Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی میں رکاوٹ کون

December 21, 2017 0 1 min read
Dr. Aafia Siddiqui
Dr. Aafia Siddiqui
Dr. Aafia Siddiqui

تحریر : محمد شاہد محمود
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکہ میں 86 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ان کی رہائی کیلئے ڈاکٹر عافیہ موومنٹ کے پلیٹ فارم سے بھرپور جدوجہد جاری ہے ۔ ڈاکٹر عافیہ کی بہن فوزیہ صدیقی اس تحریک کی روح رواں ہیںاورملک کے کونے کونے میں جاکر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے آواز بلند کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ اس سلسلہ میں انہوں نے سال 2017ء کا المیہ کے نام سے ایک خط بھی تحریر کیا ہے جسے میں چاہتا ہوں کہ قارئین کی نذر کیا جائے۔ وہ اپنے مکتوب میںلکھتی ہیں کہ میرے پاس الفاظ نہیں جن سے میں اپنے جذبات کا اظہار کرسکوں مگر میرے رب کے پاس وہ رحمتیں اور برکتیں ہیں جن کی آپ پر نزول کی میں دعا گو رہتی ہوں۔میں ایک مرتبہ پھر آپ سے اس لئے رابطہ کررہی ہوں کہ ایک اور عیسوی سال2017 اختتام پذیر ہے۔اس سال کے آغاز میں 20 جنوری کو جب باراک اوبامہ اپنی آئینی مدت صدارت پوری کرکے سبکدوش ہورہے تھے تو عافیہ کے امریکی وکلاء اسٹیون ڈانز اور کیتھی مینلے صدر مملکت ممنون حسین یا وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے ایک خط کے منتظر تھے۔

عافیہ کی صدارتی معافی کے ذریعے رہائی کیلئے عافیہ کے وکلاء مکمل طور پر پرامید تھے۔ یوں سمجھئے کہ عافیہ کی رہائی اوروطن واپسی میں ”رکاوٹ” حکومت پاکستان کا ایک خط بن رہا تھا۔ ہم اس ایک خط کے حصول کیلئے مارچ 2016 سے 20 جنوری 2017 تک جدوجہد کرتے رہے تھے۔ میںاورعافیہ کے امریکی وکلاء پاکستان کے 22 کروڑ عوام موجودہ صدر مملکت ممنون حسین،سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف،سابق مشیرخارجہ سرتاج عزیز اور سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار سے بار بار رابطہ کرکے ”ایک خط” کیلئے درخواستیں اور آخر میں التجائیں کرتے رہے لیکن حکمرانوں کے ”سنگ” دل” موم” نہ ہوسکے۔اس دوران آپ جیسے دردمنددل رکھنے والے کالم نویسوں اور صحافی برادری نے اس دینی و قومی فریضہ کی ادائیگی کیلئے عوام کو حقیقت حال سے روشناس کرایا جس کی بدولت ملک کے چپے چپے سے عافیہ کی رہائی کیلئے خط لکھنے کا مطالبہ کیا جانے لگا۔ ان 9 ماہ میںملک بھر میں عوام،عافیہ موومنٹ کے رضاکاروں اور مختلف سیاسی و دینی جماعتوں نے عافیہ کی حمایت میںجدوجہدکا سلسلہ شروع کیا۔

ایک جانب کراچی اور حیدرآباد پریس کلب کے باہرعافیہ موومنٹ کی رضاکار خواتین و حضرات نے 86 روزہ ”عافیہ رہائی علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ” کا انعقاد کیاتو دوسری جانب عافیہ موومنٹ ،خیبرپختونخوا کے رضاکاروں نے لکی مروت سے براستہ بنوں، ڈومیل، کرک، لاچی، کوہاٹ تا پشاور بعد ازاں پشاور سے براستہ پبی،نوشہرہ، اکوڑہ خٹک ،جہانگیرہ، خیرآباد، اٹک تا اسلام آباد ”عافیہ رہائی پیدل مارچ” کئی سوکلومیٹر پیدل چل کر عافیہ کی رہائی اور وطن واپسی کیلئے ”امریکی صدر کو ایک خظ لکھنے” کا مطالبہ اقتدار کے ایوانوں تک پہنچایا۔ اس دوران میں حیدرآباد، پشاور،لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد اور کئی دیگر شہروں میں گئی اور جہاں پر ڈاکٹر عافیہ کے حق میں مختلف سیاسی، سماجی اور دینی جماعتوں اور عافیہ موومنٹ کے جلسے، جلوسوں اور ریلیوں میں شرکت اورپریس کانفرنسوں سے خطاب بھی کیا۔ جیسے جیسے امریکی صدر باراک اوبامہ کی سبکدوشی کی تاریخ 20 جنوری نزدیک آتی گئی،ملک کے کونے کونے سے عافیہ کی وطن واپسی کیلئے خط لکھنے کا مطالبہ زور پکڑتا گیا تو حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے بالواسطہ اور بلاواسطہ پیغامات آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا کہ عافیہ کو جلد بارٹر سسٹم کے تحت واپس لانے کی خوشخبری پوری قوم کو دی جائے گی۔ جہاں آپ کے گھرانے نے اتنا صبر کیا اورقربانیاں دی ہیں تو ملک و قوم کیلئے کچھ دن اور صبرکرنے کی قربانی دے دیں۔ الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے یہ بات عام کی گئی اور ٹی وی ٹاک شوز میں بھی پرائم منسٹر ہائوس کے حوالے سے عافیہ کو بارٹر سسٹم (شکیل آفریدی کے تبادلے میں) واپس لانے کے آپشن پر بھی اظہار خیال کیا گیا۔ 20جنوری کا دن ہی نہیں گذر گیا، 2017 کا سال بھی گذرنے والا ہے۔” کیا یہ 2017 کا المیہ نہیں ہے کہ عافیہ کی رہائی اور وطن واپسی کا ایک اور موقع حکمرانوں اور ارباب اختیار نے گنوا دیا” جس کے باعث عافیہ کاایک اور سال جرم بے گناہی کی پاداش میں امریکی قید تنہائی میں گذر گیا۔سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے بھی دیگر سیاستدانوں اور اپنے پیشرو حکمرانوں کی طرح عافیہ کو قوم کی بیٹی کہا تھا۔ 2013 میں برسراقتدار آنے کے فوراََ بعدعافیہ کی والدہ عصمت صدیقی اور بیٹی مریم سے ملاقات میں عافیہ کو 100 دن میں واپس لانے کا وعدہ کیا تھا۔

میاں محمد نواز شریف تو اقتدار میں نہیں رہے لیکن ان کی جماعت مسلم لیگ ن اب بھی برسراقتدار ہے۔ میاں صاحب کے پاس غالباََ اپنے وعدوں کی تکمیل کا آخری موقع اب بھی باقی ہے۔گذشتہ ڈھائی سالوں میں عافیہ سے ٹیلی فون پر ہونے والی چند منٹ کی بات چیت کا سلسلہ بھی منقطع ہوچکا ہے۔ اس سے قبل عافیہ کی صحت سے متعلق تشویشناک اطلاعات موصول ہوچکی ہیں۔ اس سال مارچ کے مہینے میں پاکستانی ذرائع ابلاغ کے ذریعے اہلخانہ کو پتہ چلا کہ ہیوسٹن امریکہ کے پاکستانی قونصل خانے کی قونصلر جنرل عائشہ فاروقی عافیہ سے ملاقات کرنے جیل گئی تھیں۔ عائشہ فاروقی کا بیان ہے کہ جنیوا کنونشن کی شق 2047 کا حوالہ دینے پر انہیں ملاقات کیلئے اس بیرک تک لے جایا گیاجہاں عافیہ قید ہے۔ عائشہ فاروقی بتاتی ہیں کہ ”سلاخوں کے پیچھے بیڈ پر ایک خاتون منہ پر چادر اوڑھے لیٹے ہوئے تھی۔ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے ہڈیوں اور گوشت کا ڈھیر بیڈ پر دھرا ہو، بے حس و بے حرکت۔ جیل حکام کی جانب سے بتایا گیاکہ یہی عافیہ ہے”۔ اس طرح عافیہ کے زندہ ہونے کی تصدیق ہو کسی ہے۔ عافیہ کی صحت کی تشویشناک اطلاعات کے بعد حکومت سے کئی بارعافیہ سے ملاقات کرانے کی درخواست کی جاچکی ہے۔

عافیہ کی ضعیف اور باہمت والدہ اپنی بیٹی اوردونوں بچے احمد و مریم اپنی ماںسے ساڑھے 14 سال سے ملاقات کیلئے ترس گئے ہیں۔ میں خود بھی اپنی بہن عافیہ سے ملنا چاہتی ہوں تاکہ بحیثیت ڈاکٹر عافیہ کی صحت کا اندازہ کرسکوں۔میری حکومت وقت اور ارباب اختیار سے استدعا ہے کہ ہماری عافیہ سے ملاقات کرانے کا سرکاری طور پر بندوبست کیا جائے جس کے تمام تر اخراجات ہم نجی طور پر برداشت کریں گے۔تاریخ گواہ ہے کہ صرف ان قوموں اور تہذیبوں نے ترقی کی ہے جن کی لیڈرشپ ”غیرت مند”تھی۔جب ایک بھارتی خاتون کو نیویارک میں امریکی قوانین کی خلاف ورزی پرمقامی پولیس نے گرفتار کیاتو فوری طور پر انڈیا میں گویا ایک بھونچال آگیا۔ وہاں کی حکومت، اپوزیشن، فوج،ریاستی ادارے، سول سوسائٹی اور عام آدمی قومی یکجہتی کے ساتھ سراپا احتجاج ہوئے۔یہاں تک معاملہ امریکہ سے سفارتی تعلقات توڑنے کی حد تک پہنچ گیا۔جس پر امریکیوں کو گھٹنے ٹیکنے پڑ گئے۔اس وقت دنیا کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت میں انڈیا کا تیسرا نمبر ہے۔ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب لیڈرشپ غیرتمند ہو۔ عافیہ کی رہائی کی جدوجہد عالمگیر حیثیت اختیار کرچکی ہے۔ ہر براعظم میں عافیہ کی رہائی کیلئے آواز بلند کی جارہی ہے۔

پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک کے علاوہ امریکہ میں بھی قانون دان، دانشوراور سول سوسائٹی کے ارکان عافیہ کی رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ہم نے عافیہ کی وطن واپسی کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہے۔ حکمرانوں کو ان کے وعدے اور آئینی فریضہ کی تکمیل کی ادائیگی کیلئے زنجیر عدل بھی ہلا چکے ہیں۔ اس سلسلے میںاسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن نمبر 3139/2015، لاہور ہائی کورٹ میں 1071ـH/2009 اور سندھ ہائی کورٹ میں 1315/2013 دائر ہیںلیکن حکمرانوں اور ریاستی حکام نے عدالتوں کے احکامات پربھی عمل نہیں کیا۔ مسلمانوں کی تاریخ میں عظیم جرنیل محمدبن قاسم و طارق بن زیاد، عباسی حکمران معتصم باللہ اورعثمانی سلطنت کے فرماں روا سلطان محمد فاتح نے بیٹیوں کی حفاظت کیلئے تاریخ اور جغرافیہ تبدیل کیا ہے۔ وقت تیزی سے گذر رہا ہے۔ الحمدللہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور وطن واپسی کیلئے سیاسی ،دینی، سماجی رہنمائوں ،اساتذہ، وکلائ، الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافی،ایڈیٹرز، کالم نویس، اینکرپرسن، رپورٹر، فوٹوگرافر، کیمرہ مین، مزدور، کسان، طلبہ و طالبات غرض کہ ہرشخص غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حصہ کا فرض ادا کررہا ہے۔

اگر کہیں کمی نظر آئی ہے تو وہ ہمارے حکمرانوں،سیاسی قائدین اور پارلیمنٹ اور اقتدار کے ایوانوں کے کردار میں نظر آئی ہے۔ موجودہ وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی عافیہ کے اہلخانہ اور عافیہ کے وکلاء کو اعتماد میں لے کر” کرسمس” کے موقع پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے عافیہ کی رہائی کیلئے بات چیت کریں تو اس کے مثبت نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ تیزی سے اختتام پذیر اس سال 2017ء میں کئی اہم واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں سے ایک اہم اور المناک واقعہ یہ بھی ہے قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی قیدناحق کا خاتمہ اور وطن واپسی ”سابق وزیراعظم نوازشریف یا صدرمملکت ممنون حسین کے ایک خط” نہ لکھنے کی وجہ سے نہ ہوسکی۔ میں سمجھتاہوں کہ موجودہ حکمرانوں کو کسی قسم کی مصلحت پسندی سے کام نہیں لینا چاہیے اور فوزیہ صدیقی کو اعتماد میں لیتے ہوئے ان کی بہن ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے بھرپور کوشش کرنی چاہیے۔

M Shahid Mehmood‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎
M Shahid Mehmood‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎

تحریر : محمد شاہد محمود

Share this:
Tags:
barrier Nawaz Sharif pakistan release Us امریکہ پاکستان ڈاکٹر عافیہ صدیقی رکاوٹ رہائی نواز شریف
Supreme Court
Previous Post نظریۂ ضرورت کی حاکمیت
Next Post دسمبر ہر سال ایک نیا زخم دے جاتا ہے
December

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close