضرور پہنو لیکن دینِ اسلام نے ہمیں اسراف سے منع فرمایا ہے۔ اور لہنگا ٹائپ کا جوڑا اسراف کی بد ترین مثال ہے۔ جو کہ کم از کم بیس سے تیس ہزار میں بنتا ہے اور پھر ایک ہی مرتبہ پہنا جاتا ہے۔خیر بات ہو رہی تھی رسم کی تو جناب عالی! کیا ضروری کہ آپ اپنی ناک اونچی رکھو۔یہاں تو شاید لوگ آپ کی عزت کر لیں گے کہ اتنا جہیز دیا ہے، چاہے بعد میں آپ ساری عمر قرضہ کی رقم قسطوں یں لوٹاتے رہو۔ لیکن کیا آپ میں اتنی جرأت ہو گی کہ قیامت کے دن پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ عآلہ وسلم کو یہ جواب دے سکو گے کہ زمانے سے ڈر لگتا تھا۔ محلے کے لوگ بے عزت کر تے تھے۔ شہر والے جگ ہنسائی کرتے تھے۔ ارے کیا تم لوگ خدا سے نہیں ڈرتے؟ اگر نہیں ڈرتے تو پھر جو جی چاہے کرو، کیونکہ خدا سے نہ ڈرنے والوں کو کھلی چھٹی ہے کہ دنیا ان کے لیے جنت ہے۔ سزا ان کو ملے گی اور ایسی ملے گی کہ ان کے لیے سخت و شدید عذاب کی وعید ہے۔ وہ جہنم کے گہرے طبقے میں ہوں گے۔ اگر اس ساری بات چیت کا خلاصہ بیان کروں تو پہلی اور سب سے بڑی بات یہ کہ جہیز کو کسی صورت میں بھی لعنت نہ کہا جائے کہ یہ تو سنتِ رسول صلی اللہ علیہ عآلہ وسلم ہے۔ ایک مستحسن عمل ہے۔ دوسری بات جہیز کو اپنی حیثیت کے مطابق دینا چاہیے۔ تیسری بات جہیز میں کیا کچھ ہے، اس کا اعلان ہر گز نہ کیا جائے کہ یہ ریاکاری میں آجاتا ہے ۔ جس نے دیکھنا ہو گا وہ لڑکے کے گھر جا کر دیکھ لے گا۔ لیکن یاد رہے کہ جہیز جیسا بھی ہو گا، دیکھنے والے کو پسند نہیں بھی آتا تو اسکا اظہار ہر گز نہ کرے۔ نہ لڑکے والوں کے سامنے اور نہ بیٹی والوں کے گھر میں۔ اور نہ ہی محلے ، شہر میں اسکا چرچا کرے کہ کسی کے عیب چھپانا مستحسن عمل ہے۔ دوسرا یہ وقت آپ پر بھی آسکتا ہے۔
پھر کیا خیال ہے؟

Ibn e Niaz
Ibn e Niaz

تحریر : ابنِ نیاز

Share this:
Tags:
calling daughter decision Philosophy بیٹی جنگ جہیز رسم فلسفہ فیصلہ لڑکی لعنت مطالبہ
Cricket World Cup 1992
Previous Post کرکٹ عالمی کپ میں پاکستان کی کارکردگی
Next Post پوٹھوار یونیورسٹی کا کیا بنا صاحب
Zaigham Sohail Warsi

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close