مصطفی آباد/للیانی : صحافی عمیر انصاری پر تھانہ صدر میں درج جھوٹا مقدمہ فوری خارج کیا جائے۔ اپنی کرپشن بے نقاب ہونے کے خوف میں مبتلا ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے درج بے بنیاد مقدمہ کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر یونین آف جرنلسٹ مصطفی آباد محمد عمران سلفی نے قصور کے صحافی عمیر انصاری کے خلاف تھانہ صدر میں درج جھوٹا مقدمہ نمبر 1050/13کے خلاف صحافیوں کے مذمتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمیر انصاری ہسپتال کی کرپشن بے نقاب کرنے کیلئے ہسپتال انتظامیہ کو موقف جاننے کیلئے جب ہسپتال گیا تو ہسپتال انتظامیہ نے مسرت شاہین نامی نرس کو مدعی بنا کرعمیر علی انصاری کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد وقوع بنا کر مقدمہ درج کروا دیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ڈی پی او قصور جھوٹے مقدمہ کو فوری خارج کرنے کا حکم دیں۔
صحافیوں کی طرف سے سرکاری اداروں کی کرپشن بے نقاب کرنے اور کرپشن زدہ اداروں کی طرف سے صحافیوں کے خلاف اوچھے ہتکنڈوں کا استعمال کوئی نئی بات نہیں ایسی من گھڑت مقدمات ہمارے حوصلے پسند نہیں کر سکتے ، صحافی حق اور سچ کیلئے اپنا قلم بے دریغ استعما ل کرتے رہیں گے۔ اگر جھوٹا مقدمہ فوری خارج نہ کیا گیا تو ہم ڈی پی او آفس کے سامنے دھرنا بھی دیں گے اور اپنا پر امن احتجاج ضلع بھر میں کریں گے۔
