Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

اور ہم نے ڈرون گرا دیا

November 9, 2013November 9, 2013 0 1 min read
Riffat Mazhar
U.S.
U.S.

امریکہ تو اِس غلط فہمی میں مبتلاء رہا کہ ہم ڈرون گرا نہیں سکتے جبکہ اِس چھوٹے سے ریموٹ کنٹرول چیل نما پرندے کو گراتے ہوئے ہمیں شرم محسوس ہوتی رہی۔ مقابلہ برابر کا ہو تو کوئی مزہ بھی آئے لیکن یہاں تو عالم یہ ہے کہ جب یہ چیل اُڑتی ہے تو ہمارے شاہین اُسے دیکھ کر مُنہ پھیر لیتے ہیں کہ یہ آئینِ شہبازی کے خلاف ہے ۔ گورے سمجھتے تھے کہ ہم ڈر گئے حالانکہ ہم ”ڈرتے ورتے کسی سے نہیں۔یہی ثابت کرنے کے لیے ہم نے بھی ایک ڈرون گرا کر امریکہ کو یہ پیغام دے دیا کہ ہم زندہ قوم ہیں ، پائیندہ قوم ہیں۔

ہوا یوں کہ بہاولپور کے صحرا خیر پور ٹامیانوالی میں ہماری مسلح افواج عزمِ نَو چہارم کے نام سے جنگی مشقیں کر رہی تھی کہ اسی دوران امریکہ نے شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ کرکے حکیم اللہ محسود کو پھڑکا دیا۔ حکیم اللہ محسود کو انتہائی محترم امیرِ جماعتِ اسلامی سیّد منور حسن نے شہید قرار دے دیا اور جب مولانا فضل الرحمٰن سے پوچھا گیا تو اُنہوں نے فرمایا کہ اگر امریکی حملوں سے کوئی کتا بھی مر جائے تو میں اُسے بھی شہید کہوں گا ۔سیاسی نومولود بلاول زرداری نے سیّد منور حسن صاحب کے اِس بیان کے ردِ عمل میں ٹویٹر پرجماعتِ اسلامی کو غدار قرار دے دیا۔

ساتھ ہی پیپلز پارٹی کو ایک نیا نعرہ بھی بخش دیا کہ دہشت گردوں کا جو یار ہے، غدار ہے، غدار ہے”۔بلاول نے مولانا فضل الرحمٰن کے بارے میں کچھ لکھنے سے شاید اِس لیے پرہیز کیا ہو گا کہ ماضی میں وہ پیپلز پارٹی کے اتحادی تھے اور مستقبل میں اتحادی ہونے کی اُمید جبکہ جماعت اسلامی سے اُن کا اِٹ کھڑّکا تو بھٹو مرحوم کے دور سے جاری ہے ۔امریکی ڈرون حملے کے ردِ عمل میں ہمارے رہنما سَر جوڑ کر بیٹھے اور یہ فیصلہ کیا کہ چونکہ امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کی تو کسی میں ہمت نہیں اِس لیے کوئی علامتی پیغام ہی پہنچا دیا جائے۔

چنانچہ عزمِ نَو چہارم کی مشقوں کے آخری دن ڈرون گرانے کا فیصلہ ہوا۔ مہمانِ خصوصی میاں نواز شریف کے سامنے جب پاک فوج کے جوانوں نے کاندھے سے میزائل فائر کرکے ڈرون گرانے کا کامیاب عملی مظاہرہ کیا تو میاں نواز شریف مسکرا اُٹھے ۔میاں صاحب کی یہ مسکراہٹ بڑی معنی خیز تھی ۔اُن کے حامی یہ کہتے ہیں کہ ڈرون گرانے کی مشق کرکے در اصل امریکہ کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ اب کے مار” ۔جبکہ مخالفین اِس مسکراہٹ کو کچھ اور ہی معنی پہناتے ہیں۔

اُن کے خیال میں اِس مسکراہٹ میںپہلو میں بیٹھے جنرل اشفاق پرویز کیانی صاحب کے لیے یہ پیغام مضمر تھا کہ کر لو جو کرنا، اب کے میں ہاتھ آنے والا نہیں۔ مخالفین کی یہ سوچ کچھ کچھ دل کو بھاتی ہے کیونکہ پہلے بھی شور مچاکہ ”قدم بڑھاؤ نواز شریف ! ہم تمہارے ساتھ ہیں لیکن جب میاں صاحب نے قدم بڑھا یا اور کچھ دور جا کر پیچھے مُڑ کر دیکھا تو وہ اکیلے ہی محوِ سفرتھے۔ میاں صاحب کا یہ سفر لگ بھگ آٹھ سالوں پر محیط تھا اِس لیے اب وہ اور تو سب کچھ کر سکتے ہیں لیکن بلا سوچے سمجھے قدم نہیں بڑھا سکتے ۔اب اِس کام کے لیے اُنہوں نے رانا ثنا اللہ کی ڈیوٹی لگا رکھی ہے اور اگر کوئی معاملہ گھمبیر صورت اختیار کر جائے تو پھر خادمِ اعلیٰ تو ہیں ہی۔

Imran Khan
Imran Khan

انوکھے لاڈلے محترم عمران خاں صاحب کو خوش ہو جانا چاہیے کہ حکومت نے اُن کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے ”کھلونا ڈرون” ہی سہی لیکن گرایا تو ۔ ویسے بھی میدانِ سیاست میں ابھی اُن کی عمر کھلونوں سے کھیلنے کی ہی ہے ۔جب ایک دو عشروں کے بعد وہ پختہ کار سیاست دان بن جائیں گے تو پھر اصلی ڈرون بھی گرا لیں گے ، جلدی کاہے کی ہے۔رہی نیٹو سپلائی بند کرنے کی بات تو وہ بھی بند ہو جائے گی لیکن اُس کے لیے ایک سال صبر کرنا پڑے گا۔ کہتے ہیں کہ صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے اور ہم تو چاہیں گے کہ خاں صاحب یہ میٹھا پھل کھا کر آرام سے بیٹھ رہیں۔

امریکہ نے ایک سال کے اندر افغانستان سے کوچ کرنا ہی ہے اور سال بعد نیٹو کنٹینرز کا آنا جانا بھی مفقود ہو جائے گا اِس لیے خوامخواہ سونامیوں کو وخت میں ڈالنے کی کیا ضرورت ہے۔ خیبر پختونخواہ کی حکومت نے ڈرون حملے بند کرنے کی 20 نومبرکی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے یہ کہا ہے کہ اگر ڈرون حملے بند نہ ہوئے تو 21 نومبر کو نیٹو کنٹینرز بند کر دیئے جائیں گے۔

ہم اپنے مربی و محسن ، مکرمی و مخدومی ، لائقِ صد احترام امریکہ سے دست بستہ گزارش کرتے ہیں کہ 20 نومبر تک کوئی ڈرون حملہ نہ کیا جائے اور اپنے حامی طالبان اور سی۔آئی۔اے کے ایجنٹوں کو بھی یہ ہدایت جاری فرما دی جائے کہ اِس دوران خود کش حملوں سے پرہیز کیا جائے۔ 20 نومبر کے بعد وہ جتنے جی چاہے حملے کر لے ہمیں کوئی اعتراض نہ ہو گا ۔اگر ہماری یہ عرضداشت بارگاہِ امریکہ میں شرفِ قبولیت حاصل کر لیتی ہے تو ہمارے کپتان صاحب کی کچھ لاج رہ جائے گی اور ہم سونامیوں کا دل بھی ٹھنڈا ہو جائے گا۔

Maulana Fazlur Rehman
Maulana Fazlur Rehman

لیکن اگر امریکہ نے ہماری عرضداشت پہ غور کرنے کی بجائے اُسے ردی کی ٹوکری کی نذر کر دیا تو ہم بہرحال کنٹینر تو بند کریں گے ہی خواہ ہمیں بازار سے کھلونا کنٹینر خرید کر ہی کیوں نہ بند کرنا پڑیں۔ خاں صاحب کہتے ہیں کہ وہ نیٹو کنٹینرز روکنے کے لیے مولانا فضل الرحٰمن کے پاس جانے کے لیے بھی تیار ہیں لیکن ہم کہے دیتے ہیں کہ خاں صاحب ایسی غلطی کرکے بہت پچھتائیں گے۔

وجہ یہ ہے کہ مولانا صاحب خیبر پختونخواہ کی حکومت ہتھیانے کے لیے ہمہ وقت اپنے دانت تیز کرتے رہتے ہیں ۔ حکومت میں شمولیت کی خاطرحکمرانوں کو بطور منجن استعمال کرنے میں وہ مہارتِ تامہ رکھتے ہیں۔میاں برادران فی الحال تو منجن بننے کو تیار نہیں لیکن ہمیں مولانا صاحب کی صلاحیتوں پہ بھروسہ ہے اور یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ آج نہیں تو کل کامیابی مولانا صاحب کا ہی مقدر ٹھہرے گی۔
اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہمارے کپتان صاحب تحریکِ انصاف کو داغِ مفارقت دیتے دیتے رہ گئے ۔اُنہوں نے ٹی۔وی اینکر کامران شاہد کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ فرمایا کہ اگر نیٹو کنٹینر کی بندش کے بارے میں پارٹی مثبت فیصلہ نہ کرتی تو میں پارٹی چھوڑ دیتا ۔اگرچہ اللہ سلامت رکھے خاں صاحب اب بھی پارٹی کے چیئرمین ہیںلیکن اب بھی مارے خوف کے ہمارے پاؤں تلے سے زمین محض اِس لیے کھسکتی جا رہی ہے کہ اگر کسی وقت عالمِ غیض میں خاں صاحب پارٹی چھوڑ کر لندن جا بیٹھے تو ہم سونامیوں کا کیا بنے گا ؟۔

امریکہ ہماری بات مانتا ہے نہ خاں صاحب کا غصّہ ٹھنڈا ہوتا ہے اِس لیے مجھے تو سونامیوں کا مستقبل تاریک ہی نظر آتا ہے۔ نیٹو کنٹینرز کی بندش کے بارے میں خاں صاحب کی مَن مرضی کا فیصلہ آنے کے بعد خاں صاحب نے وا شگاف الفاظ میں فرمایا” خیبر پختون خواہ کی حکومت جاتی ہے تو جائے لیکن ہم نیٹو کنٹینر روک کر دکھائیں گے۔ اُس وقت ساتھ کھڑے وزیرِ اعلیٰ جناب پرویز خٹک کے چہرے پر کئی رنگ آئے اور گزر گئے اور مجھے وہ پہلے سے بھی کہیں زیادہ کمزور محسوس ہونے لگے۔

دروغ بَر گردنِ راوی شنید ہے کہ خاں صاحب کے اِس بیان کو سننے کے بعد مولانا فضل الرحمٰن کے ہاتھ پاؤں خوشی سے پھول گئے اور کچھ بد باطن تو یہ بھی کہتے ہیں کہ اِس خبر کے سنتے ہی مولانا کا وزن دس کلو بڑھ گیا اور آجکل وہ کھُلے کپڑے سلوانے کے چکر میں درزی کی تلاش کے ساتھ ہی ساتھ اپنی کابینہ کی تشکیل میں بھی مصروف ہیں۔

Riffat Mazhar
Riffat Mazhar

تحریر: پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
afghanistan Containers imran khan U.S افغانستان امریکہ عمران خاں کنٹینرز
Iranian Minister
Previous Post ایٹمی پروگرام پرمذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں، ایرانی وزیر
Next Post سی این جی کی عد م دستیابی، پیٹرول کی فروخت میں اضافہ
Petrol

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close