Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

نظریۂ ضرورت کی حاکمیت

December 21, 2017 0 1 min read
Supreme Court
Supreme Court
Supreme Court

تحریر : پروفیسر مظہر
رَگ وپے میں اُترتی مایوسی و بیزاری اتنی کہ قلم نے بھی بغاوت پر آمادہ۔ اُسے رام کرنے کے لیے گھنٹوں بلکہ پہروں جہدِ مسلسل کرنی پڑتی ہے،تب کہیں جا کرکالم کا پیٹ بھرنے کے لیے چند شکستہ الفاظ گھسیٹ پاتاہوں۔ شاید وجہ یہ کہ اِس پاک سرزمین کو ”مہربانوں” نے نفرتوں اور کدورتوں کے ایسے ریگزاروں میں ڈھال دیا ہے جہاں قلم کی آبرو مفقود اور ابرِ نیساں کی آرزو حماقت ،محض حماقت۔ یہ تو وہ دھرتی ہے جہاں تلاشِ ذات میں نکلے پرندے نوکِ سنا پر سجتے اور لازمۂ انسانیت سے تہی کرپشن کے مگرمچھ مجبوروں کو سالم نگلتے نظر آتے ہیں مگر اُن کی سیری پھر بھی نہیں ہوتی۔ یہ زمین کا وہ ٹکڑا ہے جسے ہم نے اسلام کی تجربہ گاہ بنانے کے دعوے تو بہت کیے لیکن حالت یہ کہ یہاں عدل بھی متنازع اور عادل بھی ۔ احتساب محض خواب اور سراب ۔ جنہیں بچانا مقصود ہو اُن کے لیے ” نظریۂ ضرورت” اور جن کو”مائنس” کرنا ہو ،اُن کے لیے ”اقامہ ” ۔ جب ایسے فیصلے آئیں گے جنہیں سُن کر وکلاء بھی انگشت بدنداں ،تو پھر افراتفری لازم۔ میاں نوازشریف نے کہا ”نیازی سروسز کا عمران خاں خود اقرار کر چکے ہیں ،اُن کا ویڈیو بیان بھی دیکھ سکتے ہیں لیکن اُن کی صفائی خود ”بنچ” نے پیش کی۔بنچ نے وکیل بن کر میرے خلاف عمران خاں کا کیس لڑا ۔ وزیرِاعظم کو اقامے پر نکال دیا جاتا ہے اور جو شخص اعتراف کرتا ہے ،اُسے چھوڑ دیا جاتا ہے۔

میری خیالی تنخواہ ”اثاثہ”اور عمران خاں کالاکھوں پاؤنڈ کا کاروبار اثاثہ نہیں۔ یہ سودا اب نہیں بِکے گا۔ پچاس سال پہلے شروع ہونے والے نظریۂ ضرورت کا اب انجام ہونے والا ہے”۔ میاںصاحب نے آئین و قانون کی بالادستی قائم کرنے کے لیے تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف چیف جسٹس آف پاکستان محترم میاں ثاقب نثار نے لاہور میں پاکستان بار کونسل کے زیرِاہتمام ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح گاؤں میں ایک بابا رحمت ہوتا ہے جو گاؤں کے لوگوں کے تنازعات کا فیصلہ کرتا ہے اور سبھی اُس فیصلے پر سرِتسلیم خم کرتے ہیں ، اسی طرح عدلیہ بھی قوم کا ”بابا” ہے جس کی عزت کرنا ہر بندے کا فرض ہے۔ آپ اپنے بابے پر شَک نہ کریں اور اُسے گالیاں نہ دیں۔ چیف صاحب کا یہ نصیحت نما حکم سَر آنکھوں پر۔ سوال مگر یہ ہے کہ ہمارے ”بابوں” نے گزشتہ سات عشروں میں ایسا کونسا کارنامہ سرانجام دیا جسے نظیر بنا کراُن کی آن ،بان اور شان پر کوئی حرف نہ آنے دیا جائے اور اُن کے آگے زانوئے تلمذ تہ کر دیا جائے؟۔ ہم نے تو عدلیہ کو ہمیشہ آمروں کی مونس وغمخوار ہی دیکھا۔

اگر محترم عدلیہ کبھی نہ لی جانے والی تنخواہ کو اثاثہ ثابت کرنے کے لیے ”بلیک لاء ڈکشنری” کا سہارا لے سکتی ہے (یہ الگ بات کہ اِس ڈکشنری کے کسی بھی ایڈشن میں ”اثاثے” کی وہ تعریف درج نہیں جسے بنیاد بنا کر منتخب وزیرِاعظم کو نااہل قرار دے دیا گیا) تو پھر کسی ایسی ہی ڈکشنری کا سہارا لے کر ”نظریۂ ضرورت”’ کو بھی آئین و قانون کے عین مطابق ثابت کر دیجئے تاکہ ”بابوں” کے احترام میں کمی نہ آئے۔ اگر ایک وزیرِاعظم کو ”گاڈ فادر اور سسلین مافیا” جیسے القاب سے نوازا جاتا ہے تو پھر اُسے ثابت کرنا بھی عدلیہ ہی کی ذمہ داری ہے صرف ”اقامے” سے بات بنتی ہے نہ عوام اسے تسلیم کرنے کو تیار۔ محترمہ مریم نواز نے بالکل بجا کہا ”مائی لارڈ ! کیا آپ کا بابا واٹس ایپ بھی کیا کرتا تھا؟”۔ محترم جسٹس (ر) وجیہ الدین ،جن کی دیانت مسلمہ ،وہ بھی حیران کہ فارن فنڈنگ کیس میںالیکشن کمیشن پر پانچ سال کی قدغن لگانے کی ضرورت کیوں اور کِس قانون کے تحت پیش آئی۔ اُنہوں نے کہا ”کیا الیکشن کمیشن میں بچے بیٹھے ہیں؟”۔ عرض ہے کہ الیکشن کمیشن ایک آزاد اور خودمختار آئینی ادارہ ہے جسے اپنے فیصلے خود کرنے چاہییں نہ کہ کسی دباؤ کے تحت ۔ اُس پر فارن فنڈنگ کیس کی انکوائری میں پانچ سال کی پابندی کیوں؟۔ جب ملک کے وزیرِاعظم کا 1962ء سے احتساب کیا جا رہا ہے تو پھر وزارتِ عظمیٰ کے اُمیدوار کے لیے محض پانچ سال کیوں؟۔

سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے متنازع پانامہ کیس فیصلے میں تو انتہائی سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے سابق وزیرِاعظم کو تاحیات نااہل قرار دے دیا جبکہ عمران خاں کیس میںتین رکنی بنچ نے فیصلہ دیا کہ آف شور کمپنی کے عمران خاں ڈائریکٹر تھے نہ شیئر ہولڈر ۔ نیازی سروسز لمیٹڈ کو لندن فلیٹ کی قانونی ملکیت حاصل کرنے کے لیے بطور کارپوریٹ ذریعہ استعمال کیا گیا جس کے بینیفیشل اونر عمران خاں تھے۔ اِس لیے عمران خاں قانونی طور پر پابند نہیں کہ وہ عوامی نمائندگی کے ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن میں جمع کروائے جانے والے اپنے انکم ٹیکس ڑیٹرن یا اپنے اثاثوں اور واجبات کے گوشواروں میں نیازی سروسز لمیٹڈ کو اثاثے کے طور پر سامنے لائیں۔ ۔۔۔۔ حیرت ہے کہ میاں نوازشریف پانامہ پیپرز کے مطابق نہ تو کسی آف شور کمپنی کے مالک تھے ،نہ ہی حصے دار۔ اُنہیں نااہل کیا گیا تو محض ایک اقامے اور اُس تنخواہ کو بنیاد بنا کر جو کبھی وصول ہی نہیں کی گئی جبکہ عمران خاں اُس جائیداد کے بینیفیشل اونر ہیں جو نیازی سروسز لمیٹڈ کے ذریعے خریدی گئی ، پھربھی وہ صادق وامین ٹھہرے۔ عمران خاں پر لگائے گئے الزامات کو رَد کرنے کے فیصلے سے سابق وزیرِاعظم میاں نوازشریف کے اِس بیان میں وزن پیدا ہوتا ہے کہ احتساب کا مقصد محض اُنہیں ہدف بنانا تھا۔ وہ جو کچھ 28 جولائی سے متواتر کہتے چلے آرہے ہیں ،وہی درست ثابت ہو رہا ہے۔

حرفِ آخر یہ کہ ہم نے تو یہی دیکھا ہے کہ ایوبی آمریت سے مشرفی آمریت تک ہمارے انہی محترم بابوں نے آمریتوں کو نہ صرف سہارا دیا بلکہ اُن کے دست وبازو بھی بنے اور بار بار نظریۂ ضرورت کے تحت اُنہیں حقِ حکمرانی بخشتے رہے۔ تاریخِ پاکستان میں محض ایک موقع ایسا آیا جب ایک آمر نے ہی عدل کے اونچے ایوانوں کو لرزہ براندام کرنے کی کوشش کی۔ تب میاں نوازشریف سمیت پوری قوم سڑکوں پر نکل آئی۔ میاںصاحب نے تو اپنے تمام ٹکٹ ہولڈرز سے یہ حلف بھی لیا کہ اگر وہ کامیاب ہو گئے تو عدلیہ بحالی تحریک میں بھرپور حصہ لیں گے۔ قوم نے اُس وقت تک سُکھ کا سانس نہیں لیا جب تک عدلیہ بحال نہیں ہو گئی۔ ہمیں آج بھی اپنی عدلیہ سے پیار ہے اور اُس کا احترام واجب لیکن سوال یہ کہ قوم کے بابے ”نظریۂ ضرورت” کو کب دفن کریں گے؟۔

Prof Mazhar
Prof Mazhar

تحریر : پروفیسر مظہر

Share this:
Tags:
Constitution imran khan law Pakistan Bar Council Prime Minister آئین پاکستان بار کونسل عمران خاں قانون وزیراعظم
Shahid Khaqan Abbasi
Previous Post حکومت مدت پوری کرے گی اور انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے، وزیراعظم
Next Post ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی میں رکاوٹ کون
Dr. Aafia Siddiqui

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close